تازہ تر ین

ارشد شریف کی موت کی تحقیقات کیلئے قائم تحقیقاتی کمیٹی کے ارکان کینیا روانہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سینیئر صحافی ارشد شریف کی موت کی تحقیقات کے معاملے پر قائم تحقیقاتی کمیٹی کے ارکان کینیا روانہ ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی میں ڈائریکٹر ایف آئی اے اطہر وحید اور ڈپٹی ڈائریکٹر آئی بی عمر شاہد شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ تحقیقاتی کیمٹی کے ارکان کینیا میں ارشد شریف کی موت کی تحقیقات کریں گے، کینیا میں پاکستانی ہائی کمیشن کمیٹی ممبران کی معاونت کرے گا۔
خیال رہےکہ وزارت داخلہ نے ارشد شریف کے واقعےکی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کی تھی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain