Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • تمام مشکلات کے باوجود کشمیری عوام کا حوصلہ، استقامت اور ثابت قدمی آج بھی غیر متزلزل ہے۔ — آصف علی زرداری
    • جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا قیام مسئلۂ کشمیر کے حل سے جڑا ہے: شہباز شریف
    • سابق بنگلادیشی وزیراعظم شیخ حسینہ نے وطن واپسی کا اعلان کر دیا
    • پاکستان بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ سونا 10 ہزار روپے مہنگا ہو گیا۔
    • امریکا، ایران اور عمان نے آبنائے ہرمز کو 60 دنوں کے لیے دوبارہ کھولنے پر اتفاق کر لیا۔
    • بروک لیسنر نے پیشہ ورانہ ریسلنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
    • پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی کوریا کو 3-4 سے شکست دے کر ہاکی سیریز اپنے نام کر لی
    • ارطغرل کے معروف اداکار جلال آل نے پاکستان دوبارہ آنے کا اعلان کر دیا۔
    • بحیرۂ احمر سے گزرنے والے پاکستانی پرچم بردار دو آئل ٹینکر بحفاظت واپس پہنچ گئے۔
    • طلاق کے بعد اپنی بیٹی کی پرورش کے لئے مجھے خود مختار بننا پڑا، تا کہ اپنے ماں باپ پر بوجھ نہ بنوں !۔۔ (شرمین علی)
    • عرب امارات نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزوں کا اجرا دوبارہ شروع کر دیا
    • جنوبی فلپائن کے ساحل کے قریب 6.3 شدت کا طاقتور زلزلہ
    • ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا
    • ‘لگان’ اور ‘گجنی’ کے اداکار پردیپ راوت 74 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
    • پی سی بی نے 2026-27 کے ڈومیسٹک سیزن سے واپڈا اور ساحر ایسوسی ایٹس کو خارج کر دیا
    • مکہ مکرمہ دنیا کے سب سے زیادہ وزٹ کیے جانے والے شہروں میں پانچویں، مدینہ منورہ ساتویں نمبر پر
    • بابر اعظم اس دہائی میں بین الاقوامی کرکٹ میں 1,000 چوکے لگانے والے پہلے بلے باز بن گئے
    • اسپائیڈر مین نو وے ہوم کی اداکارہ میری ایگڈا 82 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
    • یو ایف سی فائٹر ایلین ناسیمنٹو 34 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
    • پاکستان کا ایران کے ساتھ دوطرفہ تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    1971ءمیں جنگی قیدی بننے والا بھارتی پائلٹ بھی پاک فوج کا معترف

    By Daily Khabrainمارچ 12, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    نئی دہلی(وائس آف اےشےا) 1971ءمیں پاکستان میں گرنے والے بھارتی پائلٹ سابق بھارتی ایئرکموڈور جے ایل بھرگا نے بھارتی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں پانچ دسمبر 1971ءکو پاکستان میں ایک ائیر بیس کو ٹارگٹ بنانے کے لیے آیا تاہم پاک فوج نے میرا طیارہ مار گرایا اور جب میں نے ایجیکٹ کیا تو میں سندھ کے علاقے میں گرا جہاں ریت ہی ریت تھی اور دور دور تک کوئی آبادی نہیں تھی۔میں نے سب سے پہلے اپنا یونیفارم اتارا اور سول کپڑے پہن لیے۔اس کے بعد اپنی گھڑی کا وقت پاکستان کے وقت کے مطابق کیا۔بھارتی پائلٹ کا کہنا تھا کہ میرے پاس پانی کی چار بوتلیں تھیں میں اتنا زیادہ چلا تھا کہ پانی بھی ختم ہو گیا اور میں بھی تھکن سے چور ہو گیا پھر مجھے ایک جھونپٹری دکھائی دی جس میں موجود شخص کو میں نے بتایا کہ میں پاکستانی پائلٹ منصور علی ہوں اور مجھے ابھی پاک فضائیہ کا جہاز لے جائے گا۔میں نے اس سے پانی مانگا تاہم اس کے پاس پانی نہیں تھا جس کے بعد میں نے جانوروں کو دئیے گئے پانی کا کچھ حصہ پیا اور اپنی بوتلیں بھر لیں اس کے بعد میں نے مزید چلنا شروع کر دیا اور بالاآخر ایک آبادی آ گئی مجھے اندازہ ہو گیا تھا کہ یہاں سے سرحد اتنی دور نہیں ہے۔میں نے وہاں بھی لوگوں کو یہی بتایا کہ میں پاکستانی پائلٹ ہوں۔لوگوں نے میری خوب خاطر تواضع کی اس کے بعد وہاں رینجرز کے لوگ آئے جنہوں نے مجھ سے سوال جواب کیے تو ان کو مجھ پر شک گزرا تاہم میں نے بھی پکا منہ بنا کر جھوٹ بولا۔جس کے بعد رینجرز کے اہلکار نے مجھے کہا کہ اگر آپ مسلمان ہیں تو کلمہ پڑھیں چونکہ مجھے کلمہ پڑھنا نہیں آتا تھا اس لیے میں نے ہار مان لی اور بھارتی پائلٹ ہونے کا اعتراف کر لیا۔ میں نے 2بار وہاں سے بھاگنے کی کوشش بھی کی لیکن ناکام رہا۔رینجرز والے مجھے اونٹوں پر بٹھا کر میلوں دور سفر کروا کے آرمی کے پاس لے گئے۔ پاکستانی فوج کا کیپٹن بڑا عمدہ انسان تھا، اس نے مجھے چائے پلائی اور کہا کہ اب آپ محفوظ ہاتھوں میں ہیں۔میں پانچ دسمبر سے چلا اور نو دسمبر کو مجھے آرمی کے حوالے کیا گیا۔ وہ مجھے کراچی لے گئے، کراچی میں ہمارے اور بھی 2 پائلٹ پکڑے ہوئے تھے۔وہاں سے ہمیں راولپنڈی منتقل کردیا گیا۔وہاں سے ہم نے بھاگنے کی کوشش کی اور جیل کی دیوار بھی توڑی لیکن بھاگنے میں ناکام رہے۔تاہم دسمبر1972ءمیں ہمیں ذوالفقار علی بھٹو نے چھ سو جوانوں ،پائلٹس اور افسران کورہا کرنے کا حکم دے دیا جس کے بعد ہمیں بھارت کے حوالے کیا گیا،

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    سابق بنگلادیشی وزیراعظم شیخ حسینہ نے وطن واپسی کا اعلان کر دیا

    ارطغرل کے معروف اداکار جلال آل نے پاکستان دوبارہ آنے کا اعلان کر دیا۔

    عرب امارات نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزوں کا اجرا دوبارہ شروع کر دیا

    تازہ ترین

    ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

    جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

    عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

    فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

    حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.