Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • این سی سی آئی اے کا نورین نیازی کو نوٹس جاری
    • پی ڈی ایم اے نے خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع کے لیے سیلابی الرٹ جاری کر دیا۔
    • ماشربُرم چوٹی سر کرنے کے دوران چیک کوہ پیما ہلاک
    • میکسیکو کے ساحل پر 7.4 شدت کا زلزلہ، سونامی کا خطرہ پیدا ہوگیا
    • ڈی آر کانگو میں ایبولا کے تصدیق شدہ کیسز 2,181، ہلاکتیں 864 تک پہنچ گئیں
    • دی ایلڈرز کا انتباہ: اسرائیل فلسطین کو مٹانے کی کوشش کر رہا ہے، فوری اقدام کا مطالبہ
    • وینزویلا نے زلزلہ بحالی کے لیے آئی ایم ایف سے 346 ملین ڈالر حاصل کر لیے
    • اردن کی فوج کا دعویٰ: فضائی دفاعی نظام نے 10 ایرانی میزائل مار گرائے
    • ایران کے شہر جاسک میں بجلی کی تنصیبات اور ڈی سیلینیشن (سمندری پانی میٹھا کرنے) کے پمپ نشانہ بن گئے
    • کویت اور بحرین میں چوتھی بار فضائی حملے کے سائرن بج اٹھے
    • ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا بحرین کے فضائی اڈے اور کویت کی بندرگاہ پر حملے کا دعویٰ
    • غزہ میں شائقین نے ارجنٹینا کی فتح کا جشن منایا، میسی کی قیادت میں ٹیم ورلڈ کپ فائنل میں
    • گلگت بلتستان کو پاکستان کا پانچواں آئینی صوبہ بنانے کی قرارداد منظور۔
    • بی ٹی ایس، شکیرا اور جسٹن بیبر فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل ہاف ٹائم شو میں پرفارم کریں گے۔
    • اینڈی برنہم برطانیہ کی لیبر پارٹی کے رہنما مقرر۔
    • ایران نے قطر میں امریکی العدید ایئر بیس پر حملے کا دعویٰ کر دیا۔
    • بحرین نے ایران کے متعدد فضائی حملے ناکام بنا دیے۔
    • جنگ بندی کے بعد امریکی حملوں میں 38 ایرانی جاں بحق، 400 زخمی: ایران
    • اینٹی ڈوپنگ کیس،حمد نواز پر 3 ماہ کی پابندی
    • حکومت نے سائبر سکیورٹی مزید سخت کر دی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    حکومت نے بجٹ 2019-2020 پیش کردیا

    By Daily Khabrainجون 11, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

     اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے مالی سال 2019-20 کا بجٹ پیش کردیا جس کا مجموعی حجم 7 ہزار 22 ارب روپے ہے جو کہ گزشتہ بجٹ سے 30 فیصد زائد ہے۔اجلاس میں وزیراعظم عمران خان بھی موجود تھے جب کہ وزیرمملکت برائے ریونیو حماد اظہر بجٹ پیش کیا، اس دوران اپوزیشن ارکان نے احتجاج کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی۔حماد اظہر نے بجٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ جب ہماری حکومت آئی تو مالیاتی خسارہ 2260ارب روپے تک پہنچ گیا تھا، جاری کھاتوں کا خسارہ 20ارب ڈالر تک پہنچ گیا تھا، تجارتی خسارہ 32ارب ڈالر تک پہنچ گیا تھا، مجموعی قرضے 31ہزار ارب روپے تک پہنچ چکے تھے، ہم نے تجارتی خسارہ چار ارب ڈالر کم کیا اور اب بجلی کے گردشی قرضوں میں12 ارب روپے کی کمی آئی ہے۔
    بجٹ کا حجم 7 ہزار 22 ارب روپے
    بجٹ 20۔2019 کا مجموعی حجم 7 ہزار 22 ارب روپے ہے جو کہ گزشتہ بجٹ سے 30 فیصد زائد ہے،ٹیکس وصولیوں کا ہدف 5 ہزار 555 ارب روپے رکھا گیا ہے، جی ڈی پی میں ٹیکسوں کا تناسب 12 اعشاریہ 6 فیصد ہے، مالی خسارے کا تخمینہ 3 ہزار 137 ارب روپے ہے۔
    کولڈرنکس ، چینی ،تیل، زیورات مہنگے
    کولڈڈرنکس پرڈیوٹی 11.5سے بڑھاکر 13 فیصد جب کہ مشروبات پر ڈیوٹی 11.25سے بڑھا کر 14فیصد کردی گئی، چینی پرسیلزٹیکس 8سے بڑھاکر 13 فیصدکردیاگیا جس سے چینی کی قیمت ساڑھے 3 روپےفی کلوبڑھےگی، خوردنی تیل اور گھی پر بھی 14فیصد ڈیوٹی عائد کی گئی ہے، سونے، چاندی، ہیرے کے زیورات پرسیلزٹیکس بڑھانےکافیصلہ کیا گیا ہے۔
    چکن،مٹن، بیف اورمچھلی پر 17 فیصد سیلز ٹیکس
    بجٹ میں سنگ مرمر کی صنعت پر 17 فیصد سیلز ٹیکس لگانے، سیمی پراسس اورپکے ہوئے چکن،مٹن، بیف اورمچھلی پر 17 فیصد سیلز ٹیکس لگانے کی تجویز دی گئی ہے۔
    کم از کم تنخواہ
    وفاقی حکومت نے کم ازکم تنخواہ 17 ہزار 500 مقرر کرتے ہوئے بتایا کہ اضافہ 2017 سے جاری تنخواہ پر ہوگا۔
    گاڑیوں پر ڈیوٹی
    ایک ہزار ایک سی سی سے 2 ہزار سی سی تک گاڑیوں پر پانچ فیصد جب کہ 2 ہزار سی سی سے زائد کی گاڑی پر ڈیوٹی ساڑھے سات فیصد عائد کی گئی ہے۔
    تنخواہ دار اورغیر تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس میں اضافہ
    بجٹ میں تنخواہ دار اورغیر تنخواہ دارافراد کے لیے ٹیکس شرح میں اضافہ اور تنخواہ دار ملازمین کیلئے قابل ٹیکس آمدنی کی حد 12لاکھ سے کم کرکے 6 لاکھ روپے کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے جب کہ غیر تنخواہ دار انفرادی ٹیکس دہندگان کیلئے قابل ٹیکس آمدنی کہ حد کم کرکے چار لاکھ روپے کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے، غیر تنخواہ دار طبقے کو سالانہ چار لاکھ آمدن پر ٹیکس دینا ہو گا۔
    آئی ایم ایف معاہدہ
    حماد اظہر نے کہا کہ آئی ایم ایف سے 6ارب ڈالرکے معاہدہ ہوگیا ہے، چین سے313 اشیاکا ڈیوٹی فری برآمدات کافیصلہ کیاگیا جب کہ 95 منصوبے شروع کرنے کیلئے فنڈزجاری کئے گئے۔
    دفاعی بجٹ
    وزیرمملکت نے بتایا کہ دفاع اورقومی خودمختاری ہرچیزسے مقدم ہے، سول اور عسکری حکام نے اپنے بجٹ میں مثالی کمی کی ہے تاہم دفاعی بجٹ 1150 ارب روپے پربرقرار رہے گا، حکومت کے اخراجات 460 ارب روپے سے کم کرکے 437 ارب روپے کردیے ہیں، ملک میں صرف380کمپنیاں کل ٹیکس کااسی فیصد دیتے ہیں جب کہ 31لاکھ کمرشل صارفین میں سے 14 لاکھ ٹیکس دیتے ہیں اس لیے ہمیں تنخواہوں کیلئے بھی قرض لیناپڑتاہے، قرضوں اور ایڈوانسز کی بازیابی کا نظر ثانی میزانیہ 183.520ہدف رکھاگیا۔
    نجکاری پروگرام
    بجٹ تقریر کے مطابق قومی ترقیاتی پروگرام کیلیے1800 ارب روپے رکھے گئے ہیں، جب کہ نان ٹیکس ریونیو کا ہدف 894 ارب 50 کروڑ روپے رکھا گیا ہے، بیرونی ذرائع سے حاصل ہونیوالی وصولیوں کا ہدف 1828 ارب 80کروڑ روپے جب کہ نجکاری پروگرام سے 150ارب روپے حاصل ہونے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، اس طرح کل دستیاب وسائل کا تخمینہ 7036ارب 30 کروڑ روپے رکھا گیا ہے۔
    کراچی و بلوچستان کی ترقی
    حماد اظہر نے کہا کہ کراچی کے ترقیاتی بجٹ کے لیے45.5ارب روپے رکھے جارہے ہیں، جب کہ بلوچستان کی ترقی کے لیے 10.4ارب روپے رکھے جارہے ہیں، سکھر ،ملتان سیکشن کے لیے 19ارب روپے مختص کیے گئے ہیں ، توانائی کے لیے 80ارب روپے اور انسانی ترقی کے لیے 60 ارب روپے تجویز کیے گئے ہیں۔
    تعلیم
    بجٹ میں ہائرایجوکیشن کمیشن کے لیے 59 ارب 10 کروڑ جب کہ وفاقی وزارت تعلیم کے لیے 13 ارب 70 کروڑ 90 لاکھ مختص کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے،مقبوضہ کشمیر کے طلباءکے لیے اسکالرشپ کی مد میں 10 کروڑ 56 لاکھ روپے اور کمیونٹی اسکولز 20 کروڑ35 لاکھ مختص کرنے کی تجویز کی گئی ہے۔ وفاقی وزارت تعلیم کے لیے 4ارب،79کروڑ67لاکھ کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا گیا ہے،نیشنل کمیشن فارہیومین ڈویلپمنٹ کے لیے بجٹ میں 11کروڑ10لاکھ مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
    آبی وسائل و غیر ترقیاتی اخراجات
    وزیر مملکت نے بجٹ تقریر میں بتایا کہ آبی وسائل کیلیے70 ارب روپے مختص کیے جارہے ہیں،غیر ترقیاتی اخراجات کا حجم 6192ارب 90 کروڑ روپے رکھا گیا ہے، پنشن کی مد میں اخراجات کا تخمینہ 421ارب روپے رکھا گیا ہے،سود کی ادائیگیوں کے لیے2891ارب 40 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں اور آیندہ سال کے دوران سبسڈی کیلئے271ارب 50 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
    بجلی و گیس پر سبسڈی
    وزیرمملکت نے کہا کہ بجلی چوری کے خلاف منظم مہم شروع کی ہے،بجلی اور گیس کے لیے 40ارب روپے کی سبسڈی دی جارہی ہے جب کہ گیس کا گردشی قرضہ 150ارب روپے ہےاور اگلے 24ماہ میں گردشی قرضوں کو ختم کرنے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ 44.8ارب روپے گندم اور چاول کی پیدوار بڑھانے کے لیے مختص کیے گئے اور فاٹا کے علاقوں کے لیے 152ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
    تنخواہوں میں اضافہ
    وزیرمملکت نے وفاقی سرکاری ملازمیں کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ گریڈ 17 تک کے ملازمین کی پنشن میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، گریڈ17سے21 تک کےملازمیں کیلئے پانچ فیصد اضافہ کیاگیا ہے جب کہ وفاقی کابینہ کے وزرانے اپنی تنخواہوں میں دس فیصد کمی کا فیصلہ کیا ہے۔
    ریسٹورنٹ اور بیکری کی اشیا پر سیلز ٹیکس میں کمی
    کاغذ کی پیداوار کے لیے خام مال کوکسٹم ڈیوٹی سے استثنیٰ، ادویات کی پیداوارکے خام مال کی 19 بنیادی اشیا کو 3 فیصد امپورٹ ڈیوٹی سے استثنیٰ دینے کی تجویز دی گئی ہے، اسی طرح ریسٹورنٹ اوربیکری کیلئے چیزوں میں سیلزٹیکس 17 سے کم کرکے 7.5 فیصد کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      این سی سی آئی اے کا نورین نیازی کو نوٹس جاری

      پی ڈی ایم اے نے خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع کے لیے سیلابی الرٹ جاری کر دیا۔

      ماشربُرم چوٹی سر کرنے کے دوران چیک کوہ پیما ہلاک

      تازہ ترین

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.