اسلام آباد:(ویب ڈیسک) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے جے یو آئی سربراہ، صدر پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ حکومت کو تاریخی بحران ورثے میں ملے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ پارلیمان نے پاکستان کی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے قانون سازی کی ہے، ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔ جے یو آئی کے سربراہ نے سپیکر قومی اسمبلی راجہ…
Author: Khabrain News
لاہور :(ویب ڈیسک)پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 193 رنز کا ہدف دے دیا۔ لاہور میں کھیلے جا رہے میچ میں کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ گرین شرٹس نے گزشتہ روز بھی نیوزی لینڈ کو 88 رنز سے شکست دی تھی۔
اسلام آباد :(ویب ڈیسک) انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران 8 دہشت گرد ہلاک جبکہ فرائض کی ادائیگی میں 2 جوان وطن عزیز پر قربان ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کیخلاف آپریشن جنوبی وزیرستان کے علاقے زرملان میں کیا، دوران آپریشن سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے، ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود…
اسلام آباد :(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور سڑک حادثہ میں جاں بحق ہوگئے۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق مولانا عبدالشکور میریٹ سے سیکرٹریٹ چوک کی طرف جارہے تھے تو ہائی لکس ریوو (جس میں 5 افراد سوار تھے) نے مولانا عبدالشکور کی گاڑی کو ٹکر ماری۔ پولیس نے بتایا کہ مولانا عبدالشکور کو زخمی حالت میں پولی کلینک اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔
کراچی:(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے صوبائی صدر علی زیدی کی گرفتاری پر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ابراہیم حیدری تھانے کے باہر احتجاج کیا۔ پر امن احتجاج میں پی ٹی آئی کراچی کے عہدیداروں اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، مظاہرین نے سندھ حکومت کیخلاف نعرے بازی کی اور سابق وفاقی وزیر علی زیدی کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے کہا کہ علی زیدی پر دائر جعلی مقدمہ حکومت کی بدنیتی، فرعونیت کی زندہ مثال ہے، پی ٹی آئی رہنما کی ہائی تک پر امن احتجاج جاری رہے گا۔
لاہور :(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کی اوپننگ جوڑی بابر اعظم اور محمد رضوان نے ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا۔ لاہور میں نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں رضوان اور بابر نے ایک اور 50 پلس پارٹنر شپ قائم کی۔ یہ بابر اور رضوان کی مجموعی طور پر 19 ویں ففٹی پلس شراکت داری ہے جو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ورلڈ ریکارڈ ہے۔
کراچی:(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی کی گرفتاری پر ان کی بیٹی نے رد عمل دیتے ہوئے ویڈیو پیغام جاری کر دیا۔ ویڈیو پیغام میں ساشے علی زیدی نے کہا کہ مجھے اپنے والد پر فخر ہے، میرے والد نے پاکستان کی پوری ایمانداری سے خدمت کی، میرے والد نے ہمیشہ ہمیں بھی ایمانداری کی تلقین کی اور صحیح غلط کا فرق سمجھایا۔ ساشے علی زیدی نے کہا کہ ہم سید ہیں، ہماری رگوں میں سید خون ہے، ہم حلال ہی کھاتے ہیں، ہم ہمیشہ پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری کے لئے کھڑے ہو تے…
لاہور:(ویب ڈیسک) پنجاب کی نگران حکومت آئینی مشکلات سے دوچار ہو گئی، پنجاب کی نگران حکومت کی 90 روزہ آئینی مدت مکمل ہونے کے بعد تحریک انصاف نے صدر مملکت کو خط لکھنے کا فیصلہ کر لیا۔ خط تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر فواد چودھری صدر مملکت عارف علوی کو بھجوائیں گے، فواد چودھری کا کہنا ہے کہ پنجاب میں الیکشن کمیشن نے محسن رضا نقوی کی نگران حکومت عام انتخابات کے انعقاد کیلئے قائم کی تھی۔ فواد چودھری نے کہا کہ محسن رضا نقوی کی نگران حکومت کی آئینی مدت 22 اپریل کو مکمل ہو جائے گی، صدر…
لاہور:(ویب ڈیسک) ملک میں جاری سیاسی تناؤ کم کرنے کیلئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے لاہور میں موجود وزیر اعظم شہباز شریف اور سابق وزیر اعظم عمران خان سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف سے امیر جماعت اسلامی کی سربراہی میں 3 رکنی وفد نے ملاقات کی، اس موقع پر لیاقت بلوچ، امیر العظیم، وفاقی وزرا ایاز صادق اور خواجہ سعد رفیق بھی موجود تھے، ملاقات کے دوران شہباز شریف اور سراج الحق نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے گفتگو کرتے ہوئے سراج…
لاہور:(ویب ڈیسک) چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی چیئر پرسن سارہ احمد نے بچوں میں شاندار عید گفٹس تقسیم کئے، تحائف ملنے پر بچوں کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ تھا۔ چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے لاہور بیورو آفس میں افطاری کے وقت خصوصی تقریب کا اہتمام کیا، چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں مقیم بچے تقریب کے مہمانان خاص تھے۔ افطاری میں بچوں نے مزے مزے کے کھانے کھائے، جس کے بعد چیئرپرسن سارہ احمد نے بچوں میں عید گفٹس تقسیم کئے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سارہ احمد نے کہا کہ بیورو میں بچوں کو گھر جیسا ماحول فراہم…
