تازہ تر ین

جمال خاشقجی قتل کے بعد ترک صدر کا پہلا دورہ سعودی عرب، اردوان جدہ پہنچ گئے

جدہ: (ویب ڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردوان 2 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردوان سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی دعوت پر جمعرات کو 2 روزہ دورے پر جدہ پہنچے۔
رپورٹس کے مطابق ترک صدارتی دفتر سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ ترک صدر سعودی حکام سے ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات بحالی پر تبادلہ خیال کریں گے جبکہ دورہ سعودی عرب کےدوران ترکی کیساتھ تعاون بڑھانےپربات چیت ہوگی۔
خبرایجنسی کےمطابق ترک صدر نے2017 کے بعد سعودی عرب کا پہلا دورہ کیا ہے کیوں کہ 2018 میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدہ ہو گئے تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain