ممبئی(شوبزڈیسک )بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار کرن جوہر نے سوشل میڈیا اسٹار پریا پرکاش کے لیے بالی ووڈ کی راہ ہموار کردی۔آنکھوں سے اشارے کرنے اور پرکشش اداو¿ں پر مبنی ویڈیو کلپ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی ملیالم فلم انڈسٹری کی 18 سالہ اداکارہ پریا پرکاش کے دنیا بھر میں مداح موجود ہیں جو ا±ن کی ویڈیو کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔چند سیکنڈ کی ویڈیو کی وجہ سے پہچانی جانے والی پریا پرکاش نے اب بالی ووڈ اداکاراو¿ں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایت کار اور فلم ساز…
Author: Daily Khabrain
ممبئی (شوبزڈ یسک ) بالی وڈ اداکار انیل کپور اور ان کی صاحبزادی سونم کپور کی آنے والی فلم ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا کا شادی سیزن میں دھمال مچانے والا گانا گڑ نال عشق میٹھا ریلیز کردیا گیا، جس میں باپ اور بیٹی کی جوڑی نے زبردست رقص کیا ہے۔گڑ نال عشق میٹھا دراصل 90 کی دہائی کا مقبول گانا ہے جسے گلوکار ملکیت سنگھ کی آواز میں پیش کیا گیا تھا، جس کی ویڈیو میں ملائکا اروڑا اور جاس اروڑا پرفارمنس دکھاتے نظر آئے تھے۔اب اس گانے کا ریمکس بنایا گیا ہے، جس کی شاعری گرپیت…
لاہور (مدثر نواب) سپریم کورٹ کے موجودہ ججز میں سے 8 ججز 65 سال کی عمر پوری ہونے کے باعث چیف جسٹس آف پاکستان کے منصب پر فائز ہونے سے پہلے ہی بطور جج ریٹائرڈ ہو جائیں گے جبکہ 8 ججز چیف جسٹس کا منصب سنبھال کرریٹائرڈ ہوں گے۔2019سے2030 تک چیف جسٹس کامنصب سنبھالنے والے ججز میں4 کاتعلق پنجاب، 2 کا سندھ اور ایک ایک فاضل جج کاتعلق خیبرپی کے اوربلوچستان سے ہے، چیف جسٹس میاں ثاقب نثارکی ریٹائرمنٹ کے بعد18 جنوری2019 کو ڈیرہ غازی خان کی دھرتی کا سپوت جسٹس آصف سعید خان کھوسہ چیف جسٹس کے عہدے کاحلف…
ممبئی (شوبزڈیسک ) بالی ووڈ کی دھماکہ دار فلم کک کے سیکوئل میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ جیکولین فرنانڈس کو فلم کے سیکوئل سے ہی کک آﺅٹ کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ساجد ناڈیاڈ والا کے بینر تلے بننے والی فلم کک کے سیکوئل میں سلمان خان کے مد مقابل معروف اداکارہ دیشا پٹانی مرکزی کردار ادا کریں گی۔ کہا جارہا ہے کہ دیشا پٹانی فلم میں رسیوں پر جھولنے والی فنکارہ کا کردار ادا کریں گی جب کہ سلمان موٹر بائیک پر کرتب دکھانے والے ڈیئر ڈیول کا کردار نبھائیں گے۔ فلم کی شوٹنگ رواں سال…
اسلام آباد(اے پی پی) پنجاب کے کیوئسٹ شیخ محمد مدثر نے جوبلی انشورنس چوتھی قومی جونیئر انڈر 18 سنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا، انہوں نے فیصلہ کن معرکے میں محمد نسیم اختر کو بیسٹ آف نائن فریمز میں کانٹے دار مقابلے کے بعد 5-4 فریمز سے شکست دے کر رواں سال چین میں شیڈول آئی بی ایس ایف ورلڈ انڈر 18 سنوکر چیمپئن شپ کیلئے بھی کوالیفائی کر لیا۔ منگل کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس، سنوکر ہال اسلام آباد میں منعقدہ چیمپئن شپ کے فائنل میں شیخ محمد مدثر اور نسیم اختر کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو آیا…
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) دفاعی تجزیہ کار عبداللہ گل نے کہا کہ سعودی عرب میں بنائی گئی اتحادی فوج کے کوئی خدوخال سامنے نہیں آئے کوئی ہیڈ کوارٹر بنا نہ وردی طے ہوئے۔ جنرل راحیل شریف نے پاکستان میں دہشتگردی کیخلاف کامیاب جنگ کی ان کی پاکستان سمیت دنیا بھر میں عزت ہے۔ اگر سعودی عرب میں معاملات آگے نہیں بڑھ رہے تو انہیں وہاں رہنے کے بجائے کنارہ کشی اختیار کرلینی چاہئے۔ اتحادی فوج کا مسئلہ کشمیر، روہنگیا یا یمنکے حوالے سے بھی کوئی کردار سامنے نہیں آیا راحیل شریف کو صرف نوکری کی خاطر وہاں رہ کر وقت ضائع…
ڈھاکہ(آئی این پی) پاکستانی آ ل راونڈر شاہد خان آفریدی پروفیشنل کرکٹ میں 900میچز کھیلنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں ۔38سالہ شاہد آفریدی نے یہ اعزاز بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے دوران حاصل کیا۔، سابق قومی کپتان اب تک900میچز میں 24.76کی اوسط سے 20633رنز سکور کرچکے ہیں جن میں 21سنچریاں اور98نصف سنچریاں شامل ہیں جب کہ28.68کی اوسط سے 1088 شکار بھی ان کے نام ہیں ، وہ اب تک پروفیشنل کرکٹ میں 800سے زیادہ چھکے بھی لگا چکے ہیں ،انہیں 21مرتبہ میچ میں پانچ یا اس سے زیادہ شکار کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے اور316کیچز بھی تھام…
لاہور(آئی این پی) پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے لیے کاﺅنٹ ڈاﺅن شروع ہوگیاجبکہ میچز کے ٹکٹس کی آن لائن فروخت کاآغازکردیاگیا۔پی ایس ایل 4کے لیے آن لائن ٹکٹوں کو مختلف مراحل میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے، پہلے مرحلے میں شارجہ اور ابوظہبی میں منعقدہ 7میچز کی ٹکٹس فروخت کی جارہی ہیں۔آن لائن بکنگ کے لیے دستیاب ٹکٹوں کی قیمت 20، 30، 65اور 100درہم مقرر کی گئی ہے۔دوسرے مرحلے میں دبئی، لاہور اور کراچی میں منعقدہ میچز کے ٹکٹس فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے جس کا اعلان بعد میں ہوگا۔14فروری سے شروع ہونے والے…
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پرو لیگ کے لیے حکومت سے 12 کروڑ روپے مانگ لئے۔ ایسوسی ایٹس سیکریٹری پی ایچ ایف ایاز محمود کا کہنا ہے کہ 20 جنوری تک فنڈز جاری نہ کیے گئے تو نئے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا کانفرنس کرتے ہوئے ایاز محمود نے کہا کہ دو روز قبل فہمیدہ مرزا نے کہا کہ ہمیں 27 کروڑ دیے جبکہ اصل صورتحال یہ ہے کہ ساڑھے تین سال میں ہمیں صرف32 کروڑ کی گرانٹ ملی، وزیر اعلی سندھ سے 22 کروڑ کی گرانٹ آئی،وزیر اعلی پنجاب نے 20 لاکھ…
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق فرسٹ کلاس کرکٹر طاہرشاہ نے کہا ہے کہ آئندہ ورلڈ کپ کے لئے نیوزی لینڈ،ساﺅتھ افریقہ اور بھارت کو مضبوط ٹیمیں ہیں۔ہمیں تو اب تک یہی نہیں پتہ ہماری ورلڈ کپ کی ٹیم کیا ہو گی ہمارا پلان کیا ہو گا۔چینل فائیو کے پروگرام گگللی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم ون ڈے کے لئے اتنی تگڑی نہیں پچاس اوور کھیلنا مسئلہ بن جاتا ہے۔ پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے سب فاسٹ باﺅلرز ٹیپ بال کھیلتے رہے ہیں ایکشن سے اس کا بخوبی پتہ چل جاتا ہے۔ ڈومیسٹک کرکٹ کی جانب توجہ…