مدینہ (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے مدینہ منورہ کی سر زمین پر قدم رکھنے سے پہلے ہی اپنے جوتے اتاردیئے، وزیراعظم عمران خان مدینہ منورہ ایئرپورٹ پر طیارے سے نکلے تو انہوں نے جوتے نہیں پہن رکھے تھے وہ ننگے پاو¿ں ہی ایئرپورٹ کے لاو¿نچ تک گئے، یہاں تک کہ لاو¿نچ میں سعودی حکام کے ساتھ چلتے ہوئے جو تصاویر منظر عام پر آئیں ان میں دیگر افراد نے جوتے پہن رکھے ہیں جبکہ وزیراعظم عمران خان ننگے پاو¿ں چل رہے ہیں،انتخابات سے قبل بھی عمران خان جب اپنی اہلیہ کے ہمراہ مدینہ منورہ گئے تھے تو انہوں نے جوتے نہیں پہنے تھے۔