Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ایرانی وزیر خارجہ: جہاز پر یوکرینی حملہ بغیر جواب نہیں رہے گا
    • امریکی سیاستدان نے ٹرمپ کی امارات، سعودی عرب اور قطر سے قربت کا مبینہ راز فاش کر دیا
    • 82 کلوگرام وزن اٹھا کر میرابائی چانو نے کامن ویلتھ گیمز کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا
    • مریم محمود یوئیفا ویمنز چیمپئنز لیگ میں کھیلنے والی پہلی پاکستانی خاتون فٹبالر بن کر تاریخ رقم کر گئیں
    • تیل کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کا خدشہ
    • امریکا کی جانب سے حملے روکنے کے بعد ایران نے جوابی کارروائی مؤخر کر دی
    • انعم عزیر نے پاکستان کی پہلی 100 کلومیٹر ماؤنٹین ٹرائل میراتھن جیت کر تاریخ رقم کر دی
    • اسرائیل کا مقبوضہ مغربی کنارے میں مزید کارروائی کا عندیہ
    • زخمی صحافی علاج کے لیے غزہ سے نکلنے کی جدوجہد میں مصروف
    • عبداللہ شفیق اور سعود شکیل ویسٹ انڈیز دورے کے لیے پاکستان اسکواڈ میں شامل
    • پرہلاد جوشی بھارت کے نئے وزیرِ تعلیم مقرر
    • پاکستان میں سونے کی قیمت بڑھ کر 4 لاکھ 27 ہزار روپے تک پہنچ گئی
    • کویت نے بھی سعودی عرب کی پیروی کرتے ہوئے پاکستان کو خلیجی سلامتی کا اہم شراکت دار تسلیم کر لیا
    • شاہنواز دہانی سری لنکا کے جنگلات کی سیر میں مصروف
    • جنوب مشرقی ایران میں 4.6شدت کا زلزلہ کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں
    • ہم نے ایران پر کوئی حملہ نہیں کیا: کویت
    • مودی ہار گیا GEN-Zجیت گئی
    • بھارت کی "کاکروچ” پارٹی نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا
    • قازقستان وسطی ایشیا کی پہلی ایئر ٹیکسی سروس شروع کرنے کے لیے تیار
    • آسٹرین ایئرلائنز اور آئی ٹی اے ایئرویز نے اسرائیل کے لیے پروازیں معطل کر دیں
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    لاہور میں غیرت کے نام پر 12 قتل …. سنسنی خیز انکشافات

    By Daily Khabrainفروری 16, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور(خصوصی رپورٹ) صوبائی دارالحکومت میں غیرت کے نام پر کے قتل کے واقعات جاری ہیں۔ آئے روز شہر کے کسی نہ کسی علاقے میں غیرت کے نام قتل کے لرزہ خیز واقعات سامنے آتے رہتے ہیں۔ 2016ءمیں اور رواں سال میں اب تک غیرت کے نام پر 3 مرد اور 9 خواتین کو غیرت کے نام پر انکے قریبی رشتے داروں نے موت کی نیند سلا دیا۔ رواں سال میں غیرت کے نام پر قتل کا پہلا واقعہ لوئر مال کے علاقہ میں پیش آیا ۔ جہاں بھائی نے بہن کو پسند کی شادی کرنے پر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ اس لرزہ خیز واقعات کی تفصیل کچھ یوں ہے کہ شفیق آباد کی رہائشی شازیہ کی شادی 18 سال پہلے حسن سے ہوئی جس میں اسکے تین بچے پیدا ہوئے وہ اس شادی سے خوش نہیں تھی شادی کے چند سال بعد اس نے رحمن خان سے تعلق استوار کر لیا 4 ہفتے پہلے اس نے گھر سے بھاگ کر رحٰمن سے عدالت میں شادی کر لی ، شازیہ کے سسر فقیر نے خاتون کے گھرسے لا پتہ ہونے پر تھانہ شفیق آباد اغوا کا مقدمہ درج کروادیا ۔ ایک روز قبل مقامی لوگوں کی مدد سے شازیہ کو اسکا بھائی اکرم ، سسر فقیر اور شوہر حسن گھر واپس لے آئے جنرل کونسلر کے ڈیرے پر پنچائیت ہو رہی تھی جس میں شازیہ نے کہا کہ میں رحٰمن خان کے ساتھ جان چاہتی ہوں یہ بات سن کر اسکا بھائی اکرم طیش میں آگیا اور اس نے پستول لکال اپنی بہن شازیہ پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، فائرنگ سے شازیہ موقع پر جاں بحق ہو گئی، جبکہ اسکو بچانے کے لئے آگے آنے ولی اسکی پھوپھی منورہ بی بی اور اسکا چچا زاد کزن ساجد گولیاں کی زد میں آکر زخمی ہو گئے۔ ملزم فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔ فائرنگ سے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ جائے وقوعہ پر لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی۔ اطلاع ملنے پر لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی۔ اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخمیوں کو ہسپتال اور ہلاک ہونے والی خاتون کی لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا۔ خاتون کے خاوند حسن محنت مزدوری کرتا تھا خاوند حسن کا کہنا ہے کہ میں نے اپنی بیوی کو متعدد بار سمجھایا تھا اسکے باوجود بھی وہ باز نہیں آتی تھی اسکے والد بھائی بھی اسکو سمجھا رہے تھے لیکن وہ انکی بات نہیں مان رہی تھی۔ جبکہ گزشتہ سال تھانہ غازی آباد کے علاقہ میں فرحان نے اپنے بہنوئی علی رضا کو پسند کی شادی کرنے پر گھر سے باہر فائرنگ کر کے قتل کر دیا، تھانہ شاہدرہ کے علاقہ میں 23 سالہ مہوش کو اسکے باپ شیر علی نے شادی کے بعد آشنا کیساتھ گھر سے بھاگنے پر اپنی بیٹی کے گلے میں ڈوپٹے ڈال کر پھندا دے دیا، تھانہ برکی کے علاقے میں کومل گھر سے آدھے گھنٹے کے لئے غائب ہوئی اس کے والد نے اسکو گھر سے لاپتہ ہونے کی وجہ پوچھی جس پر کومل نے بدتمیزی کی والد نے طیش میں آکر پستول اٹھایا اور فائرنگ کر کے کومل کو موت کی نیند سلا دیا، تھانہ کاہنہ کے علاقہ میں اقراءکو اسکے بھائی فاروق نے فیصل نامی لڑکے سے خفیہ شادی کرنے پر اپنے دوست عمر اور حنیف کیساتھ ملکر گولیاں مار کر قتل کر دیا، تھانہ کاہنہ کے علاقے میں کرامت علی کو صبا سے پسند کی شادی کر نے پر اسکے باپ اشرف نے پمپ ایکشن کیساتھ گولیاں مار کر قتل کر دیا۔ جبکہ اس شادی میں ساتھ دینے پر اپنے باپ اکرم کو بھی گولیاں مار کر قتل کر دیا، تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے میں پروین بی بی نے اپنی بیٹی زینت کو حسن سے پسند کی شادی کرنے پر اپنے بیٹے اور بہنوئی کیساتھ ملکر پترول چھڑک کر آگ لگا دی جس سے وہ جھلس کر جاؓں بحق ہو گئی، اس کیس میں عدالت نے اپنی بیٹی کو جلانے پر پروین کو سزائے موت سنا دی ہے۔ تھانہ سندر کے علاقے میں کنیز بی بی کو اسکے خاوند نے بدچلنی کے شعبے میں ملزمان سے قتل کرار دیا، تھانہ مناواں کے علاقے میں معین عرف راجو نے اپنی بہن معین کو بدچلنی کے شعبے میں قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا تھا۔ غیرت پر قتل کے واقعات کے حوالے سے ایک سنیئر پولیس آفسر کا کہنا ہے کہ جب تک ہمارا تعلیمی معیار بہتر نہیں ہو گا تب تک یہ واقعات نہیں روک سکتے یہ ایک محصوص ذہنی کیفیت ہے جس میں مبتلا ہو کر یہ افراد گھنوﺅنا جرم کر دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان واقعات کا نہ روکنے کی ایک وجہ ملزمان کا رہا ہو جانا بھی ہے۔ جبکہ اس حوالے سے انسانی حقوق سے تعلق رکھنے ولی تنظیموں کا کہنا ہے کہ غیرت کے نام پر قتل کے واقعات کا تعلق تعلیم سے ہے یہ قتل زیادہ تر وہی افراد کرتے ہیں، جو کم پڑھے لکھے ہیں ان واقعات کو روکنے کے لئے ہمیں معاشرہ میں تعلیم کو عام کرنا ہو گا جس سے ان واقعات میں کمی آسکے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسکے علاوہ ہمیں ایسی قانون شازی بھی کرنی ہو گی جس کے بعد ان ملزموں کو سزائیں مل سکیں ۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      مریم محمود یوئیفا ویمنز چیمپئنز لیگ میں کھیلنے والی پہلی پاکستانی خاتون فٹبالر بن کر تاریخ رقم کر گئیں

      انعم عزیر نے پاکستان کی پہلی 100 کلومیٹر ماؤنٹین ٹرائل میراتھن جیت کر تاریخ رقم کر دی

      پاکستان میں سونے کی قیمت بڑھ کر 4 لاکھ 27 ہزار روپے تک پہنچ گئی

      تازہ ترین

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.