اسلام آباد (چودھری عبدالغفار سے) لاہور سے ہری پور آنے والی بس بال ڈیر کے علاقہ کے قریب وین سے ٹکرا گئی‘ 7 افراد ہلاک‘ 18 کے قریب زخمی‘ مزید ہلاکتوں کا امکان۔ بس بری طرح حادثے کا شکار ہونے کی وجہ سے زخمیوں کو نکالنے میں مشکلات کا سامنا رہا۔ تفصیلات کے مطابق رات ایک بجے لاہور سے چلنے والی بس ہری پور جاتے ہوئے صبح سویرے 6 بجے بال ڈیر کے علاقہ میں سامنے سے آنے والی تیز رفتار ویگن سے ٹکرا گئی۔ حادثہ اس قدر خوفناک تھا کہ دور تک دھماکہ سنا گیا۔ ویگن اور بس میں سوار سات افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں‘ جنہیں سرکاری ہسپتال ہری پور پہنچا دیا گیا۔ امدادی ٹیمیں بروقت نہ پہنچنے پر زخمیوں کو ہسپتال جانے میں صبح سویرے دشواری کا سامنا رہا۔
لاہور سے آنیوالی بس کی ویگن سے ٹکر …. 7 مسافر جاں بحق ، درجنوں زخمی

