: لداخ میں چینی فوج سے جھڑپ میں 20 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت پر کانگریسی رہنما اور بھارتی پارلیمنٹ کے رکن، راہول گاندھی بھی مودی سرکار پر برس پڑے۔ کچھ دیر پہلے اپنی ایک ٹویٹ میں راہول گاندھی نے لکھا: ’’وزیراعظم خاموش کیوں ہے؟ وہ کہاں چھپا بیٹھا ہے؟ بہت ہوگیا! ہمیں معلوم ہونا چاہیے کہ کیا ہوا تھا۔
Author: Daily Khabrain
کراچی: سندھ حکومت نے مالی سال 21-2020 کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافےکا فیصلہ کیا ہے۔ سندھ اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج ہوگا اور وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ جو صوبائی وزیر خزانہ بھی ہیں صوبے کا بجٹ پیش کریں گے۔ اس سے قبل وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کراچی میں سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی ورزاء سمیت مختلف محکموں کے سیکرٹریز نے شرکت کی۔ ترجمان سندھ حکومت کے مطابق سندھ کابینہ نے نئے مالی سال کی بجٹ تجاویز کی منظوری دے دی ہے جسے آج سندھ اسمبلی بجٹ اجلاس میں پیش…
بھارتی فوجیوں نے پروٹوکول کی خلاف ورزی کی اور ہمارے علاقے میں آکر لڑائی شروع کی جس میں بھارتی فوجی مارے گئے. ترجمان یجنگ/نئی دہلی(ویب ڈیسک) چین نے کہا ہے کہ اسے وادی گلوان میں ہونے والی سرحدی جھڑپ کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا اور بھارتی فوجیوں نے سرحدی پروٹوکول کی خلاف وزری کی تھی‘پیر کی شب لداخ میں ہونے والی اس جھڑپ میں 20 سے زائد بھارتی فوجی ہلاک ہوئے ہیں جبکہ چین کی جانب سے تاحال جانی نقصان کی تصدیق نہیں کی گ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاﺅ لیجیان نے کہا ہے کہ وادی گلوان پر خودمختاری ہمیشہ سے چین کی ہی رہی ہے بھارتی فوجیوں نے سرحدی معاملات پر…
لاہور: معروف اداکار ، کمپئیر ، ادیب اور شاعر طارق عزیز دنیائے فانی سے کوچ کر گئے۔ معروف کمپئیر طارق عزیز کے بیٹے نے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔ طارق عزیز نے کئی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر بھی دکھائے ہیں جب کہ یہ سابق رکن قومی اسمبلی بھی تھے۔
ووہان کے بعد اب چین کے دارالحکومت بیجنگ میں نئے سرے سے مہلک وبا کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شہر کی بڑی ہول سیل مارکیٹ سے 5 روز کے دوران 100 مریض سامنے آنے کے بعد چین نے پورے بیجنگ میں سافٹ لاک ڈاؤن لگا دیا ہے۔ چین کے دارالحکومت بیجنگ کے تمام اسکولز بند کر دیے گئے ہیں جب کہ بیجنگ سے چین کے دوسرے شہروں کو جانے والے ہر شخص کو قرنطینہ میں رہنا پڑے گا۔ بیجنگ حکومت کی ڈپٹی سیکریٹری چین بی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ شہر…
مالی سال 21-2020 کا بجٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پیش کریں گے کراچی(ویب ڈیسک) سندھ حکومت اپنے آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کرے گی‘سندھ کے نئے مالی سال 21-2020 کا بجٹ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پیش کریں گے بجٹ میں سندھ حکومت کے سرکاری ملازمین کی مالی مراعات میں اضافے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ صوبائی کابینہ کرے گی.کورونا ایمرجنسی ریسپانس پروگرام کے لیے پانچ ارب روپے مختص کرنے اور این آئی سی وی ڈی کے لیے پانچ اعشاریہ ایک ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے ایس آئی یو ٹی کے لیے پانچ ارب روپے کی…
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت نے قوت دکھائی لیکن مودی کی ہندوتوا سرکار کو چین سے منہ کی کھانا پڑی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت چین کے ساتھ متنازع علاقے میں سڑکیں بنا رہا تھا لیکن چین نے معاملے کو پر امن طور پر حل کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے قوت دکھائی تو پہلے ان کی صرف جسمانی پٹائی کی گئی، اب بھارتی فوج کی 20 کے قریب اموات ہو چکی ہیں، یہ تعداد بڑھ بھی سکتی ہے ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ…
تعلیمی اداروں کے لیے ماڈل ایس او پیز ابتدائی طور پر وفاقی دارالحکومت میں نافذ کیے جائیں گے اسلام آباد (ویب دیسک) وفاقی وزیر شفقت محمود کی زیر صدارت اجلاس میں تجویز دی گئی ہے کہ تعلیمی اداروں کو کھولے جانے کے لیے خصوصی ایس او پیز تشکیل دئیے جائیں۔تفصیلات کے مطابق وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت میں گزشتہ روز تعلیمی اداروں کے حوالے سے اجلاس ہوا۔جس میں وزیر تعلیم شفقت محمود کی موجودگی میں تعلیمی اداروں کے کھولے جانے کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔اجلاس میں تجویز کیا گیا کہ تعلیمی اداروں کو کھولنے کے لیے خصوصی نشستوں کی تشکیل دیے جائیں۔ذرائع…
رواں برس ہی اپنے ملک میں مقابلے کرا سکتے ہیں مگر حتمی فیصلہ آئی سی سی کوکرنا ہے :کیوی وزیر کھیل گرانٹ روبرٹسن ڈنی / ویلنگٹن (ویب ڈیسک ) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی میزبانی سے آسٹریلیا بیزار،نیوزی لینڈ تیار ہے، آسٹریلوی بورڈ نے شوپیس ایونٹ کے شیڈول پر انعقاد کو غیرحقیقی قرار دے دیا، چیئرمین ارل ایڈنگز نے کہاکہ موجودہ صورتحال میں ٹورنامنٹ منعقد کرنا بہت ہی مشکل ہوگا، دوسری جانب نیوزی لینڈ کے وزیر کھیل گرانٹ روبرٹسن نے کہاکہ ہم اپنے ملک میں مقابلے کرا سکتے ہیں مگر حتمی فیصلہ آئی سی سی کوکرنا ہے۔تفصیلات کے مطابق ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ رواں برس 18 اکتوبر سے 15…
ویب ڈیسک : جب بھی ایشیا کے پُرکشش مردوں کی بات کی جائے تو ہم سب کے دماغ میں اداکار فواد خان کا نام تو ضرور ہی آتا ہوگا اور فواد خان کو سرحد پار بھارت میں بھی بے حد پسند کیا جاتا ہے۔ حال ہی میں برطانیہ کے ایشین اسٹائل میگزین کی جانب سے ایک فہرست مرتب کی گئی ہے جس میں جنوبی ایشیا کے بہترین لباس پہننے والے مردوں کے ناموں کو شامل کیا گیا ہے۔ اس فہرست میں پاکستان کے 2 مردوں کو چنا گیا ہے جس میں ایک فواد خان جب کہ دوسرے وزیر اعظم کے…
