Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 دہشت گرد ہلاک
    • ایران کے حملوں کا اثر، مشرق وسطیٰ میں متعدد امریکی فوجی اڈے متاثر
    • سعودی دارالحکومت ریاض میں فضائی حملے کا الرٹ شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت
    • کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی(سی ڈی اے)کی تجاوزات کیخلاف کاروائیاں 2490 کنال سے زائد سرکاری اراضی واگزار کر لی
    • کا اسلام آباد کی مختلف مارکیٹوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ CDAچیئرمین
    • موثر رابطہ فوڈ سیفٹی کے بہتر نفاذ میں معاون ثابت ہوگا، چودھری نعیم
    • شاعر و ادیب ندیم صدیقی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
    • ایف جی ای ایچ اے ایگزیکٹو بورڈکا 52واں اجلاس
    • پنجاب میں انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم 21 ستمبر سے شروع ہوگی: عظمی کاردار
    • دھمیال ، موٹرسائیکل مکینک پر تشدد کے واقعہ پر ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب کا نوٹس
    • پنجاب یونیورسٹی ‘جوائنٹ ایکشن کمیٹی میں اٹھائے نکات پر آزادانہ انکوائری کرائی جائے:گورنر پنجاب
    • PAPS-2026 میں BYD کیجانب سے نئی گاڑیوں کی پیشکش
    • ایران پر امریکی پابندیاں 2031 تک برقرار، ٹرمپ نے بل منظور کرلیا
    • پنڈی بھٹیاں تا فیصل آباد ایم-4 کی توسیع شروع، منصوبہ 15 دسمبر تک مکمل
    • "پاکستان کی خاطر آپ اپنا موبائل دے دیں رات ڈیڑھ بجے موبائل لے لیا گیا
    • اسلام آباد میں اقلیتوں کے قبرستانوں کا معاملہ سینیٹ کمیٹی میں آگیا
    • پی ٹی آئی لانگ مارچ کال پر حکومت ،انتظامیہ بوکھلاہٹ کا شکار: اعجاز حسین
    • نیو ٹائون پولیس کی کارروائی، خاتون سے بیگ چھین کر فرار ہونے والا سنیچر گرفتار
    • میرے بیٹے یہودی نہیں،خواجہ آصف کے ٹویٹ پر جمائما گولڈ سمتھ کا جواب
    • تھانہ کینٹ پولیس کی کارروائی اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب 2 اشتہاری گرفتار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بالی وڈ کی ایرانی اداکارہ مندانا کریمی کا 16 سال بعد بھارت چھوڑنے کا اعلان، وجہ بھی بتادی

    By Khabrain Newsمئی 13, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس سیزن 9 سے شہرت پانے والی ایرانی اداکارہ مندانا کریمی نے 16 سال بعد بھارت چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

    ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بالی وڈ اداکارہ نے 18 برس کی عمر میں ایران چھوڑا تھا اور وہ اداکاری کی غرض سے ہندوستان آگئی تھیں لیکن اب امریکا ایران حالیہ تنازع اور سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد اداکارہ نے بھارت چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    انسٹاگرام اسٹوری پر حالیہ سوال و جواب کے سیشن کے دوران ایک مداح نے اداکارہ سے ممبئی چھوڑ کر جانے کا سوال کیا جس پر مندانا نے جواب دیا ‘میں کبھی سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ میں بھارت کو یوں الوداع کہوں گی’۔

    اداکارہ نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا ‘یہ یقیناً مشکل ہوگا لیکن ہندوستان میں تقریباً 16 سال گزارنے کے بعد، آخر کار میں اپنا دوسرا گھر (بھارت) چھوڑ کر جا رہی ہوں، اب سب کچھ نیا ہوگا، یہ ایک نئی شروعات ہے’۔

    البتہ مندانا کریمی نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ بھارت چھوڑ کر کہاں جارہی ہیں۔

    ایران میں اداکارہ پر پابندی:

    ہندوستان ٹائمز کے مطابق مارچ میں مندانا کریمی نے ایک بیان دیا تھا جس میں انہوں نے بتایا کہ 10 سال قبل ان پر ایران میں پابندی عائد کردی گئی تھی، لہٰذا وہ وہاں واپس نہیں جا سکتیں، وہ بھارت سے مایوس ہیں۔

    مندانا کے مطابق ‘مجھے ہندوستان میں کسی قسم کی سپورٹ نہیں ملی اور اچانک جب آیت اللہ خامنہ ای کا انتقال ہوگیا، ہندوستان میں سب کی رائے ہے، ہر کوئی سڑکوں پر ہے اور وہ حقیقت میں خامنہ ای کے لیے ماتم کر سکتے ہیں، جو میں نہیں کر سکی’۔

    اداکارہ نے کہا ‘سکیورٹی وجوہات کی بنا پر میں ایک جگہ پھنس کر رہ گئی ہوں اور میرے قریب ترین دوستوں میں سے کسی کے پاس میرا پتہ نہیں ہے، اور پھر بھی میں میڈیا سے بات کرنے کی کوشش کر رہی ہوں تاکہ ایرانیوں کی آواز کو بلند کرسکوں’۔

    مندانا کریمی نے مزید کہا ‘ میں پچھلے 6 سالوں سے فلموں میں اداکاری نہیں کر رہی، یہ میرا فیصلہ تھا کہ میں فلموں میں کام کرنا چھوڑ دوں، میں جانتی ہوں کہ میرے ملک (ایران) میں کیا ہو رہا ہے، میری پیدائش اور پرورش وہیں ہوئی، میں 18 سال تک ایران میں قیام پذیر تھی’۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      کترینہ کیف پر باڈی شیمنگ کا الزام ڈاکٹر اعجاز واریس کو تنقید کا سامنا

      شائے گل کی وضاحت، ’پابلو‘ سے متعلق پوسٹ حانیہ عامر پر طنز نہیں تھی

      دوسری بار ماں بننے کی امید نہیں تھی 41 سالہ ماہرہ خان کا انکشاف

      تازہ ترین

      کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا، 15 اہلکاروں سمیت 21 شہید، 81 زخمی

      سنگاپور ایئرلائنز 2026 کی بہترین ایئرلائن بن گئی

      نئی بلی کی نسل ’’Leopardus Tilcayo‘‘ دریافت، 100 سال سے زائد عرصے بعد پہلی بار

      کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، کسی کو اسلام آباد بند کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، محسن نقوی

      کرسٹیانو رونالڈو ریٹائر نہیں ہو رہے پرتگال اسکواڈ میں واپس بلا لیے گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.