لاہور (خصوصی رپورٹ) سبزہ زار ای بلاک میں کرنٹ لگنے سے زخمی ہونے والا دس سالہ بچہ دم توڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق سبزہ زار ای بلاک میں 10سالہ ذیشان نامی بچہ گلی میں وائپر سے کھیلتا ہوا بجلی کی تار سے چھو گیا۔ کرنٹ لگنے سے ذیشان زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال میں منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔ لخت جگر کی ناگہانی موت سے ماں پر غشی کے دورے پڑتے رہے جبکہ اہلخانہ بھی غم سے نڈھال دکھائی دیئے۔ افسوسناک واقعے کی خبر سنتے ہی پورے علاقے میں سوگ کی فضا طاری ہو گئی اور ہر آنکھ اشکبار نظر آئی۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ لیسکو کو تاریں ہٹانے کے معاملے پر متعدد بار شکایات درج کروائی تھیں مگرکوئی پیشرفت نہ ہوئی۔
10سالہ بچہ
کرنٹ سے المناک حادثہ کا ذمہ دار کون؟ ماں پر غشی کے دورے

