Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • خیرات کی سیٹوں پر بیٹھے ہوئے ہم پر چڑھائی نہ کریں صوبائی وزیر سندھ سعید غنی
    • بلاول بھٹو حکومت کی الٹی گنتی کروانے سے پہلے اپنے والد سے استعفیٰ لیں جو ہمارے ووٹ سے صدر بنے عظمیٰ بخآری
    • 30 سال کا سفر تین سال میں طے کرنے والے ہمیں مشورے نہ دیں رانا ثنا اللہ کا محسن نقوی کو قرارہ جواب
    • پیپلز لبریشن آرمی کا 99 واں یومِ تاسیس، جی ایچ کیو میں پروقار تقریب فیلڈ مارشل عاصم منیر، چینی سفیر ژانگ زیڈونگ، ڈیفنس اتاشی میجر جنرل وانگ ژونگ کی شرکت
    • یوکرین پر روس کا بڑا رات بھر حملہ، 35 میزائل اور 185 ڈرون داغے گئے: زیلنسکی
    • مسلم لیگ (ن) کے رکنِ قومی اسمبلی ملک اقبال چنڑ 76 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
    • گلگت بلتستان میں براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 8 ہو گئی
    • ارشد ندیم اپنے کامن ویلتھ جیولن گولڈ کا دفاع نہ کر سکے، نویں پوزیشن پر اختتام
    • فاطمہ زہرا کامن ویلتھ گیمز کا تمغہ جیتنے والی پاکستان کی پہلی خاتون باکسر بن گئیں
    • سیوٹا سے 37 ہزار 500 تارکینِ وطن کی واپسی، اموات کی تعداد 57 ہو گئی
    • اپنے بل بوتے پر کونسلر کا الیکشن نہیں جیت سکتے اور بات کر رہے ہیں نئے صوبوں و انتظامی یونٹس کی:اسمہ نواز کا ٹوئٹ
    • پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ نرخ 4 لاکھ 30 ہزار روپے سے تجاوز کر گئے
    • شدید بارش کے باعث مری میں لینڈ سلائیڈنگ، متعدد سڑکیں متاثر
    • حکومت کا مستقبل کے سیلابی خطرات سے نمٹنے کے لیے 800 ارب روپے کے ہنگامی منصوبے کی تیاری
    • ماہرہ خان نے کشمیر میں ہونے والے تشدد کی دل دہلا دینے والی کہانی شیئر کر دی
    • امارات ائیر لائن کے جہاز کی دبئی سے ہانگ ژو کی پرواز10گھنٹےAC بند ہونے پر مسافر بےہوش
    • پاکستانی فضائی حدود کی پابندیوں سے ایئر انڈیا کو 2.3 ارب ڈالر کا نقصان
    • وسیم اکرم کا گمشدہ کتا مل گیا، دو افراد کو 2 لاکھ 50 ہزار روپے انعام دیا گیا
    • زمبابوے کر کٹ ٹیم کے کپتان سکندر رضا کی بیٹی عنایہ حافظِ قرآن بن گئیں
    • گلگت بلتستان کی براڈ پیک چوٹی پر برفانی تودہ، 2 لاشیں برآمد، عالمی شہرت یافتہ کوہ پیما نرمل پرجا سمیت 8 افراد تاحال لاپتا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    فیصلہ کن ٹیسٹ کے لیے ابو ظہبی کا میدان تیار

    By Daily Khabrainاکتوبر 16, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    cricket in gi
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ابوظہبی(اے پی پی) پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ آج سے ابوظہبی میں شروع ہو گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن 11بجے کھیلاجائیگا۔دونوں ٹیموں کے درمیان 2میچز کی سیریز کا پہلا میچ ڈراہو گیاتھا۔دوسرا مقابلہ جیتنے والی ٹیم سیریز بھی اپنے نام کرلے گی۔دوسرے ٹیسٹ سے قبل دونوں ٹیموں کی سخت پریکٹس کی، پریکٹس سیشن میں پاکستانی بالرز نے لائن و لینتھ پر خاص توجہ دی۔قومی ٹیم نے گذشتہ دوروز سخت ٹریننگ میں مختلف شعبوں میں خامیوں کودور کرنے کی کوشش کی گئی۔ پاکستانی ٹیم کے کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد نے کہا کہ کھلاڑیوں کی کارکردگی پر انتہائی پر اعتماد ہوں، دوسرا ٹیسٹ جیت کر سیریز اپنے نام کرنے کا بہترین موقع ہے، مقصد کے حصول کیلئے کھلاڑیوں کو خوب جان لڑانا ہو گی، کوچ سے کوئی اختلاف نہیں تمام تر توجہ کینگروز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ پر مرکوز ہے، امام الحق کی جگہ فخر زمان کھیلیں گے۔ آسٹریلوی قائد ٹم پین نے کہا کہ پاکستان کے پاس ورلڈ کلاس بیٹسمین اور اسپنرز ہیں، دوسرا ٹیسٹ جیتنے کیلئے پوری قوت کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ آج سے ابوظہبی میں شروع ہو گا، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ڈرا ہو گیا تھا۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستانی قائد نے کہا کہ پہلے ٹیسٹ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی اچھی رہی۔

    ، بدقسمتی سے جیت کے قریب پہنچ کر فتح حاصل نہ کر سکے جس پر افسوس ہے، آخری دن پہلے سیشن میں وکٹ مل جاتی تو ہم میچ جیت سکتے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ بحیثیت کپتان کھلاڑیوں کی کارکردگی پر انتہائی پر اعتماد ہوں، اپنی بیٹنگ کو بہتر بنانے کیلئے سخت محنت کر رہا ہوں، امید ہے کہ میں پاکستان کیلئے اچھا پرفارم کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ امام الحق کی جگہ فخر زمان دوسرا ٹیسٹ کھیلیں گے، ٹیسٹ میں بھی تیز کھیلنے والا کھلاڑی ہونا چاہیے، امید ہے کہ وہ روایتی کھیل پیش کر کے اپنی سلیکشن کو درست ثابت کریں گے، شاداب خان بھی مکمل فٹ ہیں اور 12 کھلاڑیوں میں شامل ہیں تاہم پلیئنگ الیون کا اعلان میچ سے قبل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کوچ اور میرے درمیان کوئی اختلاف نہیں، اس بات کو ختم کر کے آگے بڑھتے ہیں اور ہماری تمام تر توجہ دوسرے ٹیسٹ پر مرکوز ہے، میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرنے کیلئے کھلاڑیوں کو تینوں شعبوں میں خوب محنت کرنا ہو گی۔ آسٹریلوی کپتان ٹم پین نے کہا کہ پاکستان کے پاس ورلڈ کلاس بیٹسمین اور اسپنرز ہیں، میچ جیتنے کیلئے ہر کھلاڑی کو صلاحیتوں سے بڑھ کر کارکردگی دکھانا ہو گی۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ارشد ندیم اپنے کامن ویلتھ جیولن گولڈ کا دفاع نہ کر سکے، نویں پوزیشن پر اختتام

      فاطمہ زہرا کامن ویلتھ گیمز کا تمغہ جیتنے والی پاکستان کی پہلی خاتون باکسر بن گئیں

      وسیم اکرم کا گمشدہ کتا مل گیا، دو افراد کو 2 لاکھ 50 ہزار روپے انعام دیا گیا

      تازہ ترین

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.