کراچی، اسلام، لاہور، پشاور (نمائندگان خبریں) ملک بھر کے مساجد لاکھوں فرزندان اسلام اعتکاف بیٹھ گئے، معتکفین کیلئے مساجد میں خصوصی انتظامات کے ئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی، اسلام، لاہور پشاور سمیت ملک بھر میں لاکھوں فرزند ان توحید اعتکاف بیٹھ گئے ۔ ماہ صیام کا دوسرا عشرہ ختم ہوتے ہی مسلمان اعتکاف کے لئے مساجد میں قیام کرتے ہیں۔ معتکفین کے لئے ملک بھر کی مساجد میں خصوصی انتظامات کئے گئے۔ رمضان المبارک کے آخری عشرے کو جہنم سے نجات کا عشرہ قرار دیا گیا ۔ اس عشرے میں فرزندان اسلام خالق کائنات سے لو لگانے اور جہنم کی آگ سے نجات کے لئے اعتکاف کی غرض سے مساجد میں قیام کرتے ہیں۔ رمضان المبارک کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں لیلتہ القدر کو تلاش کرنے کے لئے معتکفین اللہ کی حمدوثنا میں مصروف رہتے ہیں۔سنت نبوی کو ادا کرنے کے لئے ملک بھر کی مساجد میں اعتکاف کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ۔ مساجد میں گوشہ نشین ہونے والوں نے کہا کہ وہ دوران اعتکاف یکسو ہوکر وظائف اور نوافل کے ذریعے اپنی حاجات و مناجات بارگاہ الہی میں پیش کریں گے اور ملکی ترقی اور سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں بھی کریں گے۔ شہر اعتکاف کے باسیوں کے باعث کے باعث مساجد کی رونق میں مزید اضافہ ہو گیا۔
لا کھوں فر زندان اسلام اعتکاف بیٹھ گئے

