تازہ تر ین

بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں آج بارش کا امکان

لاہور: (ویب ڈیسک) موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے، بلوچستان کے کچھ علاقوں میں رات کو بادل برسنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج خیبرپختونخوا میں ایبٹ آباد، دیر، سوات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، سندھ کے مختلف علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا۔ کوئٹہ میں زیادہ سے زیارہ درجہ حرارت 30، قلات میں 27، گوادر میں34، جیونی میں33، نوکنڈی میں 38، تربت میں 42، سبی میں41 سینٹی گریڈ ریکارڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہےگا تاہم ژوب، بارکھان اور گردونواح میں شام یا رات کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain