نیو یارک (این این آئی) رومن کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے واضح طور کہا ہے کہ کم سن بچوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنانے والے پادریوں اور مذہبی پیشواو¿ں کے خلاف منظم کارروائی کرنے کا وقت آگیا ہے۔ پاپائیت کے مرکز ویٹی کن میں شروع ہونےوالی 4 روزہ کانفرنس کے افتتاحی سے خطاب کرتے ہوئے پوپ فرانسس نے کہا کہ پوری دنیا کی نگاہیں ہماری طرف امید سے دیکھ رہی ہیں اور اب مجرموں کے خلاف ٹھوس اقدامات اٹھانے کا وقت آچکا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ کانفرنس چرچز میں پادریوں کی جانب سے جنسی زیادتی و جنسی تشدد کا نشانہ بنائے گئے بچوں کو انصاف فراہم کرنے اور ایسے واقعات کو روکنے کےلئے منعقد کی گئی ہے۔ اس کانفرنس کے دوران 114 اعلیٰ بشپ کو ایسے واقعات روکنے اور مذہبی تعلیمات مکمل کرنے کے بعد دنیا بھر میں خدمات کےلئے بھیجا جائے گا، اگرچہ اس کانفرنس میں مسیحیت کے دیگر موضوعات بھی زیر بحث آئینگے، تاہم کانفرنس کا فوکس پادریوں کی جانب سے جنسی تشدد کی آنیوالی خبریں ہونگی۔ کانفرنس کے پہلے ہی دن پوپ فرانسس نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ کم سن بچوں پر تشدد کرنے والوں کے خلاف منظم کارروائی کی جائے۔ پوپ فرانسس نے کہا کہ تشدد کا نشانہ بننے والے معصوم بچے ان کی طرف امید سے دیکھ رہے ہیں اور اللہ کے نیک بندے بھی ہم سے انصاف کی امیدیں لگائے بیٹھے ہیں۔ پوپ فرانسس نے کانفرنس میں موجود بشپس اور دیگر مذہبی پیشواو¿ں کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ اس معصوم بچے کے رونے کی آواز سنیں جو ہم سے انصاف مانگ رہا ہے۔ مسیحیوں کے روحانی پیشوا نے واضح طور پر کہا کہ متاثرین اور ان کے اہل خانہ ظلم کی مذمت نہیں بلکہ ظالموں کے خلاف منظم کارروائی چاہتے ہیں اور اب وقت آ چکا کہ ہم بچوں پر ظلم کرنے والوں کے خلاف ٹھوس کارروائی کریں۔
بریکنگ نیوز
- بابر اعظم کی پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی میں ممکنہ واپسی
- پیٹرول 1.97 روپے سستا ہو کر 297.53 روپے فی لیٹر، ڈیزل کی قیمت برقرار
- ایران میں مرحوم سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی رسمی تقریبات کا آغاز
- حوثی گروپ کی ایران فلائٹ کشیدگی پر سعودی ایئرپورٹس اور اہم انفراسٹرکچر کو دھمکی
- پنجاب میں نہروں سے پلاسٹک کچرا صاف کرنے والی پاکستان کی پہلی اسکیمنگ بوٹ کا آغاز
- زیادہ مانگ کے باعث سونی نے ڈسک ڈرائیو کی خریداری ایک فی آرڈر تک محدود کر دی۔
- وزیراعظم پاکستان،فیلڈ مارشل عاصم منیر، بلاول بھٹو کی ایت اللہ خامنہ ای کے نمازہ جنازہ میں شرکت
- طوفان مایساک چین کے ہینان سے ٹکرا گیا، سفری خدمات معطل
- ہماری خوشی کی دعا کریں” — عامر خان نے تیسری شادی اور تاریخ کا اعلان کر دیا
- کرسٹیانو رونالڈو 2026 ورلڈ کپ کے بعد ریٹائر ہو سکتے ہیں، بہن کا دعویٰ
- حکومت نے ایم ایل ون ریلوے منصوبہ سی پیک سے خارج کر دیا
- حکومت نے پاسپورٹ ہوم ڈلیوری سروس شروع کر دی
- برطانیہ نے اسلام آباد اور لاہور ایئرپورٹس کا ایوی ایشن سیکیورٹی جائزہ مکمل کر لیا
- ٹرمپ انتظامیہ: آئی سی سی کو امریکی شہریوں پر کوئی دائرہ اختیار حاصل نہیں
- اسپین کے سینٹی کازورلا نے فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
- ٹرمپ: امریکا نے آبنائے ہرمز آپریشنز سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ روکا
- بلوچستان، ژوب کے قریب مسافر بس کھائی میں گرنے سے 40 افراد جاں بحق
- اینڈی برنہم کی برطانیہ کی قیادت میں دفاعی منصوبوں کی مکمل فنڈنگ کا وعدہ
- فرانس میں جون کی گرمی سے 2,025 اموات
- امام خمینی مصلیٰ میں علی خامنہ ای کی آخری رسومات کا آغاز
