لاہور:(ویب ڈیسک) صاحبزادہ حامد رضا کے ہمراہ علمائے کرام اور مفتیان عظام پر مشتمل 35 رکنی وفد نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی، اس دوران حکمران اتحاد کی جانب سے سیاسی مخالفین کیخلاف گھٹیا اور اخلاقی معیار سے گری ہوئی مہم کی شدید مذمت کی گئی۔ اس موقع پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے سماجی انصاف، قانون کی حکمرانی اور ریاستِ مدینہ کے حوالے سے تصورات پر تفصیلی تبادلۂ خیال، علما نے سابق وزیر اعظم اور ان کی اہلیہ کے خلاف بے ہودہ مقدمہ بازی کی بھی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی۔ ملاقات میں تحریک انصاف…
Author: Khabrain News
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) بھارت نے بھارتی غیر قانونی زیر تسلط مقبوضہ جموں و کشمیر میں حال ہی میں جی 20 گروپ کے آئندہ اجلاسوں کی ایک فہرست جاری کی ہے جن کی وہ بطور صدر میزبانی کرے گا جو بھارت کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں جعلی طور پر معمول کے حالات کا ڈرامہ رچانے کی بھونڈی کوشش ہے، مسلم اکثریتی وادی کشمیر میں نئی دہلی کے خلاف عوام کا غصہ بدستور برقرار ہے۔ فارن پالیسی کے ہفتہ وار جنوبی ایشیا بریف میں مائیکل کوگل مین لکھتے ہیں کہ احتجاج کے حق اور آزادی اظہار پر مسلسل کریک ڈاؤن کے…
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کی جانب سے استعفی کے مطالبے پر وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک کا بھی ردعمل سامنے آ گیا۔ وزیر مملکت ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ میرے استعفیٰ کا مطالبہ پیپلز پارٹی کی جانب سے نہیں ہوا، یہ کسی فرد واحد کی خواہش ہو سکتی ہے، جس کے گھر گیس نہیں جا رہی شاید اس نے استعفیٰ مانگا ہو، میرے دوست ہیں سارے، میں ان سے ملوں گا، اگر کسی کو میرا استعفیٰ چاہیے تو باضاطہ طور پر مانگے، جس کو میرا استعفی چاہیے وزیر اعظم کو بتائے۔ وزیر مملکت برائے پٹرولیم ڈاکٹر…
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے معاون خصوصی جواد سہراب ملک نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران معاون خصوصی نے وزیر اعظم شہاز شریف کو تفویض کردہ کاموں اور ان کی بر وقت تکمیل پر تفصیلی بریفنگ دی۔ معاونِ خصوصی نے پاکستان کی معیشت کی بحالی کیلئے وزیر اعظم کے اقدامات پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے جواد سہراب ملک کی بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کیا۔
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) ساتویں خانہ مردم شماری کی تاریخ میں مخصوص اضلاع کیلئے 20 اپریل تک توسیع کر دی گئی۔ ترجمان ادارہ شماریات محمد سرور گوندل نے کہا ہے کہ اب تک شمار کی گئی آبادی 23 کڑور 4 لاکھ ہے، 122 اضلاع میں مردم شماری کا کام مکمل کر لیا گیا ہے، آبادی میں 2017 کی نسبت 8.06 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محمد سرور گوندل نے مزید کہا ہے کہ اعداد و شمار کے مطابق آبادی میں 2017 کی نسبت 1 کڑور 71 لاکھ 89 ہزار 968 کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، مکمل کردہ اضلاع میں…
لاہور:(ویب ڈیسک) آئین کی بالادستی اور عدلیہ کی آزادی کے حوالے سے سنیئر وکلا اور ماہر قانون کی گول میز کانفرنس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق پنجاب اور خیبرپختونخوا کے الیکشن سپریم کورٹ کی احکامات کی روشنی میں ہونے چاہئیں، سپریم کورٹ اپنے اندرانی معاملات کو افہام وتفہیم سے مل بیٹھ کر حل کرے، عدالت کو ریگولیٹ کرنے کیلئے قانون سازی کا عمل اس کی آزادی، وقار اور اتھارٹی کو نقصان پہنچانا ہے۔ اعلامیہ کے متن کے مطابق اس چیز کی اشد ضرورت ہے کہ عدالتیں آئین کے اندر کام کریں، ہم تمام وکلاء عدالتوں کی…
لاہور:(ویب ڈیسک) پنجاب کابینہ نے کچے کے علاقہ میں آپریشن کیلئے فنڈز کی منظوری دیدی۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 13 واں اجلاس ہوا، کابینہ کو انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے کچے کے علاقے میں جاری آپریشن کے بارے میں بریفنگ دی، کابینہ نے کچے کے علاقے میں جاری آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کا عزم کیا۔ پنجاب کابینہ نے کچا آپریشن کے اخراجات کیلئے فنڈز کے اجرا کی منظوری دے دی، کچے کے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے بعد پائیدار پلان کے تحت انفراسٹرکچر تعمیر کیا جائے…
لاہور:(ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ اپنے سینئر قائدین میں سے ایک اور یعنی علی زیدی کی کراچی سے گرفتاری کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹ میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ یہ سب اسی لندن پلان کا حصہ ہے جس کے تحت نواز شریف کو پاکستان تحریک انصاف کو کچلنے کی یقین دہانی کروائی گئی تھی، تحریک انصاف کے 3 ہزار سے زائد کارکنان کو گرفتار، اغواء اور وحشت کا نشانہ بنایا جا چکا ہے، پہلے علی امین اور اب علی زیدی کو…
پشاور:(ویب ڈیسک) پاک فوج کے تعاون سے پشاور کے تاریخی مشن ہسپتال میں خستہ حالی کے شکار قدیمی مقامات کی تزئین و آرائش کردی گئی۔ برطانوی دور حکومت میں گھوڑوں کے اصطبل کیلئے استعمال ہونے والی جگہ پر 1904ء میں مشن ہسپتال قائم کیا گیا جو اب خستہ حال ہو چکا ہے، ہسپتال میں روزانہ کے حساب سے سینکڑوں مریضوں کا علاج ہوتا ہے۔ پاک فوج کے تعاون سے مشن ہسپتال میں خستہ حال ہونے والی جگہوں کی تعمیر و مرمت کرکے خوبصورت بنا دیا گیا ہے، ہسپتال میں مریضوں کے تیمارداروں کے بیٹھنے کیلئے خوبصورت پارک بھی تعمیر کیا…
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر اعلی امین گنڈاپور کے خلاف مبینہ آڈیو لیک میں دھمکی دینے کے کیس میں تفتیشی افسر غیر حاضر ہونے کی وجہ سے ریکارڈ پیش نہ کیا جا سکا۔ تھانہ گولڑہ میں علی امین گنڈاپور کیخلاف مبینہ آڈیو لیک میں دھمکی دینے کے مقدمے میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ احتشام عالم نے سماعت کی، تفتیشی افسر عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ پراسیکیوٹر عدنان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ چند قانونی پہلو جوڈیشل مجسٹریٹ کے دائرہ اختیار سے باہر ہیں، مخصوص قانونی…
