تازہ تر ین

بانی ایم کیو ایم لندن مہاجروں کا نام استعمال نہ کریں

کراچی(ویب ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ بانی ایم کیو ایم مہاجروں کا نام استعمال نہ کریں۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے ایم کیو ایم لندن کے رہنماو¿ں الطاف حسین اور ندیم نصرت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہم قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے کاموں کی سخت مذمت کرتے ہیں۔
فاروق ستار نے کہا کہ ندیم نصرت امریکا میں پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں جس کی شدید مذمت کرتے ہیں، مہاجروں کی مظلومیت کا رونا رو کر امریکی کانگریس سے پاکستان کی امداد بند کرنے کا مطالبہ کرنا حماقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ لندن سے آنے والے بیانات مہاجروں کے حق میں نہیں ، کوئی ذی شعور پاکستانی ان کی حمایت نہیں کرتا، لندن والوں کا رویہ 22 اگست کی تقریر کا تسلسل ہے اور وہ مہاجروں اور مظلوم عوام کا نام استعمال کرکے جو کام کررہے ہیں، ان کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم لندن کے پاس پاکستانی عوام کا مینڈیٹ نہیں جب کہ ایم کیو ایم پاکستان عوام میں موجود ہے اور ان کے مسائل حل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain