لاہور(خبر نگار)عام انتخابات کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔الیکشن کمیشن کی سیاسی جماعتوں کو ہدائت کہ سیاسی جماعتیں وابستگی کا سرٹیفیکٹ سمیت خواتین اور غیر مسلم نشستوں کی ترجیحی فہرستوں کو جاری کر نے والے مجاز عہدیدار کا نام اور عہدہ اور تفصیلات فوری فراہم کریں ۔ لاہور سے قومی اسمبلی کیلیے 200 سے زائد امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی حاصل کرلیے ہیں تاہم تاحال کسی امیدوار نے کاغذاتِ نامزدگی جمع نہیں کرائے۔ کاغذاتِ نامزدگی کی وصولی اور جمع کرانے کا سلسلہ 8 جون تک جاری رہے گا۔ آج ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے بھی این اے 128 کے لیے کاغذاتِ نامزدگی حاصل کرلیے ہیں جبکہ چوہدری ظفر اقبال نے بھی حلقہ 128کے کاغذات حاصل کئے ۔سابق لیگی ایم این اے ملک ریاض ،زاہد اقبال ،ملک لطیف ،عشرت علی نے این اے 123کےلئے کاغذات حاصل کئے ۔این اے 123شوکت بٹ ،این اے 128کےلئے رضوان قادر نے سنی تحریک کی جانب سے فارم حاصل کئے ۔مسلم لیگ ن کے وحید عالم نے این اے 133کےلئے کاغذات نامزدگی کے فارم حاصل کر لیئے ہیں اسی طرح مسلم لیگ ن کے شیخ روحیل اصغر نے این اے 128کے لئے کاغزات نامزدگی حاصل کئے ۔قومی اسمبلی میں پنجاب سے خواتین کی مخصوص نشستوں کےلئے تین امیدوار وں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائیے ان میں تہمینہ دولتانہ، سیمامحی الدین اور فریال روباب ہاشمی شامل ہیں ۔پنجاب اسمبلی میں خواتین اور غیر مسلم کی مخصوص نشستوں پر دس امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے۔ پنجاب اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں کےلئے روبینہ شاہین ،شہلا شائد بٹ ،نجمہ بیگم اور زرینہ جارج کاغزات جمع کرائے جبکہ پنجاب اسمبلی میں غیر مسلم نشست کےلئے مشتاق گل، بابر شہزاد ،جارج کلائمنٹ ،شنیلا رت اور عمران افیق نے کاغذات جمع کرائے ۔
کاغذات نامزدگی کیلئے لاہوریئے بھی پر جوش ، قومی اسمبلی کیلئے 200 امیدوار سامنے آ گئے

