اسلام آباد (ویب ڈیسک ) اداکارہ عائشہ عمرنے ترک اداکارہ ارسا بیلجک سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ڈرامہ سیریل’’ارطغرل غازی‘‘ میں حلیمہ کاکردار نبھانے والی ترک اداکارہ ارسا بیلجک کے نام پیغام میں کہا کہ وہ ان کی مداح ہیں اور انہیں ان کی پاکستان آمد کا بے صبری سے انتطار ہے کیونکہ وہ ان سے ملنا چاہتی ہیں۔
Author: Daily Khabrain
کوئی بھارتی فوجی ہمارے قبضے میں نہیں ہے‘ نظربندی کی تصدیق نہیں کی . لیجیان ژاﺅ بیجنگ(ویب ڈیسک ) چین نے اعلان کیا ہے کہ پوری گلوان وادی ہمارے دائرہ اختیار میں ہے اس وقت کوئی بھارتی فوجی ہمارے قبضے میں نہیں ہے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لیجیان ژاﺅ نے کہا جہاں تک میرا علم ہے اس وقت چین کی تحویل میں کوئی بھارتی فوجی موجود نہیں ہے‘ انہوں نے بھارتی فوجیوں کی نظربندی کی تصدیق نہیں کی جبکہ بھارتی ذرائع ابلاغ نے الزام عائد کیا کہ 15 اور 16 جون کی درمیانی شب کو ہونے والی پرتشدد جھڑپ کے بعد چین نے 4بھارتی افسروں اور 6 جوانوں کو اپنے قبضے میں لے لیا تھا،…
پیسر نے خود کو گھر پر آئسولیٹ کر لیا ہے: بنگلادیشی میڈیا لڈھاکہ (ویب ٖڈیسک ) بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مشرفی مرتضی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ۔ بنگلادیش میڈیا کے مطابق 36 سالہ مشرفی مرتضی نے خود کو گھر پر آئسولیٹ کر لیا ہے۔ یاد رہے کہ بنگلہ دیش میں نئے کورونا وائرس کے پہلے تین کیسز کی تصدیق مارچ میں ہوئی تھی۔ اس کے بعد سے اب تک وہاں 88 ہزار سے زائد شہری اس مہلک وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں جب کہ یہی وائرس تیرہ جون تک 1100 سے زائد بنگلہ دیشی باشندوں کی جان لے چکا تھا۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس پہلی مرتبہ…
لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے شعیب ملک کو دورہ انگلینڈ کے لیے خصوصی چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے لہذا شعیب ملک 24 جولائی کو پاکستان کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ میں جوائن کریں گے۔ اس سے قبل وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ وقت گزاریں گے۔ وہ گذشتہ پانچ ماہ سے اپنے اہل خانہ سے نہیں مل پائے۔کورونا وائرس کے سبب بین الاقوامی سفری پابندیوں کے پیش نظر قومی کرکٹر کی اہلیہ ثانیہ مرزا اور ان کے بیٹے ازہان مرزا ملک بھارت جبکہ شعیب ملک سیالکوٹ میں مقیم ہیں۔سفری پابندیوں سے قبل شعیب ملک ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے میں مصروف تھے۔ 20 فروری…
محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان کے بیشتر علاقوں میں دن کے وقت شام کا سماں ہو جائے گا اور اس بار سورج گرہن 26 دسمبر 2019 کے مقابلے زیادہ گہرا ہو گا۔ محکمہ موسیات کا کہنا ہے کہ سورج گرہن بلوچستان کے ساحلی علاقوں، شمالی سندھ اور جنوبی پنجاب میں دیکھا جا سکے گا۔ کراچی میں سورج گرہن کی شروعات کل صبح 9 بج کر 29 منٹ سے ہوگی جب کہ سورج گرہن کا کراچی میں اختتام دوپہر 12 بج کر 36 منٹ پر ہو گا۔ لاہور میں سورج گرہن کی ابتداء صبح 9 بج کر 8 منٹ پر ہوگی…
اسلام آباد : وفاقی حکومت نے ملک میں پیٹرول کے مصنوعی بحران کی تحقیقات کیلئے کمیٹی بنادی ، گزشتہ روزکابینہ اجلاس میں وزیراعظم نے پیٹرول بحران کا سخت نوٹس لیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں پیٹرول کامصنوعی بحران کی تحقیقات کیلئے وفاقی حکومت نے کمیٹی بنادی ہے، تحقیقاتی کمیٹی نے3کمپنیوں کےسی ای اوز کو کل طلب کرلیا، طلب کئے جانے والوں میں ہیسکول،شیل اورگوآئل کمپنی کےسی اوز شامل ہیں۔ تحقیقاتی کمیٹی پیٹرول کی ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ کی تحقیقات اور آئل کمپنیوں کےموجودہ ذخائرکی جانچ پڑتال کرے گی۔ معاون خصوصی ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ پیٹرول…
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ بین الاقوامی پروازوں کے لیے کل سے فضائی حدود جزوی طور کھول دی جائے گی۔ عمران خان نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ یہ اقدام خصوصی طورپر ہمارے اوور سیز ورکرز کے لیے اٹھایا جا رہاہے۔ نہو ں نے مزید کہا کہ واپس آنے والے اوور سیز پاکستانیوں کو حکومت ہر طرح سے سہولت فراہم کرے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ عالمی وبا کے دوران سمندر پار پاکستانیوں نے سب سے زیادہ مشکلات برداشت کیں۔ خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر کے ممالک نے اپنا فضائی آپریشن بند…
سلام آباد پولیس نے ایک مرتبہ پھر امریکی شہری سنتھیا رچی کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے معذرت کرلی۔ تھانہ بنی گالہ پولیس کی جانب سے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سنتھیا امریکی شہری ہے جس نے بذریعہ ٹوئٹ کمنٹس کیے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اگر سنتھیا رچی کے خلاف کارروائی مقصود ہے تو ایف آئی اے سائبر کرائم برانچ سے رجوع کیا جائے۔ یال رہے کہ اس سے پہلے پولیس نے رحمان ملک کے خلاف امریکی شہری سنتھیا رچی کی درخواست مسترد کرکے انہیں بری الذمہ قرار دیا…
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ بین الاقوامی پروازوں کے لیے کل سے فضائی حدود جزوی طور کھول دی جائے گی۔ عمران خان نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ یہ اقدام خصوصی طورپر ہمارے اوور سیز ورکرز کے لیے اٹھایا جا رہاہے۔ انہو ں نے مزید کہا کہ واپس آنے والے اوور سیز پاکستانیوں کو حکومت ہر طرح سے سہولت فراہم کرے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ عالمی وبا کے دوران سمندر پار پاکستانیوں نے سب سے زیادہ مشکلات برداشت کیں۔ خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر کے ممالک نے اپنا فضائی آپریشن بند…
اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید خان کا کہنا ہے کہ حکومت اپنے مضبوط اتحادیوں اور دوستوں کے خلاف بھی شوگر اسکینڈل کی تحقیقات کر رہی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں شوگرملزکیس میں چینی انکوائری رپورٹ کےخلاف دائردرخواست پر سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ کر رہے ہیں۔ اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ یہ کہنا غلط ہےکہ انکوائری کمیشن سیاسی مخالفین سے انتقام کے لیے بنایا گیا، انکوائری تو حکومت کے اپنے مضبوط اتحادیوں اور دوستوں کے خلاف بھی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے دوستوں اور اتحادیوں کے…
