تازہ تر ین

اہم ترین شہر کے میئر کو تبدیل کرنے پر غور

کراچی (این این آئی) کراچی کی خراب صورتحال اور متحدہ لندن سے روابط کے الزامات پر میئر کراچی وسیم اختر کی تبدیلی پر مشاورت شروع کردی گئی ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان میں بلدیاتی قیادت فیصل سبزواری کے سپرد کرنے پر غور جاری ہے، سینئر رہنماﺅں کا موقف ہے کہ زیادہ عرصے اختیارات کا رونا رونے سے عوام کو مطمئن نہیں کیا جاسکتا، ذرائع کے مطابق کراچی کی بلدیاتی قیادت سے متعلق آئندہ چند روز میں اہم فیصلے کرنے کے لیے مشاورت شروع کردی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلدیاتی نمائندگان اور بلدیاتی اداروں کی خراب کارکردگی نے ایم کیو ایم پاکستان کی ساکھ متاثر کردی ہے، شہریوں کی منتخب بلدیاتی قیادت کے خلاف شکایات بڑھتی جارہی ہیں شہر میں صفائی ستھرائی کی ابتر صورتحال اور بارش کے بعد مشکلات نے ایم کیو ایم کے بلدیاتی نمائندگان کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے،ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان میں بلدیاتی قیادت فیصل سبزواری کے سپرد کرنے پر غور جاری ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ میئر کراچی وسیم اختر ایک برس کے دوران کے ایم سی کے کسی ایک محکمے کو درست کرنے میں ناکام رہے۔ اگر انہیں کے ڈی اے، بلڈنگ کنٹرول اور واٹر بورڈ کی ذمہ داری بھی مل گئی تو وہ کس طرح ان محکموں کو چلائیں گے، جبکہ انسداد دہشتگردی عدالت نے میڈیا ہاﺅسز پر حملے سے متعلق دو مقدمات میں فاروق ستار ، عامر خان اور دیگر کی ضمانتوں میںتوسیع کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا اور مقدمات کی سماعت 23 ستمبر تک ملتوی کردی۔انسداد دہشت گردی عدالت کراچی میں میڈیا ہاﺅسز پر حملے سے متعلق دو مقدمات کی سماعت ہوئی۔ ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار ، عامر خان اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار اور عامر خان کی ضمانتوں میں توسیع پر سرکاری وکیل کے دلائل مکمل ہوگئے۔ علاوہ ازیں عدالت نے ایم کیو ایم پاکستان کے اہم رہنماں کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں لاوڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے فاروق ستار ،حیدر عباس رضوی ،فیصل سبزواری ،کنورنوید جمیل اور دیگر رہنماں کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ۔عدالت نے مفرور ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے تفتیشی افسر کو آخری مہلت دیتے ہوئے کہا کہ مفرور ملزمان کو گرفتار نہیں کیا تو تفتیشی افسر کے خلاف کارروائی ہو گی ۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 28ستمبر تک ملتوی کردی ۔واضح رہے کہ لاڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کے کیس میں مئیر کراچی وسیم اختر ضمانت پر رہا ہیں ۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain