Author: Khabrain News

لاہور: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ قانون سازی کا حق ہم کسی اور کو نہیں دیں گے۔ پنجاب بار کونسل میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ وکلا برادری کو تقسیم کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہوگی، پنجاب بار کونسل نے وکلا برادری کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کیے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ پریکٹس اور پروسیجر بل پر قانون سازی بار کا دیرینہ مطالبہ تھا، وکلا کا ساتھ دینے پرشکریہ ادا کرتا ہوں۔ وفاقی وزیر…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف سے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی سربراہی میں 3 رکنی وفد نے ملاقات کی۔ لاہور میں ہونے والی ملاقات میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے موقع پر وفاقی وزیر برائے اکنامک افیئرز ڈویژن سردار ایاز صادق اور وفاقی وزیر ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق بھی موجود تھے۔

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی سے سابق وفاقی وزیر سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے ملاقات کی۔ ملاقات کرنے والوں میں سابق وفاقی وزیر چودھری وجاہت حسین، سابق ایم این اے آفتاب احمد خان کھچی، ایم این اے اورنگزیب خان کھچی، سابق صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی، شہزاد خان کھچی، سید محمد سلیم ، سید محمد احمد، سید منان شاہ اور چودھری عبدالرؤف شامل تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے حکومتی بل سے ساری ہوا نکال دی ہے، حکومت…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سوڈان میں جاری ہنگاموں کے پیش نظر پاکستانی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کی حفاظت کیلئے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ پاکستانی سفیر میر بہروز ریگی نے کہا ہے کہ خرطوم اور اس کے آس پاس ایک ہزار سے زائد پاکستانی شہری موجود ہیں، سفارتخانہ پاکستانیوں سے رابطے میں ہیں۔ میر بہروز کا مزید کہنا ہے کہ پاکستانی شہریوں سے درخواست ہے کہ اپنے گھروں اور محفوظ مقام پر رہیں جبکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال میں پاکستانی سفارتخانے سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سینئر قانون دان حامد خان نے کہا ہے کہ آئین کی بہت غلط تشریح کی جارہی ہے۔ لاہور میں گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئین میں کہیں نہیں لکھا کہ تمام الیکشن ایک ساتھ ہی ہونے ہیں۔ بھارت میں سال بھر صوبائی اسمبلی کے الیکشنز ہوتے ہیں ،ملک کے ہر ادارے کا بنیادی فرض ہے کہ وہ آئین پر عملدرآمدکرے۔ تمام ادارے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرنے کے پابند ہیں،بطور وکیل ہماری سب سے بڑی ذمہ داری ہے کہ آئین کا تحفظ کریں۔

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پیپلزپارٹی کے رہنمااور معروف قانون دان اعتزاز احسن نے کہاہے کہ تمام قوم اس وقت عجیب تذبذب میں مبتلا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ پاکستان قائد اعظم کا پاکستان نہیں ہوسکتا،ہمارے ملک اور تمام اداروں میں قابلیت موجود ہے۔ اعتزاز احسن کا کہناتھاکہ ہر کوئی محب وطن پاکستانی ملک کی ترقی چاہتا ہے،آئین کی بالادستی اور عدلیہ کی آزادی پر سب اکٹھے ہیں۔ ہم اپنی اگلی 4نسلوں کے پیسے لیکربھی کھاگئے ہیں،انہوں نے کہا کہ کئی ہفتوں سے کہہ رہا ہوں کہ عدلیہ میں بہت بڑی دراڑ آگئی ہے۔ عالم یہ ہوگیا ہے کہ…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد پولیس نے عمران خان کے خلاف درج مقدمے میں جے آئی ٹی تشکیل دے دی ہے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز سید شہزاد ندیم بخاری اسپیشل جے آئی ٹی کے کنونیئر مقرر کئے گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے نمائندے بھی جے آئی ٹی کے ممبر ہوں گے۔ اسلام آباد پولیس قانون کی عملداری کے لئے کوشاں ہے،اسلام آباد پولیس کے افسران کیخلاف پروپیگنڈا ایک منظم منصوبے کا حصہ ہے۔

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) اسٹیٹ بینک نے عیدالفطر کے موقع پر بینکوں کی چھٹیوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق تمام بینک 21 اپریل سے 25 اپریل تک بند رہیں گے،5روز تک بینکوں میں کاروباربند رہے گا۔ واضح رہے کہ ماہرین فلکیات کے مطابق پاکستان میں 22 اپریل بروز ہفتہ کو عید ہونے کا امکان ظاہر کیاگیا ہے اور وفاقی حکومت نے 21 اپریل سے 25 اپریل تک چھٹیوں کااعلان کیا ہے۔

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے فواد چودھری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پہلے فیصلہ کرلیں کہ رونا ہے یا انقلاب لانا ہے۔ کفن باندھنے سے پہلے کالا کنستر تو منہ سے اتاریں،طلال چودھری کامزید کہناتھاکہ پہلے فیصلہ کرلیں کہ قبل از انقلاب ضمانت کرانی ہے کہ بعد از انقلاب ضمانت؟ لیگی رہنما نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیسا انقلاب ہے کہ آپ ضمانت پارک کے اندر نہیں جا سکتے، عمران نیازی ضمانت پارک کے بنکر سے باہر نہیں آ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی توڑنے سے پہلے آئین…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا میچ آج رات 9 بجے کھیلا جائے گا۔ پاکستان نے پانچ میچوں کی سیریز میں ایک میچ جیت کرنیوزی لینڈپر دھاک بٹھادی ہے، گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں ساری کیوی ٹیم94 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ پاکستان نے یہ میچ 88 رنز سے جیتا، سیریز کا تیسرا میچ 17 اپریل کو قذافی سٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔

Read More