Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ایرانی وزیر خارجہ: جہاز پر یوکرینی حملہ بغیر جواب نہیں رہے گا
    • امریکی سیاستدان نے ٹرمپ کی امارات، سعودی عرب اور قطر سے قربت کا مبینہ راز فاش کر دیا
    • 82 کلوگرام وزن اٹھا کر میرابائی چانو نے کامن ویلتھ گیمز کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا
    • مریم محمود یوئیفا ویمنز چیمپئنز لیگ میں کھیلنے والی پہلی پاکستانی خاتون فٹبالر بن کر تاریخ رقم کر گئیں
    • تیل کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کا خدشہ
    • امریکا کی جانب سے حملے روکنے کے بعد ایران نے جوابی کارروائی مؤخر کر دی
    • انعم عزیر نے پاکستان کی پہلی 100 کلومیٹر ماؤنٹین ٹرائل میراتھن جیت کر تاریخ رقم کر دی
    • اسرائیل کا مقبوضہ مغربی کنارے میں مزید کارروائی کا عندیہ
    • زخمی صحافی علاج کے لیے غزہ سے نکلنے کی جدوجہد میں مصروف
    • عبداللہ شفیق اور سعود شکیل ویسٹ انڈیز دورے کے لیے پاکستان اسکواڈ میں شامل
    • پرہلاد جوشی بھارت کے نئے وزیرِ تعلیم مقرر
    • پاکستان میں سونے کی قیمت بڑھ کر 4 لاکھ 27 ہزار روپے تک پہنچ گئی
    • کویت نے بھی سعودی عرب کی پیروی کرتے ہوئے پاکستان کو خلیجی سلامتی کا اہم شراکت دار تسلیم کر لیا
    • شاہنواز دہانی سری لنکا کے جنگلات کی سیر میں مصروف
    • جنوب مشرقی ایران میں 4.6شدت کا زلزلہ کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں
    • ہم نے ایران پر کوئی حملہ نہیں کیا: کویت
    • مودی ہار گیا GEN-Zجیت گئی
    • بھارت کی "کاکروچ” پارٹی نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا
    • قازقستان وسطی ایشیا کی پہلی ایئر ٹیکسی سروس شروع کرنے کے لیے تیار
    • آسٹرین ایئرلائنز اور آئی ٹی اے ایئرویز نے اسرائیل کے لیے پروازیں معطل کر دیں
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    وزیراعلیٰ کا ”دھرناپارٹی“ والوں کے نام دبنگ اعلان

    By Daily Khabrainجولائی 23, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    shahbaz
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہر روز نیاسیاسی تماشا لگاکرعوام کی قسمت کھوٹی کرنے والے ہوش کے ناخن لیں ،ماضی میں بھی کبھی دھرنوں ،کبھی لاک ڈاو¿ن ،کبھی سول نا فرمانی اورکبھی احتجاجی مظاہروں کے ذریعے ترقی کے عمل کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی لیکن باشعور عوام نے احتجاجی سیاست سے لا تعلق رہ کر ان عناصر کے منفی عزائم کو ناکام بنایا اور عام انتخابات سے لے کرضمنی اوربلدیاتی انتخابات میں بھی عوام نے جھوٹ کی سیاست کے علمبرداروں کو مسترد کیا لیکن افسوس کی بات ہے کہ پے درپے شکست سے بھی نیازی صاحب نے کوئی سبق نہ سیکھا، ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیخلاف سازش کرنے کے حوالے سے نیازی صاحب کا نام تاریخ میں سیاہ حروف سے لکھا جائے گا اورجب بھی ملک کی ترقی کے خلاف سازشوں کا ذکر ہوا تو سب سے پہلے ان کا نام آئے گا۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار اراکین اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں تیزی سے ترقی کرتا ہوا پاکستان مخالفین کو کھٹک رہا ہے اوران عناصر کے روز روز کے تماشوں سے عوام بیزار ہوچکے ہیں لہٰذا اب سیاسی تماشوں کے شوقین سیاستدان عوام کی تقدیر سے کھیلنا بند کردیں اور پاکستان کو آگے بڑھنے دیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی وسائل کی لوٹ مار کرنے والے سیاسی بازی گر بھی دھرنا گروپ کے ہمنوا بن گئے ہیں۔ نیازی صاحب اپنے دائیں بائیں دیکھیں تو انہیں قرضے معاف کرانے اور قبضہ مافیا والے ہی نظر آئیں گے۔نندی پور پاور پراجیکٹ میں مجرمانہ تاخیرکرکے لوٹ مار کا ذمہ دار بھی اب احتساب پارٹی میں پناہ لے چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی بنیادوں پر اربوں روپے کے قرضے معاف کرا کے اشرافیہ کہلانے والوں کو بھی انصاف کے کٹہرے میں لانا ہوگا کیونکہ قرضے معاف کرانا اورقومی وسائل کو لوٹنا قومی جرم ہے اور قوم کی دولت لوٹنے کے جرم میں جو بھی شریک ہے، اس کا بلاتفریق احتساب ہونا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر بے بنیاد الزامات کا حقیقت سے دور دور تک کا واسطہ نہیں۔ جھوٹ کی داستانیں جھوٹ کے ماہر سیاستدانوں نے از خود گھڑی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے سیاسی مخالفین مسلم لیگ ن کی حکومت کے 4سالہ بے مثال کامیابیوں سے خوفزدہ ہیں اورانہیں ڈر ہے کہ توانائی بحران کے خاتمے سے ان کی سیاست کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ لوٹ مار اوردھرنوں کے ذریعے قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والوں کی سیاست کا 2018ء کے انتخابات میں پھر دھڑن تختہ ہوگا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      مریم محمود یوئیفا ویمنز چیمپئنز لیگ میں کھیلنے والی پہلی پاکستانی خاتون فٹبالر بن کر تاریخ رقم کر گئیں

      انعم عزیر نے پاکستان کی پہلی 100 کلومیٹر ماؤنٹین ٹرائل میراتھن جیت کر تاریخ رقم کر دی

      پاکستان میں سونے کی قیمت بڑھ کر 4 لاکھ 27 ہزار روپے تک پہنچ گئی

      تازہ ترین

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.