تازہ تر ین

شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی میں 7 ہزار رنز بنانےوالے پہلے پاکستانی بن گئے

لاہور(سپورٹس ڈیسک )قومی ٹیم کے سٹار آل راونڈر شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 7 ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی اور ایشین بلے باز بن گئے۔شعیب ملک نے کیربین پریمیر لیگ میں بارباڈوس ٹریڈینٹس کی جانب سے کھیلتے ہوئے مخالف ٹیم نائٹ رائڈرز کے خلاف 38 گیندوں پر 51 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور 7 ہزار رنز مکمل کئے۔شعیب ملک دنیا کے ساتویں بلے باز ہیں جنہوں نے محدود طرز کی کرکٹ میں 7 ہزار رنز مکمل کئے۔ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 7 ہزار رنز مکمل کرنے والے بلے بازوں میں ویسٹ انڈیز کے کیرن پولارڈ، ڈیوائن اسمتھ، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر اور بریڈ ہوج اور نیوزی لینڈ کے برینڈن میکولم شامل ہیں۔شعیب ملک کو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ایشین کرکٹر میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain