کرا چی (ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں ان کے بلندی درجات کی دعا کی ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا ”طارق عزیز صاحب اب ہم میں نہیں رہے۔ پاکستانی ٹی وی تاریخ کا ایک عہد آج اختتام پذیر ہوا، ان کا منفراد انداز ’دیکھتی آنکھوں، سنتے کانوں کو سلام‘ بے حد مس کیا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور ان کو جنت الفردوس میں جگہ دیں۔ آمین۔
Author: Daily Khabrain
اسلا م آ با د (ویب ڈیسک)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے ڈیکسامیتھاسون کے مثبت نتائج کو خوش آئند قرار دے دیا ہے۔معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ڈیکسامیتھاسون دوا کے استعمال سے کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی اموات میں کمی واقع ہوئی ہے۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ یہ دوا صرف تشویشناک اور وینٹی لیٹر پر موجود مریضوں کے لیے ہے۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان میں ایکسپرٹ کمیٹی اس دوا کے استعمال پر غور کرے گی۔واضح…
راولپنڈی (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے طارق عزیز کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لیجنڈ براڈ کاسٹر اور بہترین فنکار طارق عزیز کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ” طارق عزیز کی پاکستان کیلئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقیقن کو صبر جمیل عطا کرے، آمین۔”
راولپنڈی (ویب ڈیسک) آرمی چیف کی زیر صدارت ہونے والی کور کمانڈرز کانفرنس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ انڈیا کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا اور کشمیر میں اس کے مظالم اور دہشتگردوں کی کھلم کھلا حمایت کو ایکسپوز کیا جائے گا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔ فورم کو قومی اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ کور کمانڈرز کانفرنس نے ملک میں پر تشدد واقعات کی مسلسل کمی پر اعتماد کا اظہار کیا۔ شرکا نے افغان امن عمل میں پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا…
مدھیا پر دیش (ویب ڈیسک)دنیا بھر میں مہلک وبا کورونا وائرس سے بچنے کے لیے کہیں جراثیم کش اور ماسک کا استعمال کیا جا رہا ہے تو کہیں لوگ وائرس کو ماننے سے ہی انکار کر رہے ہیں۔حال ہی میں بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے شہر رتلام سے تعلق رکھنے والے اسلم نامی شخص نے یہ دعویٰ کیاتھا کہ وہ اگر کسی بھی شخص کو اس کے ہاتھ پر بوسہ دیں گے تو وہ ہربیماری بشمول کورونا سے محفوظ رہے گا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہاتھوں پر بوسہ دے کر کورونا وائرس کا علاج کرنے والا اسلم خود بھی وائرس…
نیو یا ر ک (ویب ڈیسک)عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر ویڈیو کالنگ ایپس کے استعمال میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں ا?یا ہے اور اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے واٹس ایپ اور فیس بک نے بھی ایپ میں ویڈیو کالنگ کے فیچر میں صارفین کی تعداد میں اضافہ کیا تھا۔متعدد ویڈیو کالز ایپس صارفین کا تجربہ بہتر کرنے کے لیے کوششیں کر رہی ہیں اور گوگل نے بھی صارفین کو یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ جلد گوگل ڈو کی ویڈیو کالنگ میں صارفین کی تعداد کو بڑھائیں گے۔اب حال ہی میں کمپنی کی جانب سے گوگل…
ممبئی (ویب ڈیسک)ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایڈووکیٹ سدھیر کمار اوجھا نے بولی وڈ کی 8 شخصیات بشمول کرن جوہر، سنجے لیلا بھنسالی، سلمان خان اور ایکتاکپور کے خلاف مقدمہ مظفر پور کی ایک عدالت میں دائر کیا ہے۔یہ مقدمہ مختلف دفعات 306، 109، 504 اور 506 کے تحت دائر کرتے ہوئے بولی وڈ شخصیات پر الزام عائد کیا گیا کہ انہوں نے سشانت سنگھ کو ایک سازش کے تحت خودکشی پر مجبور کیا، جسے درخواست گزار نے قتل قرار دیا ہے۔درخواست گزار کا کہنا تھا ‘اس درخواست میں، میں نے الزام عائد کیا ہے کہ سشانت سنگھ راجپوت…
ممبئی (ویب ڈیسک)بولی وڈ اداکار 34 سالہ سشانت سنگھ راجپوت نے 14 جون کی دوپہر ایک بجے کے قریب بھارتی شہر ممبئی میں اپنی رہائش گاہ پر خودکشی کرلی تھی۔پولیس نے واقعے کی اطلاع پر جائے وقوع کا جائزہ لینے کے بعد ہی بتایا تھا کہ اداکار نے خودکشی کی ہے تاہم اس حوالے سے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔اداکار کی اچانک موت نے ان کے گھروالوں، مداحوں اور دوستوں کو شدید صدمے کا شکار کیا، یہاں تک کہ سشانت سنگھ کے ایک کزن کی اہلیہ دنیا سے چل بسیں۔سودھا دیوی نامی خاتون سشانت سنگھ کی اچانک موت کا…
کو ئٹہ (ویب ڈیسک)بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل گروپ) نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے ساتھ کیے گئے حکومتی اتحاد سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے سردار اختر مینگل کا کہنا تھا کہ میں آج ایوان میں پی ٹی آئی اتحاد سے علیحدگی کا اعلان کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہم ایوان میں موجود رہیں گے اور اپنی بات کرتے رہیں گے، ہم نے 2 سال تک اس تحریک انصاف کے ساتھ معاہدے پرعملدرآمد کا انتظار کیا ہے، مزید بھی کرنے کو تیار ہیں لیکن کچھ شروع تو کریں۔ان کا کہنا تھا کہ ایک…
کیپ ٹا ﺅن (ویب ڈیسک)کرکٹ ساو¿تھ افریقا کے مطابق پہلا تھری ٹی سی میچ 27 جون کو ہوگا جس میں اے بی ڈی ویلیئرز، رباڈا اور کوئنٹن ڈی کاک مختلف ٹیموں کی نمائندگی کریں گے۔ٹی ٹوئنٹی، سپرسکسز، ڈبل وکٹ، دی ہنڈرڈ اور ٹی ٹین کے بعد کرکٹ میں ایک اور فارمیٹ کا اضافہ ہوگیا۔کرکٹ جنوبی افریقا نے تھری ٹی سی فارمیٹ، یعنی تھری ٹیم کرکٹ فارمیٹ متعارف کرادیا ہے جس میں ایک میچ دو کے بجائے تین ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا، ہر ٹیم آٹھ کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی۔کرکٹ ساو¿تھ افریقا کے مطابق، پہلا تھری ٹی سی میچ…
