Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بھارت اسرائیل کو اسلحہ بھیج کر غزہ میں مبینہ نسل کشی کا حصہ بن سکتا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل
    • ایران پر حملے کا منصوبہ مؤخر، ٹرمپ نے جلد معاہدہ ہونے کی امید پر فوجی کارروائی روک دی
    • پاکستان میں برفانی تودہ گرنے سے لاپتا تمام 10 کوہ پیما جاں بحق، مہم چلانے والی کمپنی نے تصدیق کر دی
    • پاکستان اور کینیڈا کے درمیان براہِ راست فضائی رابطے بحال ، کینیڈین ایئرلائن نے منظوری کے لیے درخواست دے دی۔
    • ٹرمپ: ایران پر امریکی حملہ روک دیا معاہدہ طے پانے کے قریب
    • شمالی وزیرستان آپریشن میں پانچ دہشت گرد ہلاک، میجر حافظ احسان الٰہی نے جامِ شہادت نوش کیا
    • سیف الملوک جھیل پر سیاحوں کا داخلہ حفاظتی خدشات کے باعث بند کر دیا گیا
    • خیرات کی سیٹوں پر بیٹھے ہوئے ہم پر چڑھائی نہ کریں صوبائی وزیر سندھ سعید غنی
    • بلاول بھٹو حکومت کی الٹی گنتی کروانے سے پہلے اپنے والد سے استعفیٰ لیں جو ہمارے ووٹ سے صدر بنے عظمیٰ بخآری
    • 30 سال کا سفر تین سال میں طے کرنے والے ہمیں مشورے نہ دیں رانا ثنا اللہ کا محسن نقوی کو قرارہ جواب
    • پیپلز لبریشن آرمی کا 99 واں یومِ تاسیس، جی ایچ کیو میں پروقار تقریب فیلڈ مارشل عاصم منیر، چینی سفیر ژانگ زیڈونگ، ڈیفنس اتاشی میجر جنرل وانگ ژونگ کی شرکت
    • یوکرین پر روس کا بڑا رات بھر حملہ، 35 میزائل اور 185 ڈرون داغے گئے: زیلنسکی
    • مسلم لیگ (ن) کے رکنِ قومی اسمبلی ملک اقبال چنڑ 76 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
    • گلگت بلتستان میں براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 8 ہو گئی
    • ارشد ندیم اپنے کامن ویلتھ جیولن گولڈ کا دفاع نہ کر سکے، نویں پوزیشن پر اختتام
    • فاطمہ زہرا کامن ویلتھ گیمز کا تمغہ جیتنے والی پاکستان کی پہلی خاتون باکسر بن گئیں
    • سیوٹا سے 37 ہزار 500 تارکینِ وطن کی واپسی، اموات کی تعداد 57 ہو گئی
    • اپنے بل بوتے پر کونسلر کا الیکشن نہیں جیت سکتے اور بات کر رہے ہیں نئے صوبوں و انتظامی یونٹس کی:اسمہ نواز کا ٹوئٹ
    • پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ نرخ 4 لاکھ 30 ہزار روپے سے تجاوز کر گئے
    • شدید بارش کے باعث مری میں لینڈ سلائیڈنگ، متعدد سڑکیں متاثر
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پی ایس ایل4،کرکٹرزکی نیلامی کےلئے تاریخ فائنل

    By Daily Khabrainاکتوبر 13, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور(آئی این پی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فورکیلئے تمام 6ٹیموں کے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ 20نومبر کو اسلام آباد میں ہوگی، کھلاڑیوں کا ڈرافٹ کا عمل پرانے طریقہ کار کے تحت ہوگا اور ہر فرنچائز کو پرانی ٹیم سے 10کھلاڑی برقرار رکھنے کی اجازت ہوگی۔ترجمان پی ایس ایل کے مطابق پی ایس ایل کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کا عمل ایونٹ کی سرگرمیوں میں مزید شہروں کو شامل کرنے کی غرض سے لاہور سے اسلام آباد منتقل کیا گیا۔اس سے قبل پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ لاہور میں ہوئی تھی۔ڈرافٹنگ کے عمل سے قبل پی ایس ایل کی تمام 6ٹیمیں اپنے کھلاڑیوں کو 13نومبر تک برقرار رکھ سکیں گی اور 12نومبر کے بعد یہ موقع ختم ہوجائے گا۔پی ایس ایل کے رواں سیزن کے قواعد و ضوابط کے مطابق ہر ٹیم کم ازکم 10کھلاڑیوں کو برقرار رکھ سکتی ہے۔ٹورنامنٹ کے چوتھے ایڈیشن کے سرفہرست کھلاڑیوں میں اے بی ڈی ولیئرز، اسٹیواسمتھ، کیرون پولارڈ، کولن منرو، شین واٹسن، سنیل نرائن، کرس لین اور ڈیرن سیمی شامل ہیں۔ٹورنامنٹ کے گزشتہ سیزن میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو رواں سیزن کے لیے برقرار رکھنے کے علاوہ تبادلہ یا ڈرافٹ کے لیے بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔پاکستان سپرلیگ کا آغاز 14فروری 2019کو ہوگا جہاں گزشتہ برس کی ہی 6ٹیمیں حصہ لیں گی۔یاد رہے کہ پی ایس ایل کا آغاز چاروں صوبوں سمیت اسلام آباد پر مشتمل 5ٹیموں سے ہوا تھا لیکن گزشتہ برس ملتان سلطان کا اضافہ کیا گیا تھا۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلا چمپیئن بنے کا اعزاز حاصل کیا تھا جس کے بعد دوسرا سیزن پشاور زلمی کے نام رہا تاہم تیسرے ٹورنامنٹ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم دوبارہ چمپیئن بن گئی اور اب اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کے فائنل سمیت 8 میچ پاکستان میں رکھے گئے ہیں جو کراچی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے جبکہ اسلام آباد پی ایس ایل کے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کی میزبانی کرنے والا دوسرا شہر بن گیا ہے۔

    ‘

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ارشد ندیم اپنے کامن ویلتھ جیولن گولڈ کا دفاع نہ کر سکے، نویں پوزیشن پر اختتام

      فاطمہ زہرا کامن ویلتھ گیمز کا تمغہ جیتنے والی پاکستان کی پہلی خاتون باکسر بن گئیں

      وسیم اکرم کا گمشدہ کتا مل گیا، دو افراد کو 2 لاکھ 50 ہزار روپے انعام دیا گیا

      تازہ ترین

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.