لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر سیاسی رہنما جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ عمران خان نے دھرنے کے وقت کے چیف جسٹس سے ڈیل کی تھی کہ ملک میں جوڈیشل مارشل لاءلگاکر انتخابات میں تحریک انصاف کو جتوایا جائے گا۔ جاوید ہاشمی نے ایک انٹرویو میں سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ جوڈیشل مارشل 90روز کیلئے لگایا جانا تھا۔ اس دوران الیکشن کرائے جانے تھے۔ جن میں تحریک انصاف کو فتح دلوائی جانی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ڈیل عمران خان نے کی تھی جس کا انکشاف انہوںنے میرے سامنے اکیلے بیٹھ کر کیا تھا عمران خان کو ان کے سامنے بٹھاکر اس بات کی ان سے تصدیق کرائی جائے۔