تازہ تر ین

امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم ہونے لگی

کراچی: (ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید 68 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 220 روپے 41 پیسے سے کم ہو کر 219 روپے 73 پیسے ہو گئی ہے۔
گزشتہ تین کاروباری روز کے دوران انٹربینک میں ڈالر ایک روپیہ 22 پیسے سستا ہوا۔
دوسری طرف اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 2 روپے کی تنزلی دیکھی گئی اور نئی قیمت 223 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
گزشتہ روتین کاروباری دنوں میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 4 روپے کمی ہوئی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain