تازہ تر ین

بلاول زرداری ہے بھٹونہیںجبکہ فریال تالپور چور ہے….اہم شخصیات کے بیانات نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا

لاہور ( این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی شہید بھٹو گروپ کی سربراہ غنویٰ بھٹو نے کہا ہے کہ عمران خان ، نواز شریف اور آصف علی زرداری ڈرامے باز سیاستدان ہیں، بلاول کو استعمال کیا جا رہا ہے ،پانامہ لیکس کو مستقبل کچھ نہیں ، سوشلزم کے بغیر ہمارے مسائل حل نہیں ہوسکتے ،کالا باغ ڈیم پر سیاست بند ہونی چاہیے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور پریس کلب میں ”سوشلزم ہماری معیشت ہے“ کے عنوان پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کے دوران کیا ۔اس موقع پر ڈاکٹر مہدی حسن،ابرار اعظم، راشد رحمان،ڈاکٹر لعل خان اور پروفیسر راشد احمد نے بھی خطاب کیا۔غنویٰ بھٹو نے کہا کہ پاکستان میں سرگرم سیاسی جماعتیں عوام کے مسائل کو نظر انداز کررہی ہیں، ہر پارٹی اپنے مفادات کی جنگ لڑ رہی ہے۔سرمایہ دارانہ نظام ناکام ہو چکا ہے ۔اب ہمیں اپنی ترجیحات بدلنا ہو ں گی ،عام آدمی کے مسائل کا حل سوشلزم میں ہے اور سوشلزم کا ذکر صرف بھٹو شہید پارٹی کے منشور میں ہے۔مسلم لیگ(ن) سمیت باقی سب پارٹیوں کے منشور میں اس کا کہی ذکر نہیں ،پی ٹی آئی بھی سوشلزم نہیں صرف سونامی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم پر اب سیاست بند ہونی چاہیے ،کالا باغ ڈیم کا آر تھر امریکہ اور ورلڈ بینک ہیں اور امریکہ پاکستان اور بھارت کے نہیں اپنے فائدے کے لئے بات کرے گا ۔غنویٰ بھٹو نے کہا کہ بلاول ”بھٹو “نہیں بلکہ ”زرداری “ہے ۔مجھے اس بچے کے ساتھ ہمدردی ہے لیکن اس کو استعمال کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ فریال تال پور سندھ کی سب سے بڑی چور ہے اس نے سندھیوں کا اربوں روپے ہضم کیا ہے۔اس کا بھی احتساب ہونا چاہیے۔میں کبھی الیکشن میں نہیں ہاری بلکہ مجھے ہرایا جاتا ہے ۔سندھ حکومت میرے خلاف فوج کا استعمال کرتی ہے۔ہماری کامیابی پر ہر بار ڈاکہ ڈالا جاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پانامہ لیکس کو مستقبل کچھ نہیں ہے یہاں کسی سیاستدان کے اکاﺅئنٹ ملک سے باہر موجود ہیں ۔ہر کوئی جانتا ہے نواز شریف چور ہے۔عمران خان ،نواز اور آصف زرداری ڈرامے باز سیاستدان ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain