اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر خالد سجاد کھوکھر نے ملک میں ہاکی کھیل کے فروغ اور کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ میرٹ کا خاص خیال رکھنا اور کوچنگ کے طریقہ کار کو بہتر بنایا جائے گا، فیڈریشن نے اپنے اجلاس میں پاکستان سپر لیگ طرز کی ہاکی لیگ منعقد کروانے پر بھی غور کیا، اس کے علاوہ الیکشن رولزاور ویمن ہاکی کو 20 فیصد نمائندگی دینے کی بھی منظوری دی گئی۔ جمعرات کو پی ایچ ایف ایگزیکٹو بورڈ کااجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا،اجلاس کی صدارت فیڈریشن کے صدر خالد سجاد کھوکھر نے کی، اجلاس میں نائب صدور نوابزادہ لشکری رئیسانی ،سید محمد طارق ،سیکرٹری شہباز احمد سینئر،خزانچی اخلاق عثمانی ،چیف سیلکٹرحسن سردار ، ٹیکنو کریٹس اصلاح الدین صدیقی ، نوید عالم ، مصدق حسین ،وومن ونگ کی چیئر پرسن خوش بخت شجاعت کے علاوہ تین صوبوں کی ہاکی کی ایسوسی ایشنز کے سیکرٹریز کرنل آصف کھوکھر(پنجاب)،رمضان جمالی(سندھ ) اور امجد ستی (بلوچستان)کے علاوہ آرمی اور واپڈا کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ جبکہ کے پی کے میں ہاکی ایسوسی ایشنز دھڑے بندی کا شکار ہیں جس کی وجہ سے اجلاس میں اس صوبے کی نمائندگی نہیں ہو سکی۔ نوید عالم نے بتایا کہ اجلاس میں صدر خالد سجاد کھوکھر نے ہاکی کھیل کے فروغ اور کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ میرٹ کا خاص خیال رکھنا اور کوچنگ کے طریقہ کار کو بہتر بنایا جائے گا،اجلاس میں سیکرٹری جنرل شہباز احمد سینئر نے آمدن اور اخراجات کی تفصیل اجلاس میں پیش کی اور چیک اینڈ بیلنس کی ضرورت انہوں نے زور دیا۔اجلاس میں سب سے پہلے سابقہ اجلاس کی کارروائی کی منظوری دی گئی جبکہ الیکشن رولزاور وومن ہاکی کو 20فیصد نمائندگی دینے کی بھی منظوری دی گئی۔اجلاس میں وومن ہاکی کے فروغ اور 2017-18کے الیکشن اور سکروٹنی پر بھی غور کیا گیا۔اجلاس میں کمپٹیشن کمیٹی،امپائرنگ کمیٹی،ڈسپلن کمیٹی،فنانس کمیٹی ،آئنی کمیٹی اور کوچنگ کمیٹی بنانے کی بھی منظوری دی گئی تاکہ تمام شعبے اپنا اپنا کام شروع کر سکیں۔اجلاس میں نئی منیجمنٹ اور نئی سلیکشن کمیٹی کے قیام کی بھی منظوری دی گئی۔اجلاس میں تھنک ٹینک کے قیام اور پی ایس ایل کی طرز پر ہاکی لیگ کروانے پر بھی غور کیا گیا۔
بریکنگ نیوز
- پولش کوہ پیما نے نانگا پربت بغیر آکسیجن سر کر کے اسکیئنگ میں تاریخ رقم کر دی
- جرمنی نے جولین ناگلسمن کو برطرف کر دیا، جرگن کلپ کا اگلا کوچ بننے کا ممکنہ امکان
- بابر اعظم کی پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی میں ممکنہ واپسی
- پیٹرول 1.97 روپے سستا ہو کر 297.53 روپے فی لیٹر، ڈیزل کی قیمت برقرار
- ایران میں مرحوم سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی رسمی تقریبات کا آغاز
- حوثی گروپ کی ایران فلائٹ کشیدگی پر سعودی ایئرپورٹس اور اہم انفراسٹرکچر کو دھمکی
- پنجاب میں نہروں سے پلاسٹک کچرا صاف کرنے والی پاکستان کی پہلی اسکیمنگ بوٹ کا آغاز
- زیادہ مانگ کے باعث سونی نے ڈسک ڈرائیو کی خریداری ایک فی آرڈر تک محدود کر دی۔
- وزیراعظم پاکستان،فیلڈ مارشل عاصم منیر، بلاول بھٹو کی ایت اللہ خامنہ ای کے نمازہ جنازہ میں شرکت
- طوفان مایساک چین کے ہینان سے ٹکرا گیا، سفری خدمات معطل
- ہماری خوشی کی دعا کریں” — عامر خان نے تیسری شادی اور تاریخ کا اعلان کر دیا
- کرسٹیانو رونالڈو 2026 ورلڈ کپ کے بعد ریٹائر ہو سکتے ہیں، بہن کا دعویٰ
- حکومت نے ایم ایل ون ریلوے منصوبہ سی پیک سے خارج کر دیا
- حکومت نے پاسپورٹ ہوم ڈلیوری سروس شروع کر دی
- برطانیہ نے اسلام آباد اور لاہور ایئرپورٹس کا ایوی ایشن سیکیورٹی جائزہ مکمل کر لیا
- ٹرمپ انتظامیہ: آئی سی سی کو امریکی شہریوں پر کوئی دائرہ اختیار حاصل نہیں
- اسپین کے سینٹی کازورلا نے فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
- ٹرمپ: امریکا نے آبنائے ہرمز آپریشنز سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ روکا
- بلوچستان، ژوب کے قریب مسافر بس کھائی میں گرنے سے 40 افراد جاں بحق
- اینڈی برنہم کی برطانیہ کی قیادت میں دفاعی منصوبوں کی مکمل فنڈنگ کا وعدہ
