Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • وزیراعظم پاکستان،فیلڈ مارشل عاصم منیر، بلاول بھٹو کی ایت اللہ خامنہ ای کے نمازہ جنازہ میں شرکت
    • طوفان مایساک چین کے ہینان سے ٹکرا گیا، سفری خدمات معطل
    • ہماری خوشی کی دعا کریں” — عامر خان نے تیسری شادی اور تاریخ کا اعلان کر دیا
    • کرسٹیانو رونالڈو 2026 ورلڈ کپ کے بعد ریٹائر ہو سکتے ہیں، بہن کا دعویٰ
    • حکومت نے ایم ایل ون ریلوے منصوبہ سی پیک سے خارج کر دیا
    • حکومت نے پاسپورٹ ہوم ڈلیوری سروس شروع کر دی
    • برطانیہ نے اسلام آباد اور لاہور ایئرپورٹس کا ایوی ایشن سیکیورٹی جائزہ مکمل کر لیا
    • ٹرمپ انتظامیہ: آئی سی سی کو امریکی شہریوں پر کوئی دائرہ اختیار حاصل نہیں
    • اسپین کے سینٹی کازورلا نے فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
    • ٹرمپ: امریکا نے آبنائے ہرمز آپریشنز سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ روکا
    • بلوچستان، ژوب کے قریب مسافر بس کھائی میں گرنے سے 40 افراد جاں بحق
    • اینڈی برنہم کی برطانیہ کی قیادت میں دفاعی منصوبوں کی مکمل فنڈنگ کا وعدہ
    • فرانس میں جون کی گرمی سے 2,025 اموات
    • امام خمینی مصلیٰ میں علی خامنہ ای کی آخری رسومات کا آغاز
    • دمشق میں کیفے دھما کے میں 4 افراد جاں بحق
    • پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر ای اسپورٹس نیشنز کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کر لیا
    • پاکستان میں پہلی بار نیم ایکٹیو روبوٹک اسپائن سرجری کامیابی سے انجام دے دی گئی
    • پاکستان نے ایران کے ساتھ تجارت بڑھانے کے لیے برآمدی ادائیگیوں کے قواعد میں عارضی نرمی کر دی
    • کراچی میں مون سون سے قبل 584 خطرناک عمارتوں کو خالی کرانے کا فیصلہ
    • برطانوی پاؤنڈ میں روپے کے مقابلے 3.3 روپے اضافہ، امریکی ڈالر اب بھی کمزور
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    لاہور کے تاریخی قذافی اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

    By Khabrain Newsمارچ 15, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے لاہور کے تاریخی قذافی اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اسٹیڈیم کو کسی اسپانسر کا نام دیا جائے گا۔

    کرک انفو کے مطابق لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کے بعد کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم سمیت ملک کے دیگر کھیلوں کے میدانوں کے نام بھی تبدیل کیے جائیں گے۔

    لاہور کے تاریخی اسٹیڈیم کا نام 50 سال قبل لیبیا کے اُس وقت کے صدر معمر قذافی کے دورہ پاکستان کے موقع پر انہی کے نام پر ’قذافی اسٹیڈیم‘ رکھا گیا تھا۔

    ماضی میں سیاسی بنیادوں پر اس اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کی متعدد کوششیں کی گئیں تاہم اس مرتبہ نام تبدیل کرنے کا فیصلہ مکمل مالیاتی بنیادوں پر کیا گیا ہے۔

    چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے کہا کہ ’یو گوو‘ کی سروسز حاصل کی ہیں تاکہ اپنے اسٹیڈیم کی مالیت کے ساتھ ساتھ یہ بھی جان سکیں کہ اسپانسرشپ ڈیل کی مالیت کیا ہے، صرف قذافی اسٹیڈیم نہیں بلکہ نیشنل اسٹیڈیم اور دیگر میدانوں کے نام بھی تبدیل کیے جائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم اس حوالے سے ایک عرصے سے کام کررہے تھے اور اسپانسرز کی طرف سے ردعمل اطمینان بخش ہے، ایک مرتبہ معاہدہ ہو گیا تو قذافی کی جگہ کسی اسپانسر کا نام آ جائے گا۔

    1959 میں تعمیر کیے گئے اس اسٹیڈیم کو ابتدائی طور پر لاہور اسٹیڈیم کا نام دیا گیا تھا لیکن 1974 میں معمر قذافی کے دورہ پاکستان کے موقع پر انہوں نے اسلامی سربراہی کانفرنس میں پاکستان کے جوہری ہتھیاروں کے منصوبے کی حمایت کی تھی۔

    کرنل قذافی کے اس اقدام پر اس وقت کے وزیراعظم پاکستان ذوالفقار علی بھٹو نے اسٹیڈیم کا نام ان کے نام پر رکھ دیا تھا۔

    جب لیبیا کے سابق صدر کو اقتدار سے بے دخل کیا گیا تھا تو کچھ حلقوں کی جانب سے یہ رائے آئی تھی کہ پاکستان کو اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنا چاہیے لیکن پھر یہ معاملہ دب گیا تھا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      کرسٹیانو رونالڈو 2026 ورلڈ کپ کے بعد ریٹائر ہو سکتے ہیں، بہن کا دعویٰ

      اسپین کے سینٹی کازورلا نے فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

      پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر ای اسپورٹس نیشنز کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کر لیا

      تازہ ترین

      آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا

      وینزویلا :زلزلے میں ارجنٹائن کے فٹبالر لوکاس ٹریخو نے اہلیہ اور دو بچوں کو کھو دیا

      تھور، گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر تباہی

      اسلام آباد، کشمیر، پشاور ،لاہور میں زلزلے کے جھٹکے شدت 5.9ریکارڈ

      یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.