Author: Khabrain News

امریکا :(ویب ڈیسک)امریکا کی ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا کی جیل میں قید ایک شخص کو کھٹمل اور دیگر کیڑے مکوڑے زندہ کھا گئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق مرنے والے شخص کے اہلخانہ نے عدالت میں کیس دائر کردیا ہے اور وکیل نے اسے غیر انسانی عمل قرار دیا ہے۔ پولیس کے مطابق 35 سالہ LaShawn Thompson کو گزشتہ سال 12 جون کو اٹلانٹا میں معمولی جرم کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا اور اسے ابھی تک سزا نہیں سنائی گئی تھی۔ رپورٹس کے مطابق ملزم کو فلٹن کاؤنٹی جیل کے نفسیاتی ونگ میں رکھا گیا تھا جب…

Read More

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھی جائیں یا عالمی تناظر میں 8 روپے فی لیٹر تک اضافہ کیا جائے، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے تجاویز حکومت کو بھجوا دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اوگرا نے ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے اور پٹرول کی قیمت میں 5 روپے تک اضافے کی تجویز دی ہے جبکہ دوسری تجویز میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا کہا گیا ہے۔ وزیر خزانہ اوگرا کی سفارشات پر وزیراعظم سے مشاورت کریں گے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ آج کیا جائے گا، آئندہ 15 دن کیلئے…

Read More

لاہور:(ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد امیر جماعت اسلامی سراج الحق زمان پارک پہنچ گئے۔ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بڑھتے ہوئے سیاسی تناؤ کو کم کرنے کیلئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی سربراہی میں وفد مفاہمت کا پیغام لے کر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کیلئے ان کی رہائش گاہ پہنچا، وفد میں لیاقت بلوچ اور امیر العظیم بھی شامل تھے۔ جماعت اسلامی کے وفد نے سابق وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی، اس دوران موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، سراج الحق نے چیئرمین پی ٹی آئی…

Read More

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کو پاکستان کی سیاست کا غیر ضروری عنصر سمجھتا ہوں ایسے شخص سے مذاکرات نہیں کریں گے، اس کی مہنگائی کو ہم بھگت رہے ہیں اور اسی مہنگائی کو وہ ہمارے خلاف استعمال کر رہا ہے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ 2018 کے انتخابات میں دھاندلی ہوئی، زلمے خلیل زاد بھی عمران خان کو سپورٹ کر رہا ہے، سپریم کورٹ تضادات کا شکار ہے،…

Read More

کوئٹہ:(ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بلٹ اور بم پروف گاڑی استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے کابینہ اراکین اور اعلیٰ سول اور پولیس افسران کو بھی بلٹ پروف گاڑیاں استعمال نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے تمام سرکاری بلٹ پروف اور بم پروف گاڑیوں کو فوری طور پر پارک کرنے کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو اپنی جان بہت عزیز ہے تو وہ اپنے سکواڈ اور ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں کو بھی بلٹ پروف گاڑی کی سہولت فراہم کرے۔ میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ ہم…

Read More

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ سوڈان میں پاکستانیوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے ہمارا مشن رابطے میں ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم سوڈان میں سکیورٹی کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، خرطوم سوڈان میں ایک ہزار کے قریب پاکستانی ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانیوں کی حفاظت کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے جس کے لیے ہمارا مشن رابطے میں ہے۔ واضح رہے کہ خرطوم میں سوڈانی آرمی ہیڈ کوارٹرز اور وزارت دفاع کے آفس کے قریب فائرنگ ہوئی، سوڈان کے صدارتی محل کے قریب بھی…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی کو گرفتار کر لیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ سادہ لباس اہلکار پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی کو پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کے دفتر سے اپنے ساتھ لے گئے۔ ذرائع کے مطابق علی زیدی کو گرفتاری کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا، کراچی پولیس کے اہلکار بھی ساتھ تھے۔

Read More

کراچی : (ویب ڈیسک) ساتویں مردم شماری پورے زور و شور سے جاری ہے،5روزہ توسیع کےدوران کراچی کی آبادی میں12لاکھ کااضافہ ہوگیا۔ ڈائریکٹرادارہ شماریات سندھ کے مطابق 5دن کےدوران سندھ کی آبادی4کروڑ83لاکھ سے5کروڑ43لاکھ ہوگئی۔ کراچی ڈویژن کی آبادی اب تک ایک کروڑ50لاکھ سے زائدہے،حیدرآبادڈویژن کی آبادی ایک کروڑ9 لاکھ سےایک کروڑ12لاکھ ہوگئی۔ لاڑکانہ کی آبادی74لاکھ اورمیرپورخاص کی48لاکھ سےزائدہے،شہید بینظیرآبادڈویژن کی آبادی57لاکھ سےزائد نفوس پرمشتمل ہے ،سکھرڈویژن کی آبادی 60 لاکھ سے زائد نفوس پر مشتمل ہے،ڈائریکٹر ادارہ شماریات سندھ

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان پاکستان میں دس ارب ڈالر تک سرمایہ کاری میں اضافے کے خواہشمند ہیں۔ العربیہ اردو کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے یہ بات وزیر اعظم کے معاون خصوصی محمد جواد سہراب ملک کو ملاقات کے دوران کہی۔ سعودی سفیر نے اس عزم کااعادہ کیا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آئندہ چند برسوں کے دوران پاکستان میں توانائی اورانفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں دس ارب ڈالر تک سرمایہ کاری میں اضافے کے خواہاں ہیں۔ ملاقات کے دوران جواد…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) سابق چیئرمین وزیر اعلیٰ شکایات سیل اور چودھری پرویز الہٰی کے قریبی ساتھی زبیر احمد خان کو 38 روز بازیاب کرا لیا گیا۔ سابق چیئرمین وزیر اعلیٰ شکایات سیل زبیر احمد خان کو 38 دن پہلے ان کے گھر کے باہر سے اغوا کیا گیا تھا، لاہور ہائیکورٹ پنڈی بینچ میں جسٹس چودھری عبدالعزیز نے وزارت دفاع کو اغوا شدہ افراد کو 17 اپریل تک بازیاب کرنے کا حکم جاری کر رکھا تھا۔ زبیر احمد خان کو کل اینٹی کرپشن کے حوالے کر کے ایک جھوٹا پرچہ درج کیا گیا، اینٹی کرپشن کی عدالت میں ان کے…

Read More