Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • شمالی وزیرستان آپریشن میں پانچ دہشت گرد ہلاک، میجر حافظ احسان الٰہی نے جامِ شہادت نوش کیا
    • سیف الملوک جھیل پر سیاحوں کا داخلہ حفاظتی خدشات کے باعث بند کر دیا گیا
    • خیرات کی سیٹوں پر بیٹھے ہوئے ہم پر چڑھائی نہ کریں صوبائی وزیر سندھ سعید غنی
    • بلاول بھٹو حکومت کی الٹی گنتی کروانے سے پہلے اپنے والد سے استعفیٰ لیں جو ہمارے ووٹ سے صدر بنے عظمیٰ بخآری
    • 30 سال کا سفر تین سال میں طے کرنے والے ہمیں مشورے نہ دیں رانا ثنا اللہ کا محسن نقوی کو قرارہ جواب
    • پیپلز لبریشن آرمی کا 99 واں یومِ تاسیس، جی ایچ کیو میں پروقار تقریب فیلڈ مارشل عاصم منیر، چینی سفیر ژانگ زیڈونگ، ڈیفنس اتاشی میجر جنرل وانگ ژونگ کی شرکت
    • یوکرین پر روس کا بڑا رات بھر حملہ، 35 میزائل اور 185 ڈرون داغے گئے: زیلنسکی
    • مسلم لیگ (ن) کے رکنِ قومی اسمبلی ملک اقبال چنڑ 76 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
    • گلگت بلتستان میں براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 8 ہو گئی
    • ارشد ندیم اپنے کامن ویلتھ جیولن گولڈ کا دفاع نہ کر سکے، نویں پوزیشن پر اختتام
    • فاطمہ زہرا کامن ویلتھ گیمز کا تمغہ جیتنے والی پاکستان کی پہلی خاتون باکسر بن گئیں
    • سیوٹا سے 37 ہزار 500 تارکینِ وطن کی واپسی، اموات کی تعداد 57 ہو گئی
    • اپنے بل بوتے پر کونسلر کا الیکشن نہیں جیت سکتے اور بات کر رہے ہیں نئے صوبوں و انتظامی یونٹس کی:اسمہ نواز کا ٹوئٹ
    • پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ نرخ 4 لاکھ 30 ہزار روپے سے تجاوز کر گئے
    • شدید بارش کے باعث مری میں لینڈ سلائیڈنگ، متعدد سڑکیں متاثر
    • حکومت کا مستقبل کے سیلابی خطرات سے نمٹنے کے لیے 800 ارب روپے کے ہنگامی منصوبے کی تیاری
    • ماہرہ خان نے کشمیر میں ہونے والے تشدد کی دل دہلا دینے والی کہانی شیئر کر دی
    • امارات ائیر لائن کے جہاز کی دبئی سے ہانگ ژو کی پرواز10گھنٹےAC بند ہونے پر مسافر بےہوش
    • پاکستانی فضائی حدود کی پابندیوں سے ایئر انڈیا کو 2.3 ارب ڈالر کا نقصان
    • وسیم اکرم کا گمشدہ کتا مل گیا، دو افراد کو 2 لاکھ 50 ہزار روپے انعام دیا گیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سابق ایس ایچ او رائیونڈ کا جوئے کے اڈے پر چھاپہ ، دوسرے دن معطل

    By Daily Khabrainجون 12, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (نادر چوہدری سے) سیاسی اور قانونی سرد جنگ میں جرائم پیشہ کی چاندی، سابق ایس ایچ او رائیونڈ کی جانب سے جوئے کے اڈے پر چھاپہ، ایوان صدر اسلام آباد سیکرٹریٹ کے لیٹر پیڈ پر ایس ایچ او اکمل خالد معطل، اگلے ہی روڈ اسی ڈویژن کے دوسرے تھانے مصطفی ٹاﺅن میں بطور ایس ایچ او دوبارہ تعینات۔ ذرائع کے مطابق محکمہ پولیس میں سیاسی مداخلت اور جرائم پیشہ عناصر کی سیاسی شخصیات کے ساتھ بہتر روابط کی وجہ سے بیشتر بار پولیس کو کاروائی کرنے میں بہت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کی واضح مثال چند ہفتے قبل تھانہ رائیونڈ میں تعینات سابقہ ایس ایچ او سب انسپکٹر اکمل خالد ہیں جنہوں نے گھر کے اندر جوئے کی خفیہ اطلاع پر بابلیانہ گاﺅں رائے ونڈ میںاصغر علی ، کاشف ،TASIحیدر علی اور اہلکاروں کے ہمراہ چھاپہ مارا جہاں سے انھوں نے تین ملزمان گھر کے مالک وارث علی، ملک مختار، نوید یونس اور ایک نامعلوم کوجواءکھیلتے ہوئے موقع سے گرفتار کرلیا جبکہ دوران ریڈ ٹیلی فون سیٹ، کمپیوٹراور دیگر سامان بھی برآمد کرلیا گیا تاہم ملزم پارٹی کی جانب سے متعدد بار پیسوں کی آفر کرنے کے باوجود پولیس کی جانب سے ملزمان کو نہ چھوڑنے کی پاداش میں ملزمان نے اپنے سیاسی روابط اور اثر و سوخ استعمال کرتے ہوئے موقع سے گرفتار ہونے والے ایک شخص نوید یونس نے ایوان صدر میں درخواست دائر کر دی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ میں 5مئی 2018کو اپنے عزیز وارث علی کو ملنے کے لئے بابلیانہ گاﺅں رائے ونڈ گیا تھا جہاں ملک مختار بھی موجود تھا۔ اسی دوران وہاں تقریباً ساڑھے 4 بجے صبح وارث علی کے مکان کو پولیس کی بھاری نفری نے چاروں طرف سے گھیر لیا جو کہ مسلح تھے۔ اکمل خالد، اصغر علی، کاشف ، TASI حیدر علی اور پانچ چھ کے قریب پولیس اہلکار وارث علی کے گھر میں داخل ہوگئے اور ہمارے سمیت گھر میں موجود خواتین سے بدتمیزی کی۔ نوید یونس نے درخواست میں مزید بتایا کہ میں، جو گھر کا مالک تھا وارث اور ملک مختار نے جب پولیس سے گھر میں گھسنے کی وجہ دریافت کی تو ایس ایچ او اکمل خالد نے ہم سے کہا کہ یہاں جواءہوتا ہے جس وجہ سے چھاپہ مارا گیا ہے جبکہ TASIحیدر علی نے خواتین کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا اور فحش گالیاں بھی دیں اور گھر سے ٹیلی فون سیٹ، کمپیوٹر وغیرہ زبر دستی اُٹھا کر گاڑی میں رکھ لیا اور ہمیں بھی زبر دستی گاڑی میں بیٹھا کر تھانہ رائے ونڈ سٹی لے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس جوئے کے اڈے کو حاصل پشت پناہی کی بناءپر 5 ہی روز کے اندر 10 مئی کو ایوان صدر اسلام آباد سے سی سی پی او لاہور کے نام 1765/2018نمبری ایک لیٹر جاری کروا لیا جس میں سی سی پی او لاہور کو سابقہ ایس ایچ او رائیونڈ اکمل خالد کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا گیا تھا جس پر 18مئی کو اکمل خالد کو تھانہ رائیونڈ سے معطل کر کے پولیس لائن بھیجوا دیا گیا جس سے ایک طرف تو سیاسی شخصیات کو خوش کر دیا گیا جبکہ دوسری جانب بااثر سب انسپکٹر اکمل خالد نے بھی پولیس لائنز میں کچھ زیادہ وقت نہیں گزارا اور اگلے ہی روز ان کو صدر ڈویژن کے ہی تھانہ مصطفی ٹاﺅن کا ایس ایچ او لگا دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر کسی ایس ایچ او کے خلاف کوئی ایسی شکایت موصول ہوتی ہے کہ جس کی روشنی میں اسے معطل کرنا پڑے تو اسکی دوبارہ تعیناتی سے قبل اسکی پہلی غلطی کی محکمانہ انکوائری کی جاتی ہے جس میں اگر وہ غلط ثابت ہو تو دور دور تک اسکی تعیناتی کے آثار نہیں ہوتے لیکن اگر وہ اس الزام میں بے قصور ہو تو اسے واپس اسکے عہدے پر باعزت طریقے سے بحال کر دیا جانا چاہئیے لیکن لاہور پولیس کے اعلی ترین افسران بھی سیاسی شخصیات کو خوش کرنے میں مصروف ہیں جس کی وجہ سے انھیں ان کی ایماءپر ایس ایچ او کو معطل کرنا پڑتا ہے جبکہ ایس ایچ او کی "تگڑی” سفارش کی وجہ سے اسے بھی اگلے ہی روز کسی نہ کسی تھانے میں تعینات کرنا پڑتا ہے جو کہ ایک لمحہ فکریہ ہے۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    شمالی وزیرستان آپریشن میں پانچ دہشت گرد ہلاک، میجر حافظ احسان الٰہی نے جامِ شہادت نوش کیا

    سیف الملوک جھیل پر سیاحوں کا داخلہ حفاظتی خدشات کے باعث بند کر دیا گیا

    خیرات کی سیٹوں پر بیٹھے ہوئے ہم پر چڑھائی نہ کریں صوبائی وزیر سندھ سعید غنی

    تازہ ترین

    جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

    عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

    فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

    حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

    حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.