ویب ڈیسک: معروف اداکارہ سوہائے علی ابڑوکی شوہرسےعلیحدگی کی خبریں گرم ہوگئیں۔
اداکارہ سوہائےعلی ابڑوکے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے انکی شادی کی پوسٹس ہٹا دی گئی ہیں،اگرچہ ان کی جانب سے ابھی اپنی مایوں کی تصاویر ڈیلیٹ نہیں کی گئی،تاہم دونوں نے ایک دوسرے کو ان فالو بھی کردیا ہے۔
سوہائے علی ابڑو نے آخری بار نومبر 2022 میں شوہر کیساتھ ایک ریل شیئرکی تھی.
اس کے علاوہ، 2024 میں انہوں نے فادرز ڈے کے موقع پر بھی آخری بار اپنے شوہر کے لیے ایک ریل پوسٹ کی۔
