اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نیب نے کہا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر مجرم ہے‘ میڈیا ان کی تشہیر نہ کرئے۔ مجرم کیپٹن (ر) صفدر نے رضا کارانہ گرفتاری دینا تھی تو پہلے دن ہی دے دیتے۔ نجی ٹی وی کے مطابق نیب ترجمان نے کہا کہ میڈیا مجرموں کی تشہیر سے گریز کرے۔ اس سے لاقانونیت کا خطرہ ہوتا ہے۔ کیپٹن (ر) صفدر کو پناہ دینے والوں کیخلاف قانونی کارروائی ہوگی۔ نیب نے مجرم کی گرفتاری کیلئے ایبٹ آباد‘ مانسہرہ اور ہری پور میں چھاپے مارے گئے۔ نیب کے چھاپوں کی وجہ سے صفدر گرفتاری دینے پر مجبور ہوا۔
کیپٹن (ر) صفدر مجرم‘ میڈیا اسکی تشہیر نہ کرے: نیب
