Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پی ڈی ایم اے نے خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع کے لیے سیلابی الرٹ جاری کر دیا۔
    • ماشربُرم چوٹی سر کرنے کے دوران چیک کوہ پیما ہلاک
    • میکسیکو کے ساحل پر 7.4 شدت کا زلزلہ، سونامی کا خطرہ پیدا ہوگیا
    • ڈی آر کانگو میں ایبولا کے تصدیق شدہ کیسز 2,181، ہلاکتیں 864 تک پہنچ گئیں
    • دی ایلڈرز کا انتباہ: اسرائیل فلسطین کو مٹانے کی کوشش کر رہا ہے، فوری اقدام کا مطالبہ
    • وینزویلا نے زلزلہ بحالی کے لیے آئی ایم ایف سے 346 ملین ڈالر حاصل کر لیے
    • اردن کی فوج کا دعویٰ: فضائی دفاعی نظام نے 10 ایرانی میزائل مار گرائے
    • ایران کے شہر جاسک میں بجلی کی تنصیبات اور ڈی سیلینیشن (سمندری پانی میٹھا کرنے) کے پمپ نشانہ بن گئے
    • کویت اور بحرین میں چوتھی بار فضائی حملے کے سائرن بج اٹھے
    • ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا بحرین کے فضائی اڈے اور کویت کی بندرگاہ پر حملے کا دعویٰ
    • غزہ میں شائقین نے ارجنٹینا کی فتح کا جشن منایا، میسی کی قیادت میں ٹیم ورلڈ کپ فائنل میں
    • گلگت بلتستان کو پاکستان کا پانچواں آئینی صوبہ بنانے کی قرارداد منظور۔
    • بی ٹی ایس، شکیرا اور جسٹن بیبر فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل ہاف ٹائم شو میں پرفارم کریں گے۔
    • اینڈی برنہم برطانیہ کی لیبر پارٹی کے رہنما مقرر۔
    • ایران نے قطر میں امریکی العدید ایئر بیس پر حملے کا دعویٰ کر دیا۔
    • بحرین نے ایران کے متعدد فضائی حملے ناکام بنا دیے۔
    • جنگ بندی کے بعد امریکی حملوں میں 38 ایرانی جاں بحق، 400 زخمی: ایران
    • اینٹی ڈوپنگ کیس،حمد نواز پر 3 ماہ کی پابندی
    • حکومت نے سائبر سکیورٹی مزید سخت کر دی
    • پاکستان کی پہلی مس ورلڈ امیدوار انیقہ جمال اقبال
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، اقتصادی بحالی کا روڈ میپ تیار کرنے پر اتفاق

    By Khabrain Newsجنوری 2, 2023
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان اپنے لوگوں کے تحفظ کا حق محفوظ رکھتا ہے، ریاست کی پوری قوت کے ساتھ دہشتگردی سے نمٹا جائے گا، قومی سلامتی کمیٹی کے اہم اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔
    قومی سلامتی کمیٹی کا 40 واں اجلاس وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہوا جس میں وفاقی کابینہ کے ارکان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، تمام سروسز چیفس اور انٹیلی جنس سروسز کے سربراہان نے شرکت کی۔
    اعلامیے کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کو ملک کی سکیورٹی صورتحال سے متعلق آگاہ کیا گیا، اس موقع پر خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات پر غور ہوا، وزیر خزانہ نے فورم کو حکومت کے معاشی استحکام کے روڈ میپ کے متعلق بتایا۔
    قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے، درآمدات کو بہتر بنانے، کرنسی کی غیر قانونی نقل و حمل اور حوالہ ہنڈی کے کاروبار کو روکنے پر بھی اتفاق کیا گیا جبکہ شرکاء نے زرعی پیداوار اور مینوفیکچرنگ سیکٹر کو بہتر بنانے پر زور دیا۔
    قومی سلامتی کمیٹی نے اس بات پر اتفاق کیا کہ جامع قومی سلامتی معاشی سلامتی کے گرد گھومتی ہے، معاشی آزادی کے بغیر خود مختاری دباؤ میں رہتی ہے، اقتصادی بحالی کا روڈ میپ تیار کیا جائے گا جس میں تمام سٹیک ہولڈرز شامل ہوں گے۔
    قومی سلامتی کمیٹی نے پاکستان میں دہشت گردی کیلئے زیرو ٹالرنس اپنانے، تشدد کا سہارا لینے والے کسی بھی اور تمام اداروں کے خلاف کارروائی کرنے، تخریب کار عناصر سے ریاست کی پوری طاقت سے نمٹنے پر اتفاق بھی کیا۔
    قومی قیادت نے اس بات پر بھی متفق تھی کہ پاکستان کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، پاکستان کی سرزمین کے ایک ایک انچ پر ریاست کی مکمل رٹ برقرار رکھی جائے گی، دہشت گردی کے خلاف وفاقی اور صوبائی حکومتیں نیشنل ایکشن پلان کے مطابق عمل کریں گی۔
    اعلامیے کے مطابق صوبائی ایپکس کمیٹیوں کو فعال بنانے کا فیصلہ کیا گیا، قومی سلامتی کمیٹی نے سیلاب زدگان کی بحالی اور درپیش چیلنجز سے نمٹنے، غذائی تحفظ، درآمدات کے متبادل اور روزگار کو یقینی بنانے، عوام کے مفاد میں اقتصادی پالیسیاں مرتب کرنے پر اتفاق کیا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پی ڈی ایم اے نے خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع کے لیے سیلابی الرٹ جاری کر دیا۔

      ماشربُرم چوٹی سر کرنے کے دوران چیک کوہ پیما ہلاک

      گلگت بلتستان کو پاکستان کا پانچواں آئینی صوبہ بنانے کی قرارداد منظور۔

      تازہ ترین

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.