گوجرانوالہ (خصوصی رپورٹ) نرس اور وکیل کے کلرک میں ہاتھاپائی‘ بیچ بچاﺅ کروانے والا اے ایس آئی جوتوں کی زد میں آ گیا۔ بتایا گیا ہے کہ خاتون نرس نصرت بی بی اغوا کے مقدمہ کی سماعت کیلئے احاطہ سیشن کورٹ آئی ہوئی تھی کہ تاریخ پیشی سے قبل اس کی وکیل کے کلرک انصر کے ساتھ تلخ کلامی کے بعد ہاتھاپائی ہو گئی۔ اس دوران موقع پر موجود سول کپڑوں میں ملبوس اے ایس آئی قدرت اللہ نے بیچ بچاﺅ کروانا چاہا۔ اس دوران نرس نصرت بی بی نے کلرک پر جوتے برسا دیئے جن کی زد میں اے ایس آئی قدرت اللہ آ گیا۔

