تازہ تر ین

عمران خان باقی کاموں کے لیے فٹ، عدالتوں کا نام سنتے ہی کانپیں ٹانگ جاتی ہیں: عطا تارڑ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان باقی کاموں کے لیے فٹ ہیں لیکن عدالتوں کا نام سنتے ہی ان کی کانپیں ٹانگ جاتی ہیں۔
لاہور میں میٖڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے عمران خان کے زخموں کی حقیقت جاننے کے لیے میڈیکل بورڈ بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کا ٹرائل روز چل سکتا ہے تو توشہ خانہ کی سماعتیں مہینے بعد کی کیوں ہوتیں ہیں، قانون سب کے لیے ایک ہونا چاہیے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ ایک وزیراعظم جس کا نام نواز شریف اور دوسرا ہمارا لاڈلا عمران خان اس کی کیا ٹریٹمنٹ ہے، ایک سائیڈ پر کہا گیا فوراً پیش ہوں اور دوسری جانب پوچھا جا رہا ہے کب آئیں گے۔
طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے حفاظتی ضمانت کا ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا ہے، عدالتیں اگر 24 گھنٹےکام کر سکتی ہیں تو عام آدمی کے لیے بھی کریں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain