Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ایرانی وزیر خارجہ: جہاز پر یوکرینی حملہ بغیر جواب نہیں رہے گا
    • امریکی سیاستدان نے ٹرمپ کی امارات، سعودی عرب اور قطر سے قربت کا مبینہ راز فاش کر دیا
    • 82 کلوگرام وزن اٹھا کر میرابائی چانو نے کامن ویلتھ گیمز کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا
    • مریم محمود یوئیفا ویمنز چیمپئنز لیگ میں کھیلنے والی پہلی پاکستانی خاتون فٹبالر بن کر تاریخ رقم کر گئیں
    • تیل کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کا خدشہ
    • امریکا کی جانب سے حملے روکنے کے بعد ایران نے جوابی کارروائی مؤخر کر دی
    • انعم عزیر نے پاکستان کی پہلی 100 کلومیٹر ماؤنٹین ٹرائل میراتھن جیت کر تاریخ رقم کر دی
    • اسرائیل کا مقبوضہ مغربی کنارے میں مزید کارروائی کا عندیہ
    • زخمی صحافی علاج کے لیے غزہ سے نکلنے کی جدوجہد میں مصروف
    • عبداللہ شفیق اور سعود شکیل ویسٹ انڈیز دورے کے لیے پاکستان اسکواڈ میں شامل
    • پرہلاد جوشی بھارت کے نئے وزیرِ تعلیم مقرر
    • پاکستان میں سونے کی قیمت بڑھ کر 4 لاکھ 27 ہزار روپے تک پہنچ گئی
    • کویت نے بھی سعودی عرب کی پیروی کرتے ہوئے پاکستان کو خلیجی سلامتی کا اہم شراکت دار تسلیم کر لیا
    • شاہنواز دہانی سری لنکا کے جنگلات کی سیر میں مصروف
    • جنوب مشرقی ایران میں 4.6شدت کا زلزلہ کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں
    • ہم نے ایران پر کوئی حملہ نہیں کیا: کویت
    • مودی ہار گیا GEN-Zجیت گئی
    • بھارت کی "کاکروچ” پارٹی نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا
    • قازقستان وسطی ایشیا کی پہلی ایئر ٹیکسی سروس شروع کرنے کے لیے تیار
    • آسٹرین ایئرلائنز اور آئی ٹی اے ایئرویز نے اسرائیل کے لیے پروازیں معطل کر دیں
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    لاہور دھماکے کے بمبار کا خاکہ جاری …. 2 سہولتکاروں بارے اہم خبر

    By Daily Khabrainفروری 16, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشتگردی فورس نے جہانیاں کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم جماعت الاحرار کے 6 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کاﺅنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی )کو خفیہ اطلاع ملی کہ جماعت الاحرار کے 9 سے 10 دہشتگرد حساس مقامات پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں جس پر سی ٹی ڈی نے فوری طور پر مبینہ دہشتگردوں کی کمین گاہ پر چھاپہ مارا۔ چھاپہ پڑنے پر مبینہ دہشتگردوں نے فائرنگ کردی جس پر سی ٹی ڈی اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں 6 دہشتگردمارے گئے جبکہ تین سے چار دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا ہے جبکہ فرار ہونے والے دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ پیر کے روز لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہر ہونے والے خود کش حملے کی ذمہ داری کالعدم جماعت الاحرار نے قبول کی تھی جبکہ اس جماعت نے پاکستان بھر میں آپریشن غازی کے نام سے حملوں کا نیا سلسلہ شروع کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔ممکنہ دہشتگردی کے پیش نظر حسا س اداروں کی جانب سے ائیر پورٹ انتظامیہ کو ریڈ الرٹ جا ری کر دیا گیاہے جس میں انتظامیہ کو ائیرپورٹ کے چاروں طرف سکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔مراسلے میں تنبیہہ کی گئی ہے کہ ڈائریکٹرجنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کی اجازت کے بغیر کسی کوبھی وی آئی پی لین میں پارکنگ کی اجازت نہ دی جائے۔ سیاستدان ، عدلیہ ، بیوروکریٹس کی وی آئی پی لین میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اورکسی بھی شخصیت کو بھی وی آئی پی لین میں داخلے کی اجازت نہ دی جائے جس پر عمل کر تے ہوئے گورنر سندھ کی آمد پر ہیڈ کوآرٹر سے اجازت طلب کرکے گورنرسندھ کو رسائی دی گئی۔لاہور (عامررانا، کرائم رپورٹر) سانحہ چیئرنگ کراس دہشت گردوں کی جانب سے امن اومان کی صورت حال کو برقرار رکھنے والے اداروں کو ٹارگٹ کیا گیا، ہدف پولیس کی جانب سے گذشتہ چند ماہ کے دوران دہشت گردی میں ملوث افراد کو مقابلوں میں مارنے پر سکیورٹی اداروں سے بدلہ اور ان میں خوف وہراس پھیلانا تھا، سی سی ٹی وی فوٹیج سے حاصل ہونے والی ابتدائی معلومات کے دوران خود کش حملہ آور دو تھے، حساس اداروں کی جانب سے حملہ آوروں کے سہولت کاروں تک ہاتھ پہنچ گئے، 2 کو گرفتار کر لیا گیا تیسرے کی تلاش جاری ہے۔ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی، آئی ایس آئی، آئی بی، سی ٹی ڈی اور سی آئی اے کی 5 رکنی ٹیم نے کام شروع کردیا ،افغان بستیوں اور کاروباری افغانیوں کی جانچ پڑتال کا عمل بھی شروع کردیا گیا ،تھانوں کو افغان بستیوں میں آنے جانے اور ان کی حرکات و سکنات پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت بند پار اور دیگر علاقوں میں عرصہ دراز سے رہنے والے افغانیوں کے موبائل ریکار ڈ حاصل کرنے کے ساتھ کاروباری نوعیت کو بھی دیکھا جائے گا ،جانچ پڑتال کیلئے حساس ادارے ،سی ٹی ڈی اور سپیشل برانچ متحرک ہو گئی ۔تفصیلات کے مطابق سانحہ چیئرنگ میں دھماکہ کرنے والے خودکش حملہ آوروں کو سکیورٹی اداروں کو ٹارگٹ کرنے کا ٹاسک دیا گیا تھا جس کیلئے انہیں احتجاج میں موجود ان کے سہولت کاروں کی جانب سے مذاکرات کے دوران ہی اشارہ دے دیا گیا ،حساس اداروں کی جانب سے جاری ایک سی سی ٹی وی فوٹیج میں ہال روڈ کی جانب سے دو حملہ آور دو مختلف سمتوں کی اطراف سے آئے اور اکھٹے ہو کر پینو راما سے گزرتے ہوئے کیمسٹ ایسوسی ایشن سے مذاکرات کرنے والے پولیس افسران کے پاس پہنچ کر خود کو اڑا لیتے ہیں ،حملہ میں سی سی پی او لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد امین وینس بھی ٹارگٹ پر تھے جو مذاکرات سے چند سکینڈ قبل ہی مذاکرات کامیاب ہونے پر احتجاج ختم کرنے کا اعلان کروانے کیلئے ایسوسی ایشن کے عہدے داروں کو کہنے کیلئے سی ٹی او ڈی آئی جی سید احمد مبین زیدی اور قائم مقام ڈی آئی جی آپریشن زاہد محمود گوندل کو کہا کہ احتجاج ختم کراکر انہیں منتشر کریں جو کہ سانحہ میں محفوظ رہے اور سانحہ کے بعد خود اپنی گاڑی سے نکل کر زخمیوں کو اٹھاتے رہے۔ ذرائع کا کہنا ہے حساس اداروں کی تحقیقات میں سانحہ چیئرنگ کراس میں خودکش حملہ آوروں کے سہولت کاروں کی شناخت کا عمل شروع ہو چکا ہے اور جلد انہیں قانونی شکنجے میں لے لیا جائے گا ۔5 رکنی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کی سربراہی ایس پی سی ٹی ڈی محمد اقبال کریں گے جبکہ ان کے ہمراہ سی ٹی ڈی کے انسپکٹر سمیت سی آئی اے کا انسپکٹر اور آئی ایس آئی سمیت آئی بی افسران بھی موجود ہونگے۔ مال روڈ بم دھماکے کا ا یک اور زخمی چل بسا جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد چودہ ہو گئی۔ مال روڈ دھماکے کا دوسرا سہولت کار گرفتار ذرائع کے مطابق دوسرے سہولت کار کو لاہور سے پکڑا گیا قبل ازیں ایک سہولت کار کو ڈی آئی خان سے گرفتار کیا گیا تھا مال روڈ دھماکے کے تین سہولت کار تھے تیسرے کی تلاش جاری ہے۔ کاﺅنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ نے سانحہ چیرنگ کراس کی تحقیقات کا آغاز کر دیا، ہسپتالوں میں زیر علاج زخمیوں کے بیانات قلمبند کر لئے گئے۔ ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی نے چیرنگ کراس چوک میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعہ کی درج ایف آئی آر کی روشنی میں تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے سانحہ مال روڈ کے زخمیوں کی گنگا رام ہسپتال میں عیادت کی اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے اس موقع پر ایس پی سول لائنز علی رضا بھی ان کے ہمراہ تھے۔ پولیس اور حساس اداروں نے چیئرنگ کراس خود کش دھماکے کے بعد سرچ آپریشن کا دائرہ وسیع کر دیا ،افغان باشندوں سمیت 55کے قریب مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔ پولیس ، رینجرز اور حسا س ادروں کے افسران و جو انو ں کا تر نو ل کے علاقہ اتفاق کا لو نی اور گردو نواح میںسر چ آ پر یشن، دوران سر چنگ03افغانیو ں سمیت 16مشتبہ افراد کو حر است میں لے کرتحقیقات شروع کر دی گئیں ۔200سے زائد گھر وں کو سر چ کیا گیا ۔ اسلحہ معہ ایمو نیشن اور تین مو ٹر سائیکل بغیر کا غذات قبضہ پولیس میں لے لیے گئے۔ لاہور خود کش حملے کے بعد کوہاٹ میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔حساس مقامات ،سرکاری و نیم سرکاری اداروںاور پبلک مقامات میں غیرمعمولی حفاظتی اقدامات یقینی بناتے ہوئے چیکنگ کا سلسلہ مزید بڑھا دیا گیا ہے اور مشکوک افراد کی کڑی نگرانی کیلئے خفیہ اداروں کے اہلکاروں کو اضافی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔ پنجاب اسمبلی کے سامنے مال روڈ پر ہونےوالے دھماکے میں شہید ہونے والے ڈی آئی جی ٹریفک کیپٹن(ر)سیداحمدمبین کی رسم قل ان کی رہائشگاہ پر ادا کی گئی ۔جس میں سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار احمد چوہدری ، ایڈیشنل آئی جی سندھ میر زبیر ، ارسلان افتخار ،سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) امین وینس ، ایس ایس پی رانا ایاز سلیم ، ایس پی ندیم عباس ، ڈی آئی جی چوہدری سلطان ، ایس پی حسنین حیدر ، ڈاکٹر زاہد پرویز ، ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف ،ایس ایس پی مبشر میکن سمیت پولیس افسران ، اہلکاروں ، مرحوم کے عزیز و اقارب سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔ مئیر لاہور کرنل (ر)مبشر جاوید نے جنرل ہسپتال کا دورہ کےا۔ مئیر لاہور نے سانحہ چیئرنگ کراس میں ہونے والے زخمیوں میں چیک تقسیم کیے اورانہوں نے ہسپتال مےں سانحہ چےئر نگ کراس مےں زخمی ہو نے والے افراد کی عےا دت کی اور انہےںپھولوں کے گلدستے پےش کےے۔انہوں نے زخمی افراد سے علا ج معالجے کی سہولےات کے بارے مےں بھی درےافت کےا۔مےئر لاہورکر نل (ر)مبشر جا وےد نے ہسپتال انتظامےہ کو ہداےت کی سا نحہ چےئر نگ کراس مےں زخمی ہو نے والے افراد کو بہترےن طبّی سہولےات فراہم کی جائےں۔علاوہ ازیں مئیر لاہور کرنل (ر)مبشر جاوید نے این اے 122کے علاقہ کا دورہ کیا۔انہوں نے علاقہ مکینوں کے لیے نئے ٹیوب ویل لگانے کے لیے جگہ کا تعین کیا ۔مئیر لاہور نے کہا کہ عوام الناس کو صاف ستھرا پانی فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف کے ویژن کے مطابق اولین ترجیح عوام الناس کی خدمت ہے اور ان کے حصول کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی اور عوام الناس کے مسائل کو جلد ازجلد حل کریں گے۔لاہور (خصوصی رپورٹ)سانحہ مال روڈ چیئرنگ کراس کے بعد پنجاب پولیس کے افسران کے لئے نیا ”سکیورٹی پلان“ جاری کردیاگیا ۔ سکیورٹی پلان کے حوالے سے آئی جی پنجاب نے رات گئے لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں تعینات پولیس افسران کو مراسلہ جاری کیا ہے، مراسلہ میں افسران کو ہدایت کی گئی ہے وہ ایک روٹ استعمال کرنے کی بجائے متعدد روٹ استعمال کریں اور اپنی موومنٹ کو خفیہ رکھیں۔ آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا کی طرف سے جاری کردہ مراسلہ 1796/OPSIIIمیں کہاگیاہے کہ پولیس افسران اپنی موومنٹ (نقل و حرکت) کو ہر ممکنہ حد تک سیکریٹ رکھیں، افسران اپنی موومنٹ کے لئے ایک روٹ استعمال کرنے کی بجائے ایک سے زائد موومنٹ استعمال کریں۔ افسران اپنی نقل و حرکت کی ٹائمنگ آخری وقت میں تبدیل کریں۔ ناکہ جات پر پولیس اہلکار ناکے پر موجود افسران کی سکیورٹی کے لئے مقرر کردہ فاصلے پر اور الرٹ کھڑے ہوں۔ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ فیلڈ ڈیوٹی کے دوران وہ ایک گول دائر ے میں کھڑے ہونے سے گریز کریں اور ناکہ جات پر الرٹ رہیں۔ ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد بھی افسران اکٹھے ایک جگہ کھڑے نہ ہوں بلکہ محفوظ طریقے سے گاڑ ی تک پہنچیں۔ کسی بھی جگہ پر سکیورٹی کے وقت اندر اور باہر کی سکیورٹی کو مدنظر رکھا جائے۔ ڈیوٹی کے دوران مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے اور کسی بھی مشکوک شخص کو قریب نہ آنے دیا جائے۔ اگر کوئی مشکوک شخص نظر آئے تو اس کو قابو کرنے کے لئے فوری طور پر ایکشن لیا جائے۔ افسران کی گاڑیاں محفوظ جگہ پر پارک کی جائیں۔ افسران کی گاڑیوں کے ڈرائیور گاڑیوں میں ہی موجود رہیں اور گاڑیوں کو خالی نہ چھوڑیں۔ افسران کے گاڑی میں بیٹھنے سے قبل ڈرائیور سکیورٹی کو مدنظررکھتے ہوئے گاڑی کو چیک کریں۔ آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا کی طرف سے احکامات ملنے پر پنجاب کے تمام سی سی پی اوز، آرپی اوز، ڈی پی اوز، سی پی اوز،ڈی آئی جی آپریشن نے فوری طور پر ہنگامی اجلاس کے دوران تمام افسران و اہلکاروں کو اس سکیورٹی پلان کے حوالے سے آگاہ کیا ہے ڈی آئی جی آپریشن ڈاکٹرحیدراشرف نے تمام ڈویژنل ایس پیز، ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو سکیورٹی کے نئے ایس او پیز پر عمل کرنے کے حوالے سے احکامات جاری کردئیے ہیں، افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ نئے ایس او پیز پر فوری طور پر عمل کیا جائے اور اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      مریم محمود یوئیفا ویمنز چیمپئنز لیگ میں کھیلنے والی پہلی پاکستانی خاتون فٹبالر بن کر تاریخ رقم کر گئیں

      انعم عزیر نے پاکستان کی پہلی 100 کلومیٹر ماؤنٹین ٹرائل میراتھن جیت کر تاریخ رقم کر دی

      پاکستان میں سونے کی قیمت بڑھ کر 4 لاکھ 27 ہزار روپے تک پہنچ گئی

      تازہ ترین

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.