Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بروک لیسنر نے پیشہ ورانہ ریسلنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
    • پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی کوریا کو 3-4 سے شکست دے کر ہاکی سیریز اپنے نام کر لی
    • ارطغرل کے معروف اداکار جلال آل نے پاکستان دوبارہ آنے کا اعلان کر دیا۔
    • بحیرۂ احمر سے گزرنے والے پاکستانی پرچم بردار دو آئل ٹینکر بحفاظت واپس پہنچ گئے۔
    • طلاق کے بعد اپنی بیٹی کی پرورش کے لئے مجھے خود مختار بننا پڑا، تا کہ اپنے ماں باپ پر بوجھ نہ بنوں !۔۔ (شرمین علی)
    • عرب امارات نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزوں کا اجرا دوبارہ شروع کر دیا
    • جنوبی فلپائن کے ساحل کے قریب 6.3 شدت کا طاقتور زلزلہ
    • ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا
    • ‘لگان’ اور ‘گجنی’ کے اداکار پردیپ راوت 74 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
    • پی سی بی نے 2026-27 کے ڈومیسٹک سیزن سے واپڈا اور ساحر ایسوسی ایٹس کو خارج کر دیا
    • مکہ مکرمہ دنیا کے سب سے زیادہ وزٹ کیے جانے والے شہروں میں پانچویں، مدینہ منورہ ساتویں نمبر پر
    • بابر اعظم اس دہائی میں بین الاقوامی کرکٹ میں 1,000 چوکے لگانے والے پہلے بلے باز بن گئے
    • اسپائیڈر مین نو وے ہوم کی اداکارہ میری ایگڈا 82 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
    • یو ایف سی فائٹر ایلین ناسیمنٹو 34 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
    • پاکستان کا ایران کے ساتھ دوطرفہ تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف
    • پاکستان ویمنز ٹیم نے سری لنکا کا دورہ تیسرے ٹی20 میں فتح کے ساتھ اختتام کیا
    • لاہور میں حضرت داتا گنج بخشؒ کا تین روزہ سالانہ عرس مبارک شروع
    • ملتان میں صارفین کے مبینہ تشدد کے بعد سب وے پاکستان کا قانونی کارروائی کا اعلان
    • اسلام آباد میں 11.9 ارب روپے کی لاگت سے پہلے 35 ہزار نشستوں والے کرکٹ اسٹیڈیم کے منصوبے پر کام تیز
    • کربلا میں اربعین 2026 میں 2 کروڑ سے زائد زائرین کی شرکت
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ریحام کی کتاب سازش ، منصوبے امریکہ ، لندن بنتے ہیں : ناصر نقوی ،پاکستان کی اندرونی ، خطے کی صورتحال میں پاک فوج کا کردار ہے اور رہے گا : میاں حبیب ، عوام راحیل شریف کیطرح عمران کو نجات دہندہ دیکھ رہے ہیں : علی جاوید نقوی ،سابق حکمرانوں نے ملک میں بحران پیدا کیا : مریم ارشد چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار “ میں گفتگو

    By Daily Khabrainجون 6, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل فائیو کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل کالم نگار میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ نگار ناصر نقوی نے کہا ہے کہ جمہوری عمل مکمل ہونے کی سب سے زیادہ خوشی فوج کو ہوئی کیونکہ ماضی میں انہی پر الزامات لگتے تھے ملک کی 70 سالہ تاریخ میں فوج کی سیاست میں مداخلت اگل رہی ہے اور فوج کو شب خون مارنے کی دعوت بھی سیاستدان رہتے رہے ہیں پاکستانی انتخابات میں فوج پر مداخلت کا الزام نیا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام صرف کرپشن اور ملک کا لوٹا ہوا مال واپس لانے کی بات کر رہے ہیں۔ گزشتہ 40 سال سے ملک پر قابض گروپ نے ملک میں ایسی تباہی مچائی ہے جسے ٹدی دل فصل پر حملہ کرتا ہے۔ عوام دودھ کا دودھ پانی کا پانی چاہتا ہے۔ آنے والے انتخابات میں انٹرنیشنل میڈیا پر نظر رکھی جانی چاہیے وہ عوام کو مس گائیڈ نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں 70 فیصد لوگ ووٹ نہیں ڈالتے اس نظام کو پارلیمنٹ نے درست کرنا ہے مگر سیاسی جماعتوں میں خود جمہوریت نہیں ہے۔ ناصر نقوی نے مزید کہا کہ ملک کو ڈیم کی اشد ضرورت ہے مگر حکومتوں نے قوم کو ڈیم فول بنایا اور پوری قوم کےساتھ مذاق کیا۔ اب انہیں حساب دینا پڑے گا قوم بدھو نہیں بنے گی۔ جیساکہ شہباز شریف نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے ہم ذمہ دار نہیں ہیں۔ ریحام خان کی متنازعہ کتاب کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کتابیں وہی شہرت حاصل کرتی ہیں جو لکھی نہیں لکھوائی جاتی ہیں۔ ریحام خان کی کتاب پلان کی گئی سازش ہے۔ الیکشن کے دنوں میں عمران خان کو نقصان پہنچانے کے لیے اور پاکستان میں سازشیں سی آئی پیٹا گون امریکہ اور لندن سے ہوتی ہیں پروگرام می شریک کالم نگار وتجزیہ کار علی جاوید نقوی کا کہنا تھا کہ عوام مسائل کے انبار میں راحیل شریف کی طرح عمران خان میں نجات دہندہ دیکھ رہے ہیں۔ جعلی اکاﺅنٹ بنا کر افغانستان اور بھارت سوشل میڈیا پر انتخابات کے وقت میں پرایوگنڈا کی بات فوج نے کی ہے اور اس سے قبل فیس بک کے بانی امریکی کانگریس کمیٹی میں کہہ چکے ہیں کہ فیس بک پاکستانی انتخابات پر اثرانداز ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں الیکشن ملتوی کروانے کی بات کرنیوالوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے نوازشریف اپنی ناکامیاں چھپانے کیلئے لوڈشیڈنگ کے جن کاملبہ نگران حکومت پر ڈال رہے ہیں جبکہ ذمہ دار دعوے کرنے والے شاہد خاقان عباسی ہیں مگر (ن) لیگ ایسا پراپیگنڈہ کررہی ہے کہ جھوٹ بھی سچ لگنے لگے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ٹکٹ بیچ کر ایک ارب اکٹھا کرلیا ہے۔ پارٹیاں بدلنے والے کونسی تبدیلی لائینگے۔ سینئر تجزیہ نگار میاں حبیب کا کہنا تھا کہ پاکستان کی اندرونی اور خطے کی صورتحال پاک فوج کا بنیادی کردار ہے اور رہیگا۔ سیاسی قائدین نقصان پہنچانے اور فائدہ اٹھانے کے لیے فوج کا نام استعال کرتے ہیں۔ قوم مشکل صورتحال میں فوج اور عدلیہ پر اعتماد کرتے ہیں اور سیاستدان بھی الیکشن فوج کی نگرانی میں چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ الیکشن قوم کی دانش کا امتحان ہیں۔ بدقسمتی سے روٹی کپڑا اور مکان پر الجھے 5سال دینے والے لوگ ایک پلیٹ بریانی آٹے گھی کے ڈؓبے پر بک جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 5سال میں گونگے بہرے اسمبلی میں ایک لفظ نہ بولنے والے ممبران اسمبلی سے حرام پیسے کمائے ہیں۔ ضیا شاہد صاحب نوازشریف کے حوالے سے اہم تحریر لکھ رہے ہیں جو پڑھنے کے قابل ہے۔ قوم کو ایسے حکمران و ارکان چاہیئں جو سیاست میں کردار ادا کریں۔ حالات بدل چکے ہیں۔ حساب دینا پڑیگا۔ تجزیہ نگار مریم ارشد نے کہا کہ پاک فوج جاگتی ہے تو قوم چین کی نیند سوتی ہے۔ جمہوریت بیلٹ بکس سے آگے نہ آئی تو کیسے رائج ہوگی۔ ملک میں بحران کی کیفیت ہے ہماری 60فیصد معیشت کالا دھن ہے ٹیکس ادا نہ کرنیوالے ان لوگوں کا حساب لینا ہے۔ 20,15ہزار کمانے والے کا گھر نہیں چلتا ٹیکس کیسے دے۔ نوازشریف نے ملکی خزانے میں کچھ نہیں چھوڑا کہ بجلی فراہم کرنیوالی کمپنیوں کو دیا جائے۔ اور شہبازشریف نے رات 12بجے لوڈشیڈنگ کی ذمہ داری سے انکار کا بیان دیدیا۔ انہوں نے کہا سوشل میڈیا پر ریحام خان کی کتاب پر عمران خان کے لوگ انہیں مس گائیڈ کررہے ہیں۔ ریحام خان کی کتاب امیدوں کے ڈرائنگ روم میں ڈسکس ہوگی۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      بحیرۂ احمر سے گزرنے والے پاکستانی پرچم بردار دو آئل ٹینکر بحفاظت واپس پہنچ گئے۔

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      لاہور میں حضرت داتا گنج بخشؒ کا تین روزہ سالانہ عرس مبارک شروع

      تازہ ترین

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.