Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بھارت اسرائیل کو اسلحہ بھیج کر غزہ میں مبینہ نسل کشی کا حصہ بن سکتا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل
    • ایران پر حملے کا منصوبہ مؤخر، ٹرمپ نے جلد معاہدہ ہونے کی امید پر فوجی کارروائی روک دی
    • پاکستان میں برفانی تودہ گرنے سے لاپتا تمام 10 کوہ پیما جاں بحق، مہم چلانے والی کمپنی نے تصدیق کر دی
    • پاکستان اور کینیڈا کے درمیان براہِ راست فضائی رابطے بحال ، کینیڈین ایئرلائن نے منظوری کے لیے درخواست دے دی۔
    • ٹرمپ: ایران پر امریکی حملہ روک دیا معاہدہ طے پانے کے قریب
    • شمالی وزیرستان آپریشن میں پانچ دہشت گرد ہلاک، میجر حافظ احسان الٰہی نے جامِ شہادت نوش کیا
    • سیف الملوک جھیل پر سیاحوں کا داخلہ حفاظتی خدشات کے باعث بند کر دیا گیا
    • خیرات کی سیٹوں پر بیٹھے ہوئے ہم پر چڑھائی نہ کریں صوبائی وزیر سندھ سعید غنی
    • بلاول بھٹو حکومت کی الٹی گنتی کروانے سے پہلے اپنے والد سے استعفیٰ لیں جو ہمارے ووٹ سے صدر بنے عظمیٰ بخآری
    • 30 سال کا سفر تین سال میں طے کرنے والے ہمیں مشورے نہ دیں رانا ثنا اللہ کا محسن نقوی کو قرارہ جواب
    • پیپلز لبریشن آرمی کا 99 واں یومِ تاسیس، جی ایچ کیو میں پروقار تقریب فیلڈ مارشل عاصم منیر، چینی سفیر ژانگ زیڈونگ، ڈیفنس اتاشی میجر جنرل وانگ ژونگ کی شرکت
    • یوکرین پر روس کا بڑا رات بھر حملہ، 35 میزائل اور 185 ڈرون داغے گئے: زیلنسکی
    • مسلم لیگ (ن) کے رکنِ قومی اسمبلی ملک اقبال چنڑ 76 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
    • گلگت بلتستان میں براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 8 ہو گئی
    • ارشد ندیم اپنے کامن ویلتھ جیولن گولڈ کا دفاع نہ کر سکے، نویں پوزیشن پر اختتام
    • فاطمہ زہرا کامن ویلتھ گیمز کا تمغہ جیتنے والی پاکستان کی پہلی خاتون باکسر بن گئیں
    • سیوٹا سے 37 ہزار 500 تارکینِ وطن کی واپسی، اموات کی تعداد 57 ہو گئی
    • اپنے بل بوتے پر کونسلر کا الیکشن نہیں جیت سکتے اور بات کر رہے ہیں نئے صوبوں و انتظامی یونٹس کی:اسمہ نواز کا ٹوئٹ
    • پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ نرخ 4 لاکھ 30 ہزار روپے سے تجاوز کر گئے
    • شدید بارش کے باعث مری میں لینڈ سلائیڈنگ، متعدد سڑکیں متاثر
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں زخمی امام الحق کی انگلی کا آپریشن کل ہوگا

    By Daily Khabrainاکتوبر 12, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    دبئی(ویب ڈیسک) آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوران زخمی ہونے والے اوپنر امام الحق کی انگلی کا آپریشن کل ہوگا۔پاکستان ٹیم انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ دبئی کے اسپتال میں امام الحق کی انگلی کے آپریشن کے تمام انتظامات مکمل ہیں اور آپریشن کے موقع پر پاکستان ٹیم اور پاکستان اے کے ڈاکٹرز بھی موجود ہوں گے۔اوپنر امام الحق کا زخمی ہونا قومی بیٹنگ لائن کے لیے بڑا دھچکا ہے، توقع ہے کہ انہیں فٹ ہونے میں چار سے چھ ہفتے لگیں گے۔بائیں ہاتھ کے اوپنر آسٹریلیا کے خلاف آخری ٹیسٹ اور تینوں ٹی ٹوئنٹی میچوں سے باہر ہوچکے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے خلاف محدود اوورز کی سیریز میں بھی امام کی شرکت مشکوک ہے۔یاد رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے آخری دن فیلڈنگ کرتے ہوئے امام الحق زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد معائنے کے لئے اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں فوری آپریشن کرانے کا مشورہ دیا تھا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے امام الحق کی انجری سے متعلق بتایا گیا کہ اوپنر کھلاڑی کے الٹے ہاتھ کی پانچویں انگلی میں فریکچر ہوا اور وہ آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔امام الحق نے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی جانب سے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں محمد حفیظ کے ہمراہ 205 رنز کی شراکت قائم کرنے کے ساتھ ساتھ 76رنز بنائے اور دوسری اننگز میں 48 رنز کے ساتھ پاکستان کے سب سے کامیاب بیٹسمین رہے تھے۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 16 اکتوبر سے ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔امام الحق کی غیرموجودگی میں اظہر علی سے اوپننگ کرا کر لیگ اسپنر شاداب خان کو فائنل الیون کا حصہ بنائے جانے کا امکان ہے لیکن اس بات کا دار و مدار شاداب کی گروئن انجری سے صحت یابی پر ہے۔کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ شاداب کو کھلانے کا انحصار شیخ زائد اسٹیڈیم کی پچ پر ہے جبکہ فخر زمان بھی اوپننگ کرسکتے ہیں جب کہ شعیب اختر نے فخر زمان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ آئی سی سی چیمپنز ٹرافی کی اننگز بھول کر آگے بڑھیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ارشد ندیم اپنے کامن ویلتھ جیولن گولڈ کا دفاع نہ کر سکے، نویں پوزیشن پر اختتام

      فاطمہ زہرا کامن ویلتھ گیمز کا تمغہ جیتنے والی پاکستان کی پہلی خاتون باکسر بن گئیں

      وسیم اکرم کا گمشدہ کتا مل گیا، دو افراد کو 2 لاکھ 50 ہزار روپے انعام دیا گیا

      تازہ ترین

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.