Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سابق بنگلادیشی وزیراعظم شیخ حسینہ نے وطن واپسی کا اعلان کر دیا
    • پاکستان بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ سونا 10 ہزار روپے مہنگا ہو گیا۔
    • امریکا، ایران اور عمان نے آبنائے ہرمز کو 60 دنوں کے لیے دوبارہ کھولنے پر اتفاق کر لیا۔
    • بروک لیسنر نے پیشہ ورانہ ریسلنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
    • پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی کوریا کو 3-4 سے شکست دے کر ہاکی سیریز اپنے نام کر لی
    • ارطغرل کے معروف اداکار جلال آل نے پاکستان دوبارہ آنے کا اعلان کر دیا۔
    • بحیرۂ احمر سے گزرنے والے پاکستانی پرچم بردار دو آئل ٹینکر بحفاظت واپس پہنچ گئے۔
    • طلاق کے بعد اپنی بیٹی کی پرورش کے لئے مجھے خود مختار بننا پڑا، تا کہ اپنے ماں باپ پر بوجھ نہ بنوں !۔۔ (شرمین علی)
    • عرب امارات نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزوں کا اجرا دوبارہ شروع کر دیا
    • جنوبی فلپائن کے ساحل کے قریب 6.3 شدت کا طاقتور زلزلہ
    • ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا
    • ‘لگان’ اور ‘گجنی’ کے اداکار پردیپ راوت 74 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
    • پی سی بی نے 2026-27 کے ڈومیسٹک سیزن سے واپڈا اور ساحر ایسوسی ایٹس کو خارج کر دیا
    • مکہ مکرمہ دنیا کے سب سے زیادہ وزٹ کیے جانے والے شہروں میں پانچویں، مدینہ منورہ ساتویں نمبر پر
    • بابر اعظم اس دہائی میں بین الاقوامی کرکٹ میں 1,000 چوکے لگانے والے پہلے بلے باز بن گئے
    • اسپائیڈر مین نو وے ہوم کی اداکارہ میری ایگڈا 82 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
    • یو ایف سی فائٹر ایلین ناسیمنٹو 34 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
    • پاکستان کا ایران کے ساتھ دوطرفہ تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف
    • پاکستان ویمنز ٹیم نے سری لنکا کا دورہ تیسرے ٹی20 میں فتح کے ساتھ اختتام کیا
    • لاہور میں حضرت داتا گنج بخشؒ کا تین روزہ سالانہ عرس مبارک شروع
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    چیف صاحب کا شہباز شریف سے 7 بار ایک ہی سوال آخر وہ سوال کیا تھا ؟

    By Daily Khabrainجون 4, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور  (خصوصی رپورٹ) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے وزیر اعلی پنجاب سے 7 بار ایک ہی سوال کیا لیکن شہباز شریف کوئی جواب دینے کے بجائے بے بس نظر آئے اور ادھر ادھر کی باتیں کرتے اور ترقیاتی منصوبے گنواتے رہے ، وزیر اعلی روسٹرم پر آئے تو چیف جسٹس نے سب سے پہلے ان کی مکمل بات سنی اور پھر دو سوالات کئے کہ کیپٹن(ر)عثمان کو کس قانون کے تحت کمپنی کا سربراہ بناکر14لاکھ 50ہزار روپے اورانفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کمپنی میں مجاہد شیردل کو 12لاکھ روپے تنخواہ کیوں دی جارہی ہے ؟ دونوں سوالوں کے جواب میں شہباز شریف نے کہا ہم نے ملک سے اندھیرے ختم کئے ، سی پیک لے کر آئے ، کوئی سرمایہ کاری نہیں کررہا تھا لیکن ہمارے دور میں یہ سب کام ہوا ،چیف جسٹس نے کہا میاں صاحب یہ میرے سوالوں کا جواب نہیں ،مجھے بتائیں افسروں کولاکھوں روپے تنخواہیں دے کر کیوں نوازاگیا؟ وزیراعلی نے جواب دیا معزز چیف جسٹس صاحب مجھ پرکرپشن کا ایک دھیلا بھی ثابت ہوجائے تو جو مرضی سزا دیدیں ،چیف جسٹس نے کہا عدالت نے آپ کی ذات سے متعلق سوال نہیں کیا جو پوچھا ہے وہ بتائیں،شہبازشریف نے جواب دیا کہ نندی پور پاور پراجیکٹ مکمل کیا، بجلی کے کارخانے لگائے ،ملک کو اندھیروں سے نکالا، آپ کم ازکم اچھے کاموں کی تعریف تو کریں ،چیف جسٹس نے کہا آپ لمبی لمبی باتیں کررہے ہیں، صرف اتنا پوچھا ہے کہ یہ لوگ جو صرف ایک لاکھ روپے تنخواہ لے رہے تھے ان کو 12سے 15لاکھ روپے تنخواہ کیوں دی گئی؟شہبازشریف نے جواب دیا معزز چیف جسٹس صاحب میں گناہ گار ہوں لیکن عوام کی خدمت سچے دل سے کی ہے ، پیپلزپارٹی کے دور میں نیلم جہلم پاور پراجیکٹ بند پڑا تھا جسے ہم نے چلایا ،چیف جسٹس نے کہا مسٹر سی ایم !آپ سے کمپنیوں کی بات کررہے ہیں، آپ بات کو کسی اور طرف لے جاتے ہیں ،شہبازشریف نے پھر جواب دیا اس کمرے میں جہاں میں پیش ہوا ہوں، یہ کمرہ ٹھنڈا بھی ہمارے منصوبوں کی وجہ سے ہے ، آپ میرا جیسے مرضی احتساب کرلیں ، چیف جسٹس نے کہا ضرورت پڑی تو آ پ کے احتساب کے لئے متعلقہ اداروں کو احکامات دیں گے لیکن آپ کمپنیوں کا بتائیں، شہبازشریف نے کہا کمپنیوں میں سربراہوں کی تقرری اور ان کی تنخواہوں کا تعین متعلقہ بورڈ کرتا ہے ،میری ذمہ داری نہیں ،چیف جسٹس نے کہا آپ کس بات کے چیف منسٹر ہیں؟ یہ قوم کا پیسہ ہے ،واپس کرنا ہوگا، شہبازشریف نے کہا جو فیصلہ ہوگا اسے قبول کریں گے ، چیف جسٹس نے کہا آپ نہ بھی قبول کریں پھر بھی قبول کرنا پڑے گا ،یہ کوئی احسان نہیں ،جب 7بار شہبازشریف نے سوالات کے جوابات نہ دیئے تو چیف جسٹس نے کہا آپ جانا چاہیں تو جاسکتے ہیں جس پر شہبازشریف روسٹرم چھوڑ کر چلے گئے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      بحیرۂ احمر سے گزرنے والے پاکستانی پرچم بردار دو آئل ٹینکر بحفاظت واپس پہنچ گئے۔

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      لاہور میں حضرت داتا گنج بخشؒ کا تین روزہ سالانہ عرس مبارک شروع

      تازہ ترین

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.