Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پی ڈی ایم اے نے خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع کے لیے سیلابی الرٹ جاری کر دیا۔
    • ماشربُرم چوٹی سر کرنے کے دوران چیک کوہ پیما ہلاک
    • میکسیکو کے ساحل پر 7.4 شدت کا زلزلہ، سونامی کا خطرہ پیدا ہوگیا
    • ڈی آر کانگو میں ایبولا کے تصدیق شدہ کیسز 2,181، ہلاکتیں 864 تک پہنچ گئیں
    • دی ایلڈرز کا انتباہ: اسرائیل فلسطین کو مٹانے کی کوشش کر رہا ہے، فوری اقدام کا مطالبہ
    • وینزویلا نے زلزلہ بحالی کے لیے آئی ایم ایف سے 346 ملین ڈالر حاصل کر لیے
    • اردن کی فوج کا دعویٰ: فضائی دفاعی نظام نے 10 ایرانی میزائل مار گرائے
    • ایران کے شہر جاسک میں بجلی کی تنصیبات اور ڈی سیلینیشن (سمندری پانی میٹھا کرنے) کے پمپ نشانہ بن گئے
    • کویت اور بحرین میں چوتھی بار فضائی حملے کے سائرن بج اٹھے
    • ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا بحرین کے فضائی اڈے اور کویت کی بندرگاہ پر حملے کا دعویٰ
    • غزہ میں شائقین نے ارجنٹینا کی فتح کا جشن منایا، میسی کی قیادت میں ٹیم ورلڈ کپ فائنل میں
    • گلگت بلتستان کو پاکستان کا پانچواں آئینی صوبہ بنانے کی قرارداد منظور۔
    • بی ٹی ایس، شکیرا اور جسٹن بیبر فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل ہاف ٹائم شو میں پرفارم کریں گے۔
    • اینڈی برنہم برطانیہ کی لیبر پارٹی کے رہنما مقرر۔
    • ایران نے قطر میں امریکی العدید ایئر بیس پر حملے کا دعویٰ کر دیا۔
    • بحرین نے ایران کے متعدد فضائی حملے ناکام بنا دیے۔
    • جنگ بندی کے بعد امریکی حملوں میں 38 ایرانی جاں بحق، 400 زخمی: ایران
    • اینٹی ڈوپنگ کیس،حمد نواز پر 3 ماہ کی پابندی
    • حکومت نے سائبر سکیورٹی مزید سخت کر دی
    • پاکستان کی پہلی مس ورلڈ امیدوار انیقہ جمال اقبال
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سرف ایکسل کا اشتہار مگر بھارتی شہری مائیکرو سافٹ ایکسل پر برہم

    By Daily Khabrainمارچ 12, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ممبئی (ویب ڈیسک)سرف ایکسل ایسا ڈیٹرجنٹ ہے جو پاکستان اور بھارت دونوں جگہ فروخت ہوتا ہے اور اس کے اشتہارات اکثر سوشل میڈیا پر وائرل ہوجاتے ہیں۔مگر گزشتہ دنوں اس کمپنی کا ایک اشتہار بھارت میں جاری ہوا ہے جس میں ایک بچی ہولی کے تہوار میں دوسرے بچوں کی جانب سے پھینکے جانے والے رنگوں سے اپنے مسلم دوست کو بچاتی ہے اور دل کو چھو لینے والا اشتہار ہے جسے آپ نیچے دیکھ سکتے ہیں۔مگر بھارت میں اسے ہندو مخالف قرار دے کر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل ظاہر ہورہا ہے، لیکن فیس بک اور ٹوئٹر سے ہٹ کر بھی بھارتی شہری گوگل پلے اسٹور میں بھی ایکسل کے خلاف منفی ریویو دے رہے ہیں۔مگر یہاں مسئلہ یہ ہے کہ بھارتی شہری سرف ایکسل کو تنقید کا نشانہ نہیں بنارہے بلکہ وہ حیرت انگیز طور پر مائیکرو سافٹ ایکسل کی ایپ پر منفی ریویوز اور تنقید کررہے ہیں۔ایک رپورٹ میں یہ دلچسپ انکشاف سامنے آیا کہ ان منفی ریویوز کی تعداد زیادہ تو نہیں مگر یہ تنازع تو ابھی پھیلنا شروع ہوا ہے اور وقت کے ساتھ اس میں مزید شدت کا انتظار ہے۔مثال کے طور پر ایک حالیہ ریویو میں جس میں ایپ کو 5 اسٹارز دیتے ہوئے لکھا گیا ‘میں اس ایپ کو استعمال کرتا تھا مگر اس وقت تک جب تک اس نے سرف کے ساتھ اشتراک نہیں کیا تھا اور ہندو مخالف اشتہار نہیں بنایا تھا، اب میں جہاں بھی لفظ ایکسل پڑھتا ہوں تو میرا خیال فوری طور پر ہندو مخالف پروپیگنڈے کی جانب جاتا ہے’۔مگر یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ مائیکرو سافٹ اور سرف کے درمیان کوئی شراکت داری نہیں جبکہ سرف ایکسل اشتہار کے بارے میں تنازع میں انتہائی عجیب ہے کیونکہ اشتہار میں مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دیا گیا ہے اور کسی قسم کا منفی تاثر موجود نہیں۔مگر رپورٹ کے مطابق بھارت میں اکثر منطق اور جذبات کی طلاق ہوجاتی ہے۔مائیکرو سافٹ ایکسل ایپ پر ایک منفی ریویو میں اسے ایک اسٹار دیتے ہوئے لکھا گیا ‘سرف ایکسل کا بائیکاٹ، یہ ہندو مخالف ہے، پاکستان میں جاکر کاروبار کرو’۔ایک اور ریویو میں لکھا ہے ‘تم غدار، اگر ہم تمہارے خلاف ہوجائیں تو تمہیں سرف ایکسل بزنس بند کرکے یہاں سے بھاگنا ہوگا’۔یہ تو محض چند مثالیں ہیں، بھارتی ‘محب وطن’ تو اس اشتہار کے سامنے آنے کے بعد سے اس پر تنقید کررہے ہیں اور مائیکرو سافٹ ایکسل کے خلاف ایسے ریویوز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور ان میں سے اکثر تو مذاق کے طور پر بھی پوسٹ ہورہے ہیں جن میں ہندو قوم پرستی کا مذاق اڑایا جارہا ہے۔جیسے ایک ریویو میں لکھا گیا ‘میں اپنے ہندو قوم پرست بھائیوں کے خیالات کو جائز سمجھ کر ایک اسٹار دے رہا ہوں، آپ کو اپنی مصنوعات کا درست نام رکھنے کی ضرورت ہے جو اب کسی ڈیٹرجنٹ جیسا لگتا ہے’یہاں ایک دلچسپ بات یہ ہے کہ منفی کے ساتھ مثبت ریویوز بھی سرف ایکسل کی ستائش میں مائیکرو سافٹ ایکسل ایپ پر پوسٹ ہورہے ہیں۔اس بارے میں مائیکرو سافٹ نے اب تک کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا اور لگتا ہے کہ وہ انتظار کررہی ہے، بھارتی خود ہی محسوس کرلیں کہ وہ غلط ایپ کو ہدف بنارہے ہیں یا یہ سمجھ لیں کہ اس تنازع کی کوئی منطق نہیں بنتی۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      میکسیکو کے ساحل پر 7.4 شدت کا زلزلہ، سونامی کا خطرہ پیدا ہوگیا

      ڈی آر کانگو میں ایبولا کے تصدیق شدہ کیسز 2,181، ہلاکتیں 864 تک پہنچ گئیں

      دی ایلڈرز کا انتباہ: اسرائیل فلسطین کو مٹانے کی کوشش کر رہا ہے، فوری اقدام کا مطالبہ

      تازہ ترین

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.