Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • فاطمہ زہرا کامن ویلتھ گیمز کا تمغہ جیتنے والی پاکستان کی پہلی خاتون باکسر بن گئیں
    • سیوٹا سے 37 ہزار 500 تارکینِ وطن کی واپسی، اموات کی تعداد 57 ہو گئی
    • اپنے بل بوتے پر کونسلر کا الیکشن نہیں جیت سکتے اور بات کر رہے ہیں نئے صوبوں و انتظامی یونٹس کی:اسمہ نواز کا ٹوئٹ
    • پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ نرخ 4 لاکھ 30 ہزار روپے سے تجاوز کر گئے
    • شدید بارش کے باعث مری میں لینڈ سلائیڈنگ، متعدد سڑکیں متاثر
    • حکومت کا مستقبل کے سیلابی خطرات سے نمٹنے کے لیے 800 ارب روپے کے ہنگامی منصوبے کی تیاری
    • ماہرہ خان نے کشمیر میں ہونے والے تشدد کی دل دہلا دینے والی کہانی شیئر کر دی
    • امارات ائیر لائن کے جہاز کی دبئی سے ہانگ ژو کی پرواز10گھنٹےAC بند ہونے پر مسافر بےہوش
    • پاکستانی فضائی حدود کی پابندیوں سے ایئر انڈیا کو 2.3 ارب ڈالر کا نقصان
    • وسیم اکرم کا گمشدہ کتا مل گیا، دو افراد کو 2 لاکھ 50 ہزار روپے انعام دیا گیا
    • زمبابوے کر کٹ ٹیم کے کپتان سکندر رضا کی بیٹی عنایہ حافظِ قرآن بن گئیں
    • گلگت بلتستان کی براڈ پیک چوٹی پر برفانی تودہ، 2 لاشیں برآمد، عالمی شہرت یافتہ کوہ پیما نرمل پرجا سمیت 8 افراد تاحال لاپتا
    • کوئٹہ کے قریب کوئلے کی کان میں دھماکہ، 34 کان کن جاں بحق، 2 لاپتا
    • اطالوی فٹبال لیجنڈ فرانکو باریزی 66 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
    • حماس نے اسرائیل سے غیر مسلح ہونے کے معاہدے کی تصدیق کر دی
    • اسرائیلی فوج کی سیکیورٹی میں آبادکاروں کا نابلس پر حملہ
    • شان مسعود انجری کے باعث ویسٹ انڈیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ سے باہر
    • 53 روز بعد مظفرآباد میں انٹرنیٹ سروس بحال
    • آئی سی سی رینکنگ: پاکستان دوسرے نمبر پر برقرار
    • کربلا میں اربعین موکب کے قریب امریکی فضائی حملہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    عظیم بلے باز ’ایشین بریڈمین‘ ظہیر عباس عارضہ قلب میں مبتلا

    By Daily Khabrainاکتوبر 14, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی(ویب ڈیسک)پاکستان کے سابق ٹیسٹ کپتان اور ایشین بریڈمین کے لقب سے مشہور عظیم بلے باز ظہر عباس عارضہ قلب میں مبتلا ہوگئے۔ظہیر عباس کو دل میں تکلیف کے باعث کراچی کے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا ایک طویل آپریشن ہوا جس میں ان کی اینجیوگرافی کی گئی اور ان کے دل میں 2 اسٹنٹ بھی ڈالے گئے۔ظہیر عباس کو آپریشن کے بعد دل کے عارضے کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ (سی سی یو) میں منتقل کردیا گیا۔میڈیا میں جاری خبروں کے مطابق ظہیر عباس کے بھائی کا کہنا ہے کہ 71 سالہ سابق ٹیسٹ کرکٹر کو 12 اکتوبر کو دل میں تکلیف کے بعد مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹروں نے بغیر کوئی دیر کیے اینجیو گرافی کا فیصلہ کیا تھا کیونکہ ظہیر عباس کے دل کی شریانیں بند ہوچکی تھیں۔ا?پریشن کے بعد ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس آپریشن میں کئی مسائل کا سامنا تھا لیکن اب انہیں سی سی یو منتقل کردیا گیا ہے جس کے بعد ان کی حالت میں بدستور بہتری آرہی ہے۔ظہیر عباس کے بھائی نے ایشین بریڈمین کی صحتیابی کے لیے دعا کی اپیل بھی کی ہے۔یاد رہے کہ ظہیر عباس 78 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں جہاں انہوں نے 44.79 کی اوسط سے 5 ہزار 62 رنز اسکور کر چکے ہیں، جس میں 12 سنچریاں بھی شامل ہیں،ایشین بریڈ مین کا ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے بڑا انفرادی اسکور 274 رنز ہے جو انہوں نے جون 1971 میں اپنے دوسرے ہی میچ میں انگلینڈ کے خلاف برمنگھم کے مقام پر اسکور کیے تھے، اس کے علاوہ وہ 4 مرتبہ ڈبل سنچری بھی بنا چکے ہیں۔ظہیر عباس دنیا کے چند اور ایشیا کے پہلے باز ہیں جنہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 100 سنچریاں اسکور کیں۔اس کے علاوہ ظہیر عباس 62 ایک روزہ میچوں میں بھی پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں جہاں انہوں نے 47.72 کی اوسط سے 2 ہزار 5 سو 72 رنز اسکور کیے۔ظہر عباس پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر بھی رہے ہیں، اور وہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اگست 2006 میں ہونے والے متنازع ترین ٹیسٹ میچ کے دوران پاکستان ٹیم کے ہمراہ موجود تھے۔علاوہ ازیں ظہیر عباس آئی سی سی میچ ریفری اور آئی سی سی کے صدر بھی رہے ہیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      فاطمہ زہرا کامن ویلتھ گیمز کا تمغہ جیتنے والی پاکستان کی پہلی خاتون باکسر بن گئیں

      وسیم اکرم کا گمشدہ کتا مل گیا، دو افراد کو 2 لاکھ 50 ہزار روپے انعام دیا گیا

      زمبابوے کر کٹ ٹیم کے کپتان سکندر رضا کی بیٹی عنایہ حافظِ قرآن بن گئیں

      تازہ ترین

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.