Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ایف بی آر موبائل فونز پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے پر متفق، پاکستان میں قیمتیں کم ہونے کا امکان
    • غزہ میں اسرائیلی فائرنگ سے 9 افراد جاں بحق
    • مذاکرات کے پہلے دن کی غیر یقینی صورتحال کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ
    • ایران کے مطابق مذاکرات کے پہلے دن حتمی مذاکرات شروع کرنے کے لیے ضروری شقوں پر بات ہوئی
    • امریکہ اور ایران نے 60 دن کے اندر حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے روڈ میپ پر اتفاق کر لیا
    • بیلجیم کے خلاف ڈرا کے بعد ایران نے ایل اے کے ڈریسنگ روم میں شکریے کا نوٹ چھوڑ دیا۔
    • اے ٹی وی بند، راجہ عامر شہزاد کے مطابق نجی ٹی وی بزنس ماڈل ناکام اور سوشل میڈیا نے ان کی جگہ لے لی
    • برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے استعفیٰ دے دیا
    • صرف پانچ ماہ میں 2 لاکھ 78 ہزار سے زائد پاکستانیوں نے بیرونِ ملک ملازمتوں کے لیے رجسٹریشن کرائی
    • عباس عراقچی: ایران کی ناکہ بندی ختم اور کچھ منجمد اثاثے بھی جاری کر دیے گئے
    • پی آئی اے ماہ کے اختتام تک نئے مالکان کے حوالے کیے جانے کا امکان
    • مزراوی: ورلڈ کپ کے بعد قرآن حفظ کر کے امام بننا چاہتا ہوں
    • ٹرمپ کی دھمکیوں کے بعد ایرانی ٹیم نے مذاکراتی مقام چھوڑ دیا
    • برطانوی وزیراعظم امیگریشن اور توانائی پالیسیوں میں ناکام، مستعفی ہو جائیں گے: ٹرمپ
    • ڈیموکریٹس کی اکثریت پر ٹرمپ کو اقدار کی جنگ کی وارننگ
    • سوئٹزرلینڈ میں امریکہ ایران مذاکرات شروع، لبنان بحران سرفہرست
    • شاہی مالیاتی رازداری کا خاتمہ، کنگ چارلس نے ذاتی ٹیکس گوشوارے جاری کر دیے
    • برطانوی صحافی اور ٹی وی میزبان جیریمی کلارکسن کینسر سے صحت یاب
    • جنگ بندی مذاکرات سے قبل لبنان میں اسرائیلی حملوں میں درجنوں افراد شہید
    • بریکنگ بیڈ‘ کے اداکار جیانکارلو ایسپوزیٹو نے سعودی عرب میں اسلام قبول کر لیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ٹیلر سوئفٹ نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

    By Khabrain Newsدسمبر 7, 2023
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    سال 2023 میں دنیا کی سب سے زیادہ اسٹریم ہونے والی میوزیکل آرٹسٹ ٹیلر سوئفٹ نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔

    ٹائم میگزین نے امریکی گلوکارہ اور میگا پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ کو ’پرسن آف دی ایئر‘ قراردے دیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ٹائم میگزین نے یہ اعلان کیا، اپنے اس ٹائٹل کا اعلان کرتے ہوئے اس میگزین نے لکھا کہ ’ٹیلر سوئفٹ نے یہ ایوارڈ ایک ایسے سال میں اپنے نام کیا جب ان کی تقریباً دو دہائیوں کی شہرت اور اثر و رسوخ عروج پر تھا۔ وہ فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والی پہلی شخصیت تھیں جنہیں ایک انٹرٹینر کے طور پر ان کی کامیابی پر اعزاز سے نوازا گیا‘۔

    33 سالہ امریکی آرٹسٹ نے سال بھر اپنے ’ایراز ٹور(Eras Tour)‘ پر دنیا کا سفر کیا۔ انہوں نے اپنے پورے میوزک کیریئرمیں اپنی موسیقی کی نمائش کی، ٹکٹوں کی فروخت کے ریکارڈ توڑے اور ہر شہر کی معیشت کو مستحکم کیا۔

    1927 قائم ہونے والی کمپنی ’ٹائم‘ کو ٹیلر سوئفٹ نے بتایا کہ ’یہ سب سے زیادہ فخر اور خوشی ہے جو میں نے اب تک محسوس کی‘۔

    بل بورڈ کے مطابق 2024 میں ایشیا، آسٹریلیا، یورپ اور امریکہ میں جاری رہنے والا ’ایراز ٹور‘ دنیا کی تاریخ کا سب سے زیادہ کمائی کرنے والا ٹور بننے کی راہ پر گامزن ہے۔

    بل بورڈ کی رپورٹ کے مطابق اس نے 2023 میں تقریباً 900 ملین ڈالر کی آمدنی حاصل کی اور ہر شو میں تقریباً 14 ملین ڈالر کمائے۔

    گزشتہ سال امریکی اسٹیڈیم ٹور کی مانگ میں اس قدر اضافہ ہوا کہ دوبارہ فروخت کی قیمتیں 28 ہزار ڈالر فی ٹکٹ تک پہنچ گئیں، جس کے بعد مقدمات اور وفاقی تحقیقات شروع ہوگئیں کہ آن لائن فروخت کیسے کی گئی۔

    ٹائم میگزین نے 2022 میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی کو ’پرسن آف دی ایئر‘ قرار دیا تھا۔

    ماضی کے فاتحین میں ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک، ماحولیاتی کارکن گریٹ تھنبرگ، سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن شامل ہیں۔

    فوربز میگزین نے رواں ہفتے ٹیلر سوئفٹ کو یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لین اور امریکی نائب صدر کملا ہیرس کے بعد دنیا کی پانچویں طاقتور ترین خاتون قرار دیا تھا۔ میگزین نے رپورٹ میں کہا کہ ٹیلر سوئفٹ کے دورے نے انہیں اکتوبر میں ارب پتی بنا دیا۔

    اسپاٹیفائی کے مطابق ٹیلر سوئفٹ 2023 میں دنیا کی سب سے زیادہ اسٹریم ہونے والی آرٹسٹ تھیں۔ یکم جنوری سے 29 نومبر کے درمیان ان کی موسیقی کو 26.1 ارب سے زائد مرتبہ اسٹریم کیا گیا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      عماد عرفانی کی تصاویر کا موازنہ نوجوان عمران خان سے ہونے لگا

      کنزہ ہاشمی: بچپن میں بھوتوں سے ڈرتی تھی، بڑے ہوکر انسان زیادہ خوفناک لگے

      آفت لگو گی۔ جہاز میں بیٹھی خاتون کا حبہ بخاری کو وزن گھٹانے کا مشورہ

      تازہ ترین

      برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے استعفیٰ دے دیا

      امریکا کی جانب سے معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ایرانی وفد سوئٹزرلینڈ روانہ

      کربلا میں حضرت عباسؓ کے روضے پر مجالس و عزاداری کے لیے بڑی تعداد میں زائرین جمع

      ایران نے لبنان پر حملوں کے بعد آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان کر دیا

      اٹلی کبھی منت نہیں کرتا,ٹرمپ کے جی 7 فوٹو دعوے پر اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی برہم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.