Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • یوکرین پر روس کا بڑا رات بھر حملہ، 35 میزائل اور 185 ڈرون داغے گئے: زیلنسکی
    • مسلم لیگ (ن) کے رکنِ قومی اسمبلی ملک اقبال چنڑ 76 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
    • گلگت بلتستان میں براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 8 ہو گئی
    • ارشد ندیم اپنے کامن ویلتھ جیولن گولڈ کا دفاع نہ کر سکے، نویں پوزیشن پر اختتام
    • فاطمہ زہرا کامن ویلتھ گیمز کا تمغہ جیتنے والی پاکستان کی پہلی خاتون باکسر بن گئیں
    • سیوٹا سے 37 ہزار 500 تارکینِ وطن کی واپسی، اموات کی تعداد 57 ہو گئی
    • اپنے بل بوتے پر کونسلر کا الیکشن نہیں جیت سکتے اور بات کر رہے ہیں نئے صوبوں و انتظامی یونٹس کی:اسمہ نواز کا ٹوئٹ
    • پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ نرخ 4 لاکھ 30 ہزار روپے سے تجاوز کر گئے
    • شدید بارش کے باعث مری میں لینڈ سلائیڈنگ، متعدد سڑکیں متاثر
    • حکومت کا مستقبل کے سیلابی خطرات سے نمٹنے کے لیے 800 ارب روپے کے ہنگامی منصوبے کی تیاری
    • ماہرہ خان نے کشمیر میں ہونے والے تشدد کی دل دہلا دینے والی کہانی شیئر کر دی
    • امارات ائیر لائن کے جہاز کی دبئی سے ہانگ ژو کی پرواز10گھنٹےAC بند ہونے پر مسافر بےہوش
    • پاکستانی فضائی حدود کی پابندیوں سے ایئر انڈیا کو 2.3 ارب ڈالر کا نقصان
    • وسیم اکرم کا گمشدہ کتا مل گیا، دو افراد کو 2 لاکھ 50 ہزار روپے انعام دیا گیا
    • زمبابوے کر کٹ ٹیم کے کپتان سکندر رضا کی بیٹی عنایہ حافظِ قرآن بن گئیں
    • گلگت بلتستان کی براڈ پیک چوٹی پر برفانی تودہ، 2 لاشیں برآمد، عالمی شہرت یافتہ کوہ پیما نرمل پرجا سمیت 8 افراد تاحال لاپتا
    • کوئٹہ کے قریب کوئلے کی کان میں دھماکہ، 34 کان کن جاں بحق، 2 لاپتا
    • اطالوی فٹبال لیجنڈ فرانکو باریزی 66 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
    • حماس نے اسرائیل سے غیر مسلح ہونے کے معاہدے کی تصدیق کر دی
    • اسرائیلی فوج کی سیکیورٹی میں آبادکاروں کا نابلس پر حملہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کلثوم نواز کے پھیپڑے میں خون کا لوتھرا آگیا،بد ستور بے ہوش 24گھنٹے اہم

    By Daily Khabrainجون 16, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لندن، لاہور، اسلام آباد، کراچی، راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک+ نیوز ایجنسیاں) بیگم کلثوم نواز کی حالت تشویشناک ہے، سابق وزیراعظم اہلیہ کی عیادت کیلئے ہسپتال پہنچ گئے، حسین نواز بھی نواز شریف کے ہمراہ ہیں۔ہسپتال ذرائع کے مطابق، بیگم کلثوم نواز کی طبیعت پھیپھڑے میں خون کا لوتھڑا آنے کے باعث تشویش ناک ہوئی۔ پھیپھڑے میں خون کا لوتھڑا آنے کے باعث بیگم کلثوم نواز کے دل نے کام کرنا چھوڑ دیا، کلثوم نواز پلمونری ایمبولیزم کے باعث بے ہوش ہوئیں اور گر پڑیں۔ ڈاکٹرز کے مطابق، خون کا لوتھرا پھیپھڑے میں آکر خون کی سپلائی روک دیتا ہے، جس کے باعث دل فیل ہو جاتا ہے، لمبی بیماری یا لمبا عرصہ لیٹے رہنے اور کولیسٹرول کی زیادتی وجہ ہوسکتی ہے۔ بیگم کلثوم نواز گزشتہ ایک سال سے کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی حالت مزید بگڑ گئی،انتہائی نگہداشت کی وارڈ میں زیر علاج،ڈاکٹروں نے اگلے 24گھنٹے اہم قرار دے دئیے۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں ایک بار پھر اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں وہ مصنوعی تنفس (وینٹی لیٹر) پر ہیں اور ڈاکٹروں کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے انتہائی اہم ہیں۔کلثوم نواز کو گزشتہ رات طبیعت خراب ہونے پر اسپتال کے ایمرجنسی یونٹ منتقل کیا گیا تھا، جہاں سے پھر انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ (آئی سی یو) شفٹ کیا گیا، آئی سی یو میں کلثوم نواز دل کی تکلیف کے باعث گر پڑیں، جس کے بعد انہیں مصنوعی تنفس پر منتقل کردیا گیا۔کلثوم نواز کی صاحبزادی مریم نواز نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں بتایا کہ ان کی والدہ کو اس وقت اچانک دل کا دورہ پڑا، جب وہ لندن جانے والی پرواز میں تھے۔مریم نواز نے مزید بتایا کہ ان کی والدہ اب آئی سی یو میں وینٹی لیٹر پر ہیں، ساتھ ہی انہوں نے قوم سے دعاو¿ں کی بھی اپیل کی۔واضح رہے کہ نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم کے ساتھ گزشتہ روز لندن پہنچے تھے۔نواز شریف کو ہیتھرو ایئرپورٹ پر بیگم کلثوم کی طبیعت سے متعلق آگاہ کیاگیا۔ لندن میں لینڈ کرتے ہی نواز شریف اور مریم نواز سیدھے اسپتال گئے، جہاں انہوں نے بیگم کلثوم نواز کی عیادت کی۔ڈاکٹروں نے سابق وزیراعظم کو بیگم کلثوم نواز کی طبیعت سے متعلق بریفنگ دی، جس کے بعد نواز شریف اور مریم نواز اسپتال سے روانہ ہوگئے۔ روانگی کے وقت مریم نواز آبدیدہ تھیں۔شریف خاندان نے قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ کلثوم نواز کی صحتیابی کے لیے دعا کریں۔نواز شریف کے بیٹے حسین نواز نے قوم سے دعاو¿ں کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان کی والدہ کلثوم نواز کی حالت نازک ہے۔نواز شریف کے چھوٹے بھائی اور سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ کلثوم نواز کو نازک حالت کے باعث آئی سی یو میں رکھا گیا ہے اور پورا خاندان کلثوم نواز کے لیے دعائیں کررہا ہے۔انہوں نے ہم وطنوں سے اپیل کی کہ ان بابرکت دنوں میں کلثوم نواز کی جلد صحتیابی کی دعا کریں۔خیال رہے کہ کینسر کے عارضے میں مبتلا بیگم کلثوم نواز گزشتہ کئی ماہ سے علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں جہاں ان کی کئی کیمو تھراپیز ہو چکی ہیں۔دوسری جانب اہم سیاسی شخصیات نے کلثوم نواز کی صحت یابی کےلئے دعا کی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کی دعا کی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے لکھا، ‘ہماری دعائیں بیگم کلثوم نواز کے ساتھ ہی، اللہ انہیں شفائے کاملہ عطا فرمائے’۔سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے بیگم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔ایک بیان میں آصف علی زرداری نے کہا کہ بھٹو خاندان اور پیپلزپارٹی بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کیلئے دعاگو ہے، اللہ تعالی بیگم کلثوم نواز کو صحت اور زندگی عطا فرمائے۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ملک میں جمہوریت کے لئے کلثوم نواز کا اہم کردار رہا ہے۔اللہ انھیں جلد صحت عطا کرے ۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی کلثوم نواز کی صحت یابی کےلئے دعا کی۔پیپلز پارٹی کے ترجمان مولابخش چانڈیو نے بھی کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور کہا کہ دعا ہے کلثوم نواز جلد صحت یاب ہو کر واپس آئیں ۔اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی،محمود اچکزئی،مولانا فضل الرحمان اور دیگر رہنماو¿ں نے بھی کلثوم نواز کی صحت یابی کےلئے دعا کی ہے ۔چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی نے بھی کلثوم نواز کی صحت یابی کےلئے دعا کی ۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ،ایاز صادق ،راجہ ظفر الحق اور خواجہ سعد رفیق سمیت مسلم لیگ(ن) کے رہنماو¿ں نے بھی کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف بیگم کلثوم نواز کی عیادت کیلئے آج لندن روانہ ہوں گے، نجی ٹی وی کے مطابق شہباز شریف آج پی آئی اے کی پرواز سے لندن چلے جائیں گے جہاں وہ ہسپتال میں زیر علاج کلثوم نواز کی عیادت کریں گے۔ سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور برطانیہ میں ہائی کمشنر ابن عباس نے بیگم کلثوم نواز کی عیادت کی جس میں انہوں نے بیگم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کے لئے دُعا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ پاک فوج کے ترجمان کے مطابق آرمی چیف نے نواز شریف اور ان کی فیملی کے نام پیغام میں کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کی دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی ، چیئرمین سینیٹ سمیت اہم سیاسی شخصیات نے بیگم کلثوم کی علالت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ ہماری دعائیں بیگم کلثوم نواز کے ساتھ ہی، اللہ انہیں شفائے کاملہ عطا فرمائے۔چیرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے بھی بیگم کلثوم نوازکی علالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے۔پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں کہا کہ خدا بیگم کلثوم نواز کوصحت کاملہ عطا کرے، ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ بیگم کلثوم نوازکی صحت اورزندگی کے لیے دعاگوہیں، عمران خان سمیت پارٹی قیادت کلثوم نوازکے لیے دعا کررہے ہیں۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے بیگم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کیلئے دُعا کی ہے۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے نیک تمناﺅں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ بیگم کلثوم نواز کو صحت کاملہ عطا فرمائے اور ہم بیگم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کیلئے دُعا گو ہیں۔

     

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      مسلم لیگ (ن) کے رکنِ قومی اسمبلی ملک اقبال چنڑ 76 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

      گلگت بلتستان میں براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 8 ہو گئی

      اپنے بل بوتے پر کونسلر کا الیکشن نہیں جیت سکتے اور بات کر رہے ہیں نئے صوبوں و انتظامی یونٹس کی:اسمہ نواز کا ٹوئٹ

      تازہ ترین

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.