کابل (شوبز ڈیسک) نامورافغانی گلوکارہ اور نغمہ نگارآریانا سید کے افغانستان کے یوم آزادی کے موقع پر کنسرٹ کرنے کے اعلان نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچادیا اور کچھ لوگوں کی جانب سے ان کے کنسرٹ پر بم دھماکا کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ ہرسال 19اگست کو افغانستان کا یوم آزادی منایا جاتا ہے اس موقع پر مشہورافغانی گلوکارہ آریانا سید نے کنسرٹ کرنے کا اعلان کیا ہے تاہم ان کے اس اعلان سے لوگ خوش نہیں ہیں ،سوشل میڈیا پر ان کے اس اعلان کی سخت مذمت کی جارہی ہے۔ آریانا سید نے گزشتہ روز فیس بک پر اپنی پرفارمنس کی ویڈیو جاری کی جس میں وہ وطن سے محبت پر مبنی گانا گاتی نظر آئیں، ویڈیو کے ساتھ ہی انہوں نے یوم آزادی کے موقع پر کنسرٹ کرنے کا اعلان کیا تاہم اس ویڈیو کو لوگوں کی جانب سے زیادہ پسند نہیں کیا گیا جب کہ کچھ لوگوں نے ان کی بے عزتی کرتے ہوئے دھمکی دی کہ اگر آریانا نے ایسا کیا تو ان کے کنسرٹ میں خود کش بم دھماکا بھی ہوسکتا ہے۔ بعض افراد نے گلوکارہ سے نفرت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ملک چھوڑ کر جانے کیلئے کہہ دیا۔جب کہ کچھ صارفین نے ان کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں آپ کا یہ کنسرٹ غلط سوچ رکھنے والوں کیلئے ہے، ایک خاتون نے آریانا کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا کنسرٹ خیریت سے گزر جائے خدا آپ کے ساتھ ہے۔دوسری جانب آریانا سید نے اپنے اعلان پر ڈٹے ہوئے کہا کہ اس کنسرٹ سے ہونے والی آمدنی جنگ سے متاثرہ افراد پر خرچ کی جائے۔
بریکنگ نیوز
- پاکستان میں سونا سستا، قیمت 4.2 لاکھ روپے کی سطح پر آ گئی
- لاہور کے سوزو واٹر پارک میں 9 سالہ بچی جاں بحق
- مارکیٹ میں خوف و ہراس، پی ایس ایکس کو کئی ماہ کی شدید ترین مندی کا سامنا
- تحقیق میں انکشاف: ویڈیو گیمز کھیلنا دماغی صحت کو بہتر بنا سکتا ہے
- روپے پر دباؤ برقرار، پاؤنڈ 360 اور یورو 315 روپے تک پہنچ گی
- صنعا ایئرپورٹ پر حملے کے بعد حوثیوں کا سعودی عرب پر میزائل حملہ
- ایف بی آئی چیف کاش پٹیل کی محسن نقوی سے ملاقات، پاک -امریکہ تعاون کو اہم قرار دیا
- ایشین جوجِتسو چیمپئن شپ پاکستان کی شاندار کارکردگی ،2 گولڈ اور 2 سلور میڈلز حاصل کر لیے
- ایرانی میزائل حملوں میں امارات کے دو تیل بردارجہاز متاثر، ایک بھارتی جاں بحق
- فرانس نے شدید گرمی کی لہر کے باعث جوہری ری ایکٹرز بند کر دیے
- فیلڈ مارشل عاصم منیر کو انقرہ میں ترکی کا اعلیٰ ترین سروس اعزاز سے نوازا گیا
- 21 سال بعد 2005 زلزلے میں لاپتہ بچے کی لاش برآمد
- کیلیان ایمباپے کا نیا ریکارڈ، 20 ورلڈ کپ گولز تک تیز ترین رسائی
- غزہ میں اسرائیلی حملے: 3 فلسطینی جاں بحق، 15 زخمی
- ایران نے آبنائے ہرمز میں تصادم کے بعد عملہ بچا لیا
- ٹرمپ: آبنائے ہرمز ایران کے ساتھ یا بغیر بھی کھلی رہے گی
- بحرین میں نیا فضائی حملے کا الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت
- یو اے ای میں امریکی سفارتخانے اور قونصلر سروسز 13 تا 15 جولائی تک معطل
- حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا
- راول ڈیم میں سینکڑوں مچھلیاں مردہ پائی گئیں
