تازہ تر ین

پاکستان میں کوچنگ کرنیکا بہت مزہ آئے گا: شان ٹیٹ

کراچی: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے نئے باؤلنگ کوچ اور سابق آسٹریلوی فاسٹ باؤلر شان ٹیٹ نے قومی سکواڈ کو جوائن کرلیا ہے ، انہیں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی ٹیم کا باؤلنگ کوچ مقرر کیا گیا تھا تاہم وہ والد کے انتقال کے باعث سکواڈ کو جوائن نہ کرسکے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم جوائن کرنے سے قبل کورونا ایس او پیز کے تحت شان ٹیٹ نے مقامی ہوٹل میں سہ روزہ قرنطینہ مکمل کیا تھا، بعد ازاں ان کا کورونا ٹیسٹ لیا گیا جس کا نتیجہ منفی آیا۔
پاکستان کرکٹ کو جوائن کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سابق آسٹریلوی باؤلر کا کہنا تھا کہ یہ میرا پہلا دورہ پاکستان ہے، یہاں آکر خوش ہوں، یقین ہے کہ پاکستان کی کوچنگ کرنا ایک یادگار تجربہ ہوگا۔ پاکستان میں کوچنگ کرنے کا بہت مزہ آئے گا کیونکہ پاکستان فاسٹ باؤلنگ کے حوالے سے مشہور ہے، اپنا تجربہ پاکستانی باؤلرز کو منتقل کرنیکی کوشش کروں گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain