پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل سارہ خان کو اپنی بیٹی کو کھانا کھانے کا سلیقہ سیکھانے کا مشورہ مل گیا۔
سارہ خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی بیٹی عالیانہ فلک کی تصویر پوسٹ کی جس میں اُنہیں چیری کھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
عالیانہ نے چیریز کو ناصرف اپنے کپڑوں اور چہرے پر لگایا بلکہ اپنے اردگرد بھی چیریز بکھیر دیں اور فرش گندا کردیا۔
اس تصویر کو پوسٹ کرتے ہوئے سارہ خان نے چیری اور دل والے ایموجی کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ ‘میری چیکی بےبی’۔

