Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ایرانی وزیر خارجہ: جہاز پر یوکرینی حملہ بغیر جواب نہیں رہے گا
    • امریکی سیاستدان نے ٹرمپ کی امارات، سعودی عرب اور قطر سے قربت کا مبینہ راز فاش کر دیا
    • 82 کلوگرام وزن اٹھا کر میرابائی چانو نے کامن ویلتھ گیمز کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا
    • مریم محمود یوئیفا ویمنز چیمپئنز لیگ میں کھیلنے والی پہلی پاکستانی خاتون فٹبالر بن کر تاریخ رقم کر گئیں
    • تیل کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کا خدشہ
    • امریکا کی جانب سے حملے روکنے کے بعد ایران نے جوابی کارروائی مؤخر کر دی
    • انعم عزیر نے پاکستان کی پہلی 100 کلومیٹر ماؤنٹین ٹرائل میراتھن جیت کر تاریخ رقم کر دی
    • اسرائیل کا مقبوضہ مغربی کنارے میں مزید کارروائی کا عندیہ
    • زخمی صحافی علاج کے لیے غزہ سے نکلنے کی جدوجہد میں مصروف
    • عبداللہ شفیق اور سعود شکیل ویسٹ انڈیز دورے کے لیے پاکستان اسکواڈ میں شامل
    • پرہلاد جوشی بھارت کے نئے وزیرِ تعلیم مقرر
    • پاکستان میں سونے کی قیمت بڑھ کر 4 لاکھ 27 ہزار روپے تک پہنچ گئی
    • کویت نے بھی سعودی عرب کی پیروی کرتے ہوئے پاکستان کو خلیجی سلامتی کا اہم شراکت دار تسلیم کر لیا
    • شاہنواز دہانی سری لنکا کے جنگلات کی سیر میں مصروف
    • جنوب مشرقی ایران میں 4.6شدت کا زلزلہ کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں
    • ہم نے ایران پر کوئی حملہ نہیں کیا: کویت
    • مودی ہار گیا GEN-Zجیت گئی
    • بھارت کی "کاکروچ” پارٹی نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا
    • قازقستان وسطی ایشیا کی پہلی ایئر ٹیکسی سروس شروع کرنے کے لیے تیار
    • آسٹرین ایئرلائنز اور آئی ٹی اے ایئرویز نے اسرائیل کے لیے پروازیں معطل کر دیں
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    موت کا ٹیکہ …. پاکستان کے میڈیکل سٹورز پر دستیاب ہے

    By Daily Khabrainفروری 16, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    injectio
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (خصوصی رپورٹ) جانوروں سے دودھ کی زیادہ مقدار حاصل کرنے کیلئے استعمال ہونے والے ٹیکہ جات پر پا بندی کے باوجود پنجاب بھر کی ما رکیٹوں میں کھلے عام دودھ والا ٹیکہ فروخت ہورہا ہے جس کے باعث گزشتہ سال تقریباً 937جانور ہلاک ہو گئے جبکہ 2318جانور مختلف بیماریوں کا شکار ہیں اور انسانوں میں بھی ان بیمار جانوروں کے دودھ کے استعمال سے مضر بیماریاں منتقل ہو رہی ہیں۔ باوثوق ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے دودھ کی زیادہ پیداوار حا صل کرنے کیلئے بھینسوں کو لگنے والے ٹیکوں کی فروخت پر پابندی لگا دی تھی۔ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود بھی ایسے ٹیکوں کی مارکیٹ میں کھلے عام فروخت جاری ہے۔ لاہور میں بیدیاں روڈ، مناواں، شاہ پور کانجراں، بند روڈ، شاہدرہ، بیگم کوٹ، کاہنہ سمیت متعدد علا قوں میں واقع میڈیکل سٹورز پر ٹیکے کھلے عام فروخت ہو رہے ہیں۔ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ ایسے ٹیکے بنانے والے مافیا کے سامنے ہمارے متعلقہ محکمے بے بس ہیں یا پھر محکمہ لائیوسٹاک اور ضلعی انتظا میہ ایسے مافیا سے ماہانہ کی بنیاد پر مبینہ منتھلیاں وصول کر کے خاموش ہیں۔ ویٹرنری ہسپتال کے سینئر ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان ٹیکوں کے استعمال سے جانوروں میں خطرناک بیماریاں پھیل رہی ہیں اور ان جانوروں کے دودھ کے استعمال سے انسانوں میں بھی بیماریاں منتقل ہو رہی ہیں۔ ان ٹیکوں کے استعمال سے دوسال بعد جانوروں کی اموات ہونا شروع جاتی ہیں۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں ایسے ٹیکوں کی فروخت پر پابندی ہے جبکہ پاکستان میں پابندی کے باوجود بھی کھلے عام استعمال ہو رہے ہیں۔ اس حوالے سے سیکرٹری لائیوسٹاک نسیم صادق نے کہا ایسے مافیا کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے علاوہ ان کی سرپرستی کرنے والے متعلقہ سرکاری افسروں کے خلاف بھی محکمانہ کارروائیاں کی جا رہی ہیں اور جلد ہی ایسے ٹیکوں کا استعمال ختم کر دیا جائے گا۔
    موت کاسامان

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      مریم محمود یوئیفا ویمنز چیمپئنز لیگ میں کھیلنے والی پہلی پاکستانی خاتون فٹبالر بن کر تاریخ رقم کر گئیں

      انعم عزیر نے پاکستان کی پہلی 100 کلومیٹر ماؤنٹین ٹرائل میراتھن جیت کر تاریخ رقم کر دی

      پاکستان میں سونے کی قیمت بڑھ کر 4 لاکھ 27 ہزار روپے تک پہنچ گئی

      تازہ ترین

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.